Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 31 2026 16:44:27 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ وقتی پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے 1 روپیہ کلو نرم ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے 181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک کی مارکیٹ ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں آگے 5 اگست پیمنٹ پر کافی سودے بکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار دباؤ میں ہے۔ پھر 5 اگست کے بعد 20 اگست کام ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بکنگ گرم ہے جس کی وجہ سے لوکل مزید تیزی بن سکتی ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 10 ڈالر مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور کنٹینر میں 650/655 ڈالر جبکہ نیو کراپ 670 ڈالر مانگ رہے ہیں۔ انڈیا مارکیٹ تیز ہے جس کی وجہ سے بکنگ میں کام گرم ہے۔ انڈیا دہلی منڈی میں 6300 روپیہ کوئنٹل بھاؤ بن گیا ہے اور مزید بھی 200/400 روپیہ کوئنٹل انڈیا میں بازار تیز ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بکنگ 30/50 ڈالر مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے لیے امپورٹ میں ایک جہاز بک ہو گیا ہے 636 ڈالر میں 23 ہزار ٹن کا جو کراچی پورٹ پر 191 روپیہ کلو سے اوپر پڑتا ہے۔ تاہم امپورٹرز لوکل میں بھی بازار میں تھوڑی بہت کریکشن آئ تو مال اٹھا جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلین جزباتی طور پر مارکیٹ گرما رہے ہیں وقتی طور پر مزید 30/50 ڈالر مارکیٹ گرما سکتے ہیں وہ سٹاک کم شو کروا رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک کافی ہے۔ آسٹریلیا کی کراپ 2.5 ملین میٹرک ٹن کی تھی۔ کیری فارورڈ 7/8 لاکھ ٹن ہے اور لوکل پاکستان کی بھی فصل اچھی ہے۔ اس بار آسٹریلیا والے جتنی ڈیمانڈ پاکستان سے توقع کر رہے ہیں اتنی ڈیمانڈ جانی نہیں ہے پاکستان سے۔ اگر آسٹریلیا کی کراپ 1.2 ملین بھی آتی ہے تو ٹول 2 ملین پر ان کی کراپ پہنچ جائے گی جو کہ کھپت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔فل حال کے لیے نئ پرانی کراپ آسٹریلیا کی ملا کر 1.8 سے 2 ملین ٹن تک متوقع ہے جو کہ ضرورت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔ ساتھ ہی دوسرے فیکٹرز بھی لائحہ عمل میں آ سکتے ہیں جس میں سب سے اہم فیکٹر کروڈ آئل ہے۔ اگر کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں تو وہ ساری اشیاء پر ڈائرکٹ اثر انداز ہو گی۔ فل حال ایگریکلچر کموڈیٹیز میں دیکھا جا رہا ہے کہ کئ اشیاء کی سپلائیاں زیادہ ہونے کے باوجود ریٹوں میں تیزیاں آ رہی ہے۔ فنڈز کافی ایکٹو ہیں۔ .
Jul 30 2026 18:21:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 182/183 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے لیکن گاہک نہیں ہے ابھی بھی مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے جیسے ہی بازار میں روپیہ دو پڑتا ہے بیچیں آ جاتی ہیں۔ ٹائم والے سودوں کی بیچیں ہیں 5 اگست بھی بیچ ہے جبکہ 45 دن کی بھی 5 روپیہ کلو فرقے کے ساتھ بیچ ہے۔ .
Jul 30 2026 16:44:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 182 ایڈوانس جبکہ 5 اگست 183 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں شارٹ کوورنگ بھی ہے ۔جنہوں نے کل 184/185 میں مال بیچے ہیں آج 180 میں تھوڑی بہت گاہکی آئ ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ تاہم کالے چنے کی اب منٹ منٹ کی بلائنڈ ہے۔ واضح صورتحال 5 اگست کے سودے جہاں نپٹ جائیں گے پھر سامنے آئے گی۔ .
Jul 30 2026 15:11:23 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے مارکیٹ اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی مندہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک ایک دن میں 3/4/5 روپیہ کلو پڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی بازار میں بہتری کی ٹون ہوتی ہے ٹریڈرز مال پکڑ کر روپیہ دو رکھ کر بیچ جاتے ہیں اور مندے کی ٹون ہوتی ہے تو سر پر بیچ کر روپیہ دو کم کر کے خرید لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال 5 اگست کے سودوں کی کٹنگ کے بعد واضح ہوگی۔ 5 اگست کو پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے پریشر بن سکتا ہے۔ .
Jul 30 2026 15:02:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے مارکیٹ اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی مندہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک ایک دن میں 3/4/5 روپیہ کلو پڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی بازار میں بہتری کی ٹون ہوتی ہے ٹریڈرز مال پکڑ کر روپیہ دو رکھ کر بیچ جاتے ہیں اور مندے کی ٹون ہوتی ہے تو سر پر بیچ کر روپیہ دو کم کر کے خرید لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال 5 اگست کے سودوں کی کٹنگ کے بعد واضح ہوگی۔ 5 اگست کو پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے پریشر بن سکتا ہے۔ .
Jul 30 2026 11:26:33 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 179/180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 184/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال گاہکی خاموش ہے۔ اب ریٹ تیز ہو گیا ہے۔ ہر بندہ پرافٹ ٹیکنگ میں ہے۔ دوسری جانب 5 اگست پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہیں ٹریڈرز نے 172/175/180/185 ہر ریٹ میں مال لیے ہوئے ہیں۔ ابھی پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔ سیٹلمنٹ ہی نظر آ رہی ہے۔ 5 اگست والے سودے کلیر ہو جائیں پھر صورتحال واضح ہوگی۔ دوسری جانب بکنگ آسٹریلیا سے 645 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 194.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔ .
Jul 29 2026 17:57:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز نے رشیا کے مال 565/570 ڈالر میں بک کروائے ہوئے تھے جن کی اب دس ڈالر نیچے کر کے ریسیل میں بیچ آجاتی ہے۔ .
Jul 29 2026 14:51:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 29 2026 12:26:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ والا 182/182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم فل حال گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ اوپر لیول پر ہر بندہ ہی پرافٹ ٹیکنگ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں بہت کم ٹائم میں 25 روپیہ کلو کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسرا نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی کچھ خاص نہیں ہے کراچی سے لفٹنگ نہیں ہے۔ ملرز کو تھل کے مالوں میں وارہ ہے۔ تھل والے ملرز کو پہنچ میں 185 میں مل جاتے ہیں جبکہ کراچی والے مالوں پر کرایہ الگ سے آتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی آسٹریلیا سے 650 ڈالر کا بھاؤ ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔ انڈیا نے آسٹریلیا سے 590/610 ڈالر کے لیول پر خریداری کی تھی۔ پاکستان سے بھی امپورٹرز نے 610 سے 630 ڈالر تک کنٹینرز میں کام کیے تھے ابھی گاہک نہیں ہے۔ .
Jul 29 2026 00:33:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو کی کریکشن آئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی کافی تیز ہو گئ ہے 650 ڈالر ریٹ کہتے ہیں لیکن ان ریٹوں میں بیچ ہے خریدار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پچھلے دو تین دن سے لگا تار پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ 175/178/182/185 ہر ریٹ میں ٹریڈرز نے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کیا ہے۔ کالا چنا انویسٹرز کی خریداری کی وجہ سے تیز ہوا تھا اور ساتھ بکنگ تیز ہو گئ جس کی وجہ سے لوکل کافی کم ٹائم میں بازار کافی تیز ہو گیا۔ بلائنڈ والوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ٹریڈرز نے سر پر بھی مال بیچے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بہت کم ٹائم میں اچھی تیزی ملی ہے۔ تاہم نیچے ریٹیل لیول پر کوئ اتنا زیادہ کام نہیں ہے۔ دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ کوئ رشین چیکو چنا لے رہا ہے اور کوئ ییلو پیس لے رہا ہے۔ رشین چیکو چنا سفید چنے سے 130 ڈالر سستا ہے اور زیادہ دال سفید چنے کی ہی بن رہی ہے۔ ییلو پیس کالے چنے کی قیمت سے آدھی قیمت پر ہے۔ ییلو پیس بکنگ میں 325 ڈالر ریٹ ہے جبکہ کالا چنا 650 ڈالر ریٹ ہے۔ اس لیے انویسٹرز کالا چنا میں نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott