Desi Chickpeas | کالا چنا
Mar 05 2026
Feb 07 2023 22:36:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8300 سے 8310 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات تھے۔ فروری کے سودے 8560 تک ہوے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودے 8925 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ آج زیریں سندھ کے علاقے ٹھٹہ میں عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز بند ہو گئی ہے آج آخری کرشنگ کر رہی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب میں بھی سرگودھا اور فیصل آباد کی پٹی پر گنا کھل کر نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ سینٹرل پنجاب میں جانوروں کا چارہ 450/500 روپیہ من ہو گیا ہے اس لئے جن کسانوں نے بھینسیں پال رکھی ہیں۔ وہ چارہ 450/500 والا لینے کی بجائے گنا خریدنا شروع کر دیا ہے۔ کسان گنے کا کھیت ہی خرید لیتے ہیں پھر آہستہ آہستہ دو ڈھائی ماہ تک کٹائی کر کے اپنے جانوروں کو بطور چارہ گنا ہی کھلاتے رہیں گے۔ اس صورتحال میں یہ ہوتا ہے کہ بظاہر کھیتوں میں گنا تو کھڑا ہوتا ہے لیکن وہ گنا ملوں میں نہیں جاتا بلکہ وہ جانوروں کے چارے میں استعمال ہو جاتا ہے۔ گنے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہی ہفتہ دو ہفتے ہیں چینی کی خریداری کیلئے اس کے بعد پھر چینی میں چل سو چل والی کہانی بن جائے گی۔ .
Feb 07 2023 19:52:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 8300/10 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8550/55 تک ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ حمزہ شوگر ملز پیر پیمنٹ پر 8350 جیسے حالات بن گئے ہیں۔مارچ کے سودوں کا 8900 کا گاہک ہے۔ .
Feb 07 2023 17:33:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 8285/90 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے بھاؤ بھی تیز ہوے ہیں اور 8545 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ بہتر ہے۔ کوورنگ ہو رہی ہے۔ .
Feb 07 2023 15:39:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 8270/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودے 8525 تک ہوے ہیں۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے تاہم جن لوگوں نے فروری کے سودے اوپر بھاؤ میں فروخت کئے ہوئے ہیں انکی کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 07 2023 13:31:01 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید کم ہوے ہیں اور 8250/55 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج کی پیمنٹ پر 8235 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کے 8490 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ .
Feb 07 2023 12:42:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جوہر آباد اور بھلوال 8600 پاپولر 8400 سلاںوالی 8375 رمضان 8350 اور العربیہ 8350 بھون 8300 جھنگ 8300 عبداللہ شوگر ملز 8300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہ کل کی نسبت۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8375 کنجوانی 8325 کشمیر نو سیل کمالیہ نو سیل ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 8310 آر وائی کے 8300 جے ڈی ڈبلیو 8280 اتحاد 8285 یونائیٹڈ 8280 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی الائنس وغیرہ 8265 گھوٹکی 8275 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں ٹنڈو چمبڑ 8150 تھرپارکر دیوان 8175 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو کے فروری کے سودے 8510 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔نیچے کام کاج نہیں ہے اور 6 فروری کے سٹے کے سودے ابھی تک کلیئر نہیں ہوئے ہیں۔ .
Feb 06 2023 18:14:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ میں 10/15 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 8285/90 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ فروری کے سودوں کے 8540/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی کمزور تھی۔ دوسری جانب آج 6 تاریخ کی پیمنٹ پر ملوں سے سودے لئے ہوئے تھے ڈیلرز نے نیچے جب گاہکی کم ہو تو پیمنٹ پریشر بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سینٹرل پنجاب میں گنے کی آمد کافی کم ہو گئی ہے۔ بابا فرید اور پتو کی شوگر ملز نے 15 فروری کو مل بند کرنے کا نوٹس لگا دیا ہے۔ زیریں سندھ کی ملوں میں بھی گنے کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا جن لوگوں نے نقد میں چینی لینی وہ یہاں پر تھوڑی تھوڑی خریداری شروع رکھیں کیونکہ جب ملیں بند ہوں گی تب چینی پکڑائی نہیں دے گی۔ اس وقت پاکستان میں چینی 84/85 روپیہ کلو ہے اس کو اگر اوپن مارکیٹ کے ڈالر ریٹ میں منتقل کریں تو 291 ڈالر بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق افغانستان کیلئے سمگل کرنے کیلئے 100 ڈالر خرچہ آتا ہے اور چینی افغانستان چلی جاتی ہے یعنی افغانستان کو پاکستان سے سمگل شدہ چینی 390 ڈالر میں پڑتی ہے۔ جبکہ افغانستان اگر دوسرے ممالک سے چینی خریدے تو اسے 575 ڈالر میں پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جب تک پاکستان اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں فرق رہے گا چینی مسلسل سمگل ہوتی رہے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی کیلکولیشن کے مطابق اگر پاکستان میں چینی 100 روپیہ کلو بھی ہو جائے تب بھی افغانستان کو 457 ڈالر میں پڑے گی۔ یعنی 100 روپیہ کلو والے ریٹ میں بھی سمگلنگ میں وارہ ہے۔ اس لئے ہم سمجھتے ہیں لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کیلئے چینی نہائت ہی سستا سودا ہے۔ تاہم وقتی طور پر پیمنٹ پریشر کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہی نظر آ رہی ہے۔ ہو سکتا ہے تھوڑی بہت اور کم ہو جائے۔ .
Feb 06 2023 15:25:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید نرم ہوئ ہے اور 8300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودوں کے 8575 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 06 2023 12:41:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جوہر آباد اور بھلوال 8800 پاپولر 8450 سلاںوالی 8425 رمضان 8375 اور العربیہ 8400 بھون 8350 جھنگ 8350 عبداللہ شوگر ملز 8350 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8400 کنجوانی 8350 کشمیر 8350 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 8350 آر وائی کے 8340 جے ڈی ڈبلیو 8325 اتحاد 8325 یونائیٹڈ 8325 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی گھوٹکی الائنس وغیرہ 8300 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں اومنی گروپ 8200 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو کے فروری کے سودے 8590 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 04 2023 22:03:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں پیر کی پیمنٹ پر 8380 روپیہ کوئنٹل جبکہ فروری کے سودے 8635 تک ہوے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott