Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 23 2026 17:49:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ مارکیٹ شام کے اوقات میں بہتر ہے اور فیصل آباد منڈی میں 11300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گڈ ایورج مالوں کے۔ بڑا سٹاکسٹ ایکٹو ہے اور تھوڑا تھوڑا مال لے رہا ہے تاہم ابھی یکم اگست کے بعد آمدن بھی زور پکڑے گی۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 23 2026 14:04:37 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 11000 سے 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ کراچی مارکیٹ میں بھی 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال انویسٹرز نے نیچے خریداری کی ہے جس کی وجہ سے 10700 والا تل 11200 ہو گیا ہے۔ پچھلی بار تل کی کراپ جلدی شروع ہو گئ تھی۔اس بار ابھی فل حال ڈی جی خان فاضل پور راجن پور روجھان والی سائڈ سے تل آ رہا ہے۔ ابھی آمدن تھوڑی ہے اور سٹاکسٹ لگ گیا ہے۔ تاہم ابھی آگے 5/10 دن میں بھکر لیہ سارے علاقوں میں آگے بھرپور آمدن بھرپور شروع ہو جائے گی پھر مارکیٹ کی صورتحال واضح ہوگی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تل ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اس لیے تل کی مندہ تیزی انٹرنیشنل مارکیٹ سے چلتی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے بڑا خریدار چائنہ ہے اور سب سے بڑا سپلائر افریکہ ہے۔ انڈیا بھی آہستہ آہستہ بڑا امپورٹر بنتا جا رہا ہے۔ کیونکہ انڈیا میں تل کی فصل کسان چھوڑ گیا ہے۔ موسم کی وجہ سے کراپ خراب ہو جاتی تھی اس لیے کسان دوسری فصلوں کی طرف چلا گیا ہے اور انڈیا لوکل پیداوار 1/1.5 لاکھ ٹن کے قریب رہ گئے ہے۔ جبکہ انڈیا ری ایکسپورٹ کی بہت بڑی مارکٹ ہے۔ انڈیا افریکہ سے کچے تل لے کر لوکل ڈیمانڈ بھی پوری کرتا ہے اور اس کو ہلڈ کر کے ری ایکسپورٹ بھی کرتا ہے۔ پچھلے سال افریکہ جو سپلائی وافر تھی اس میں 6/7 لاکھ ٹن مال انڈیا خریداری کر گیا تھا۔ چائنہ کی لوکل تل کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت 20٪ تک کم ہے۔ لیکن چائنہ میں چنگڈاؤ پورٹ پر تل کے موجودہ اسٹاکس کافی پڑے ہیں۔ 3.5 لاکھ ٹن پلس سٹاک پڑا ہے۔ دوسری جانب افریکہ میں سوڈان میں آگے جولائ اگست میں بیجائ ہوتی ہے۔ سوڈان میں درپیش انتظامی و لاجسٹک مسائل کے باوجود کسانوں نے مرکزی زرعی خطوں (مثلاً قضارف / Gadarif) میں کاشت کی کوششیں کریں گے۔ تاہم، کھاد اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث پیداواری لاگت زیادہ اور رقبہ تھوڑا محدود رہنے کا خدشہ ہے۔ نائیجیریا میں اگست/ستمبر کی بارشیں تل کی نئی فصل کی پیداوار کو طے کریں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے تل کے ایک بڑے ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے تل کی کراپ کے اب اوریجن زیادہ ہو گئے ہیں۔ پہلے پوری ولڈ میں 2 کراپ آتی تھیں ابھی 6 آنے لگ گئ ہیں ہر 2 ماہ بعد کہیں نا کہیں سے تل آنا شروع ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں تل سب سے پہلے شروع ہوتا تھا اگست میں لیکن ابھی برازیل جون میں ہی شروع ہونے لگ گیا ہے۔ مئ جون میں پوری دنیا خالی ہوتی تھی اور پاکستان سے اچھی ڈیمانڈ ہوتی تھی لیکن ابھی برازیل نے یہ گیپ کوور کر دیا ہے۔ دوسرا پاکستان بھی اب 15 جولائ سے آمدن شروع ہوتی ہے اور ستمبر تک آمدن چلتی رہتی ہے۔ پاکستان میں بھی علاقے بڑھ گئے ہیں۔ اپر پنجاب سائڈ تل کی کاشت کم ہے جبکہ لوئر پنجاب سائڈ تل کی کاشت زیادہ ہے۔ نائجیریا وغیرہ بھی پہلے جنوری میں فارغ ہو جاتے تھے ابھی اپریل میں بھی آمدن رہتی ہے۔ تل لوکل میں پچھلا پورا سال ہی 9200 سے 12000 کی رینج میں رہا ہے۔ پچھلا سال فنڈامنٹلز مندے میں تھے۔ تاہم اس سال سٹاکسٹ تیار بیٹھے ہیں اگر بازار میں 500/1000 نکلے تو لانگ ٹرم کے لیے خریداری کریں گے کیونکہ آگے ہلکی سی بھی موسموں میں گڑ بڑ ہوئ تو تل کی قیمتیں شوٹ اپ کر سکتی ہیں۔ .
Jul 22 2026 18:07:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مال 10800 جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لائنوں پر علی پور، رجحان، کشمور سائڈ گاڑی گاڑی کر کے آمدن شروع ہوگئی ہے۔ .
Jul 22 2026 15:31:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں نئے گڈ ایورج مال 10800/10900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 21 2026 18:21:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا مال لینا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بازار مظبوط ہوا ہے۔ آگے پنجاب بھر میں بارشیں ہیں اور دریائے چناب والی پٹی پر سیلاب کا خطرہ بھی ہے تاہم اس سائڈ تل کم کاشت ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز کے پاس پچھلے مال پڑے ہوئے ہیں انہوں نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچ نہیں رہے ہیں۔ ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ کراچی ایکسپورٹرز بھی گاہک ہیں۔ آگے تیزی والا سیشن ہے اس لیے پہلے سے ہی عوام ایکٹو ہو گئ ہے اور جو بڑے گھر ہیں ان ریٹوں میں تھوڑا تھوڑا مال لینا شروع ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 10800/10900 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Jul 21 2026 15:18:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10600/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10800/10900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 1075/1100 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Jul 20 2026 19:09:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ جبکہ کراچی مارکیٹ بہتر ہے 10700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ مارکیٹ 60 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور ریگولر کوالٹی 1110 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 1125 ڈالر میں کام ہوئے ہیں۔ .
Jul 20 2026 12:49:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500/10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10800/10900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں پر 9500 سے 10700 روپیہ من تک کام ہورہے ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ .
Jul 18 2026 18:25:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10600/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 18 2026 14:20:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott