Sorghum | جوار
Dec 25 2025
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 09 2023 18:49:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 167 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج جنیوا میں ایک کانفرنس تھی جس میں پاکستان میں آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے مختلف ممالک نے پاکستان کو امداد فراہم کی ہے۔ جس کی وجہ سے سٹہ بازوں نے مارکیٹ 3 روپیہ کلو توڑ دی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کو امداد ملنے کی وجہ سے انٹر بنک میں ڈالر کم ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ فورآ 3 روپیہ ٹوٹ گئ ہے۔ .
Jan 09 2023 17:22:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8265 تک کام ہوے ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 8240 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ جنوری کے سودوں کے 8420 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت شوگر مارکیٹ میں پیسے کی شدید قلت ہے۔ سینٹرل پنجاب اور زیریں سندھ کی چھوٹی ملیں روزانہ کی بنیاد پر مال فروخت کئے جا رہی ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے سستی چینی پاکستان میں ہی ہے۔ ہر چیز کو پر لگ گئے ہیں۔ دوسری تمام اجناس کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں لیکن چینی اس وقت مٹی کے مول ہو گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جو ٹریڈر لمبے عرصے کیلئے چینی سنبھال کر رکھے گا تگڑی کمائی کرے گا۔ چینی کا مستقبل انتہائی بہتر ہے صرف وہی مزدوری کرے گا جو اسے 6/8 ماہ سنبھال کر رکھے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت سب سے محفوظ سرمایہ کاری صرف اور صرف چینی ہی ہے۔ .
Jan 09 2023 17:18:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنارشین چیکو ریگولر کوالٹی 265/270 جبکہ سارٹیکس مالوں کے 275 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال بیچ انتہائ کم ہے۔ اسٹریلیا 7/8 280/285 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 295 کینیڈا 8/9 مکس اچھے مال 315 ترکی 8 ایم ایم ٹیٹ برانڈ کے 325/230 جیسے حالات ہیں۔ 9 ایم ایم براوو برانڈ کے 350/355 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم 405/410 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 09 2023 17:11:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 14800 باریک تل 14400 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے۔ تاہم لوکل ڈیمانڈ کا زور جنوری تک ہی رہتا ہے پھر آہستہ آہستہ لوکل ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب کراچی خریدار نہیں ہے البتہ کوئٹہ کے ایکسپوٹرز اکا دکا خریداری کر لیتے ہیں ایران کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق زیادہ لمبی چوڑی تیزی بھی نہیں لگتی اور مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ .
Jan 09 2023 16:59:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13000/200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 12800 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انڈیا میں مارکیٹ کافی گرم ہوئی ہے۔ 3.5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 6350 تک کام ہوے ہیں۔ انڈیا کے ماہرین بھی تیزی کا رجحان ہی بتاتے ہیں۔ .
Jan 09 2023 16:57:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 19000/19500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نئی ہائبرڈ گیلے مال 21000 جبکہ خشک مال 22000 جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jan 09 2023 16:49:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 3800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سبی کوالٹی ملتان میں 4400 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Jan 09 2023 16:47:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 3200 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ تھل لائن پر 50/100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور 8000/8050 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہاں پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ سکتی ہے کیونکہ باجرہ دو ماہ میں 1200 روپیہ من تیز ہوا ہے اس لئے یہاں ٹریڈرز نفع خوری کر سکتے ہیں اور پرافٹ ٹیکنگ کے دوران مزید کمزور ہو سکتا ہے۔ .
Jan 09 2023 16:22:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کا ایک جہاز 9000 ٹن کا 2 فروری کو پورٹ پر آمد شو کر رہا ہے تھوڑی دیر پہلے ہم نے تبصرے میں اپڈیٹ کیا تھا کہ یہ مال نمبر دو کوالٹی ہے۔ تاہم ابھی ہماری کسی دوسرے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور نپر نمبر دو کوالٹی نہیں نمبر ون کوالٹی بک ہوا ہے 680 ڈالر میں .
Jan 09 2023 16:08:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 170 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 09 2023 15:51:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 190/91 جبکہ نمبر ون کوالٹی 195 تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر مسور 6 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 196 تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بھی ایک 9000 ٹن کا جہاز آرہا ہے یہ جہاز 680 ڈالر میں بک ہوا ہے۔ یہ جہاز 5 فروری کو کراچی پورٹ پر آمد شو کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک اور جہاز کینیڈا سے بھی 12000 ٹن کرمسن لے کر نکلا ہوا ہے جو 17 جنوری کو کراچی پورٹ پر آمد شو کر رہا ہے۔ یہ جہاز 702 ڈالر میں بک ہوا ہے پہلے اس جہاز کی بکنگ 722 ڈالر کہتے تھے لیکن اب ایک ایمپورٹر نے کہا کہ یہ جہاز 702 میں بک ہوا ہے۔ تاہم کینیڈا والا جہاز مشین کلین نہیں ہے فارمر ڈریس مال ہے۔ جبکہ آسٹریلیا والا جہاز بھی نمبر دو گریڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 680 ڈالر والا کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 169 جبکہ 702 والا 175 تک پڑتا ہے۔ اگر انٹر بنک میں ڈالر 228.50 تک ہی رکا رہا تب۔ اگر مال آنے پر ڈالر کا ریٹ تیز ہوتا ہے تو پڑتا مہنگا ہو جاے گا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کئی کئی دن ملتا ہی نہیں ہے۔۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور جوں جوں اوپر جاے ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کرتے رہنا چاہیے۔ .
Jan 09 2023 15:25:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ سالم فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 8700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی مونگ 8800 کا خریدار ہے۔ ایک ماہ کی پیمنٹ پر 9100 میں خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 09 2023 15:23:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 10800 کی بیچ آ جاتی ہے خریدار سست ہے۔ .
Jan 09 2023 15:22:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی پورٹ پر جہاز کی آمدن 15 سے 17 جنوری کو متوقع ہے۔ .
Jan 09 2023 15:03:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 168 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 166 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم دیکھائی دے رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 سے 17 فروری تک پورٹ پر مزید ایک جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Jan 09 2023 14:58:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس سالم کراچی شام کے اوقات میں 4.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئی ہے اور 160.50 تک کام ہوے ہیں۔ دال 175 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 17 جنوری کو پورٹ پر جو جہاز لگ رہا ہے اس میں 152 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 09 2023 13:56:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا آج دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 3 روپیہ کلو گرم ہوئ ہے اور 166 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہےاور سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل کراچی مارکیٹ میں دال کے امپورٹرزکی ہڑتال ہے۔ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز کو ڈیمرج چارجز پڑھ رہے ہیں پورٹ سے مال نہ اٹھنے کی وجہ سے۔ یہی وجہ ہے کہ دالوں کی لوکل مارکیٹ میں قیمتیں تیز ہیں اور سیلنگ انتہائ کم ہء۔ اس حوالے سے گورنمنٹ کو ضروری اقدامات لینے ہونگے۔ .
Jan 09 2023 13:50:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 10100/200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ چھناگا مانگا منڈی میں 9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 09 2023 13:47:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنارشین چیکو ریگولر کوالٹی 5 روپیہ مزید تیز ہوئے ہیں اور 265/270 جبکہ سارٹیکس مالوں کے 275 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال بیچ انتہائ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل اموپرٹرز کی ہڑتال ہے۔ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو بینکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے پورٹ پر ڈیمرج پڑھ رہے ہیں۔ گورنمنٹ کو اس حوالے سے کچھ کرنا ہوگا۔ اسی وجہ سے مارکیٹ میں سیلنگ انتہای کم ہے ۔ اسٹریلیا 7/8 280/285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 5/10 روپیہ کلو تیز ہے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 295 کینیڈا 8/9 مکس اچھے مال 315 ترکی 8 ایم ایم ٹیٹ برانڈ کے 325/230 جیسے حالات ہیں۔ 9 ایم ایم براوو برانڈ کے 350/355 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم 405/410 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 09 2023 13:41:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ٹکڑا فیصل آباد منڈی میں 11500 سے 12000 روپیہ من جبکہ گولی دھنیا 16000/16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 500 روپیہ من کمزور ہوئ ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jan 09 2023 13:38:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 55000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Jan 09 2023 13:33:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی ہائبرڈ اچھے مالوں کے 23700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ لونگی اچھے مالوں کے 28000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے 19000/19500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ہائبرڈ نئے مالوں کے 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جام پور مال شارٹ ہیں مارکیٹ میں۔ .
Jan 09 2023 13:01:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13000/13200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے نیچے گاہکی سست ہے۔ دوسری،جانب کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ .
Jan 09 2023 12:53:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50/100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 10800/10850 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ سٹاکسٹ بیچ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Jan 09 2023 12:49:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن اور نپر پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 190 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پراچون کوالٹی مال شارٹ ہیں 195 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال نہ کھل کر بیچ آتی ہے کیونکہ بینک سے کھل کر ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ اور نہ ہی گاہک کھل کر خریداری کرتا ہے کیونکہ ریٹ بھی کافی بڑھ ُچکے ہیں۔ .
Jan 09 2023 12:38:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 156 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ جبکہ جہاز کے مال کے 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ اس لیے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Jan 09 2023 12:35:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8700 بھلوال شوگر ملز 8600 سلانوالی 8300 اور پاپولر 8300 رمضان 8250 العربیہ 8275 بھون 8250 جھنگ شوگر ملز 8250 سفینہ 8300 المعز 8300 عبداللہ 8275 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 8325 جڑانوالا 8324 کشمیر 8300 کنجوانی 8300 کمالیہ 8300 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8300 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8280 یونائیٹڈ 8280 اتحاد 8280 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی الائنس 8250 گھوٹکی 8260 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ م ڈگری شوگر ملز 8100 چمبڑ 8100 ٹنڈو 8100 انصاری 8100 تھر پارکر 8125 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ نرم ہے۔ حاضر میں نیچے تھوڑا تھوڑا کام ہو رہا ہے۔ سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں جبکہ سٹے میں خریداری والے خاموش ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو جنوری کے سودوں کے 8435 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 09 2023 12:14:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 3500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 4500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سفید جوار دادو جوہی 3800/3900 جیسے حالات ہیں لوڈ میں جبکہ ملتان 4000 جیسے حالات ہیں۔ آج نیچے گاہکی سست ہے۔ سفید جوار گنگا کراچی مارکیٹ میں 240 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں کل 50 توڑے کی آمدن تھی اور 4400/4550 روپیہ من تک ِبک گئ تھی۔ تاہم آج 2 گاڑی کی آمدن تھی اور 4350/4375 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ باقی زمیندارہ مال ختم ہوتا جا رہا ہے۔ دو گاڑی میں سے آدھی گاڑی پرانے مالوں کی ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اس بار چارہ جات کے بیج کی اچھی بیجائ ہونے کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر سدا بہار جوار میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jan 09 2023 11:54:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 14800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ باریک تل کے بھی 14200/300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jan 09 2023 11:41:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مکئ گوجر خان کوالٹی تو مال ہی ختم ہیں فتح جنگ کوالٹی 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 3400 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott