Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 25 2026
Apr 01 2026 15:25:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 300 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 12900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ایس کیو کوالٹی کے۔ لوکل مارکیٹ میں بیچ ہے جبکہ بکنگ میں تھوڑا تھوڑا گاہک ہے۔ .
Apr 01 2026 15:08:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 165/166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Apr 01 2026 14:48:07 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور رشیا کے مال 101 جبکہ کینیڈا کے مال 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ٹریڈرز کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں ابھی آگے اپریل میں رشیا کے نیو کراپ کے ریٹ آنا شروع ہو جائیں گے اور اس بار کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑے ہیں جو کہ ریٹوں میں گراوٹ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ابھی فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ اگر امپورٹرز کو بکنگ میں کم ریٹوں میں مال ملے گا تو امپورٹرز ادھر لوکل میں مال بیچ کر دوبارہ بکنگ میں چلے جائیں گے۔ .
Apr 01 2026 12:57:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12000/12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرانے تھل والے مال ہی پڑے ہیں نئے مالوں کی آمدن میں ابھی وقت ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 30 2025 17:44:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 10950 کا گاہک بن جاتا ہے جبکہ 11000 کی بیچ بن جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کے ریٹ 890 ڈالر ہیں۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 281.45 روپیہ تک ہے پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 890 ڈالر والا ماش کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 11045 تک پڑتا ہے۔ ماش کی انٹرنیشنل مارکیٹ تو رکی ہوئی ہے انڈیا کے سر پر دارومدار ہے لیکن انٹر بنک میں ڈالر تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی ایک ریپورٹ میں کہا ہے کہ ڈالر دسمبر تک 295 روپیہ تک ہو جانے گا۔ جبکہ بنکوں سے کھل کر ڈالر بھی نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عموماً جب پاکستانی کرنسی ڈاؤن ہوتی ہے ڈالر کے مقابلے میں تو بنک ڈالر کی فراہمی سلو کر دیتے ہیں۔ .
Apr 30 2025 17:36:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 200 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور جہاز والا مال 201/202 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مشین کلین مالوں کے 207/208 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی سست ھے جس کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ .
Apr 30 2025 17:24:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد میں۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 123 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ تاہم 123 میں خریدار بن جاتا ہے جبکہ 124 میں مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یوکرین سے بکنگ کے ریٹ 405 ڈالر موصول ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 281.45 پیسے تک ٹریڈ ہوا ہے۔ اس حساب سے 405 ڈالر والی ییلو پیس 126 تک کراچی آکر پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی کمزور ھے۔ ماہرین کا خیال ہے جہاں گاہکی نکلی دو تین روپیہ بہتر ہو سکتی ہے۔ .
Apr 30 2025 16:09:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 11400/500 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہی نظر آرہی ہے۔ برما کے مالوں کے حیدرآباد منڈی میں 10200/300 ارجنٹینا 11000 اور برازیل کے مالوں کے 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 30 2025 14:41:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن مسور 202/203 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 30 2025 14:24:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10950/11000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فلحال ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 890 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے تھے۔ .
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott