Desi Chickpeas | کالا چنا
Mar 05 2026
Feb 28 2023 17:08:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل دوبارہ نرم ہوئی اور 8890 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ ٹیکس ان پیڈ 8815 جیسے حالات ہیں۔ مارچ کے سودوں کی 9275 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ آج سیٹلمنٹ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اکھاڑ پچھاڑ زیادہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کیونکہ جن لوگوں نے فروری کے سودے ابھی تک سنبھال رکھے ہیں انکی بیچ آتی ہے تو مارکیٹ 20/25 گھٹ جاتی جبکہ جنہوں نے سودے سر پر بیچے ہوے ہیں انکی گاہکی آتی ہے تو مارکیٹ بڑھ بھی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ نیچے کر کے ملے تو لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Feb 28 2023 15:36:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8915 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے جبکہ ٹیکس ان پیڈ کے 8840 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارچ 9310/15 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ بہتر ہے۔ .
Feb 28 2023 15:01:50 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 8900 تک کام ہوے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ ٹیکس ان پیڈ 8825 میں کام ہوا ہے۔ مارچ کے سودوں کے 9300 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج سودوں کی کٹنگ ہو رہی ہے جن لوگوں نے فروری کے سودے ابھی تک سنبھال کر رکھے ہوے تھے انہوں نے مال فروخت کیا ہے۔ فروری کا گاہک بہت ہے۔ یہاں چینی کی خریداری دل کھول کر کرنی چاہیے مارکیٹ کسی وقت بھی دوبارہ پلس ہو جائے گی .
Feb 28 2023 13:10:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد شوگر ملز نے ریٹ نہیں دیا آج۔ بھلوال 9275 رمضان شوگر ملز 9200 پاپولر 9225 سلانوالی 9250 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد کسان 9250 سویرا 9250 کنجوانی 9150 کشمیر شوگر ملز 9150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب آر وائی کے 9000 میں کام ہوا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 8925/30 یونائیٹڈ اور اتحاد 8925/30 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی وغیرہ بھی 8915/20 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 9085/9100 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو مارچ کے سودوں کی 9335 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ مارکیٹ تھوڑی رکی اس وقت .
Feb 28 2023 12:00:50 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 8930/35 جیسے حالات ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ مارچ کے سودے 9350 میں ہوے ہیں۔ سینٹرل پنجاب اور زیریں سندھ کی ملوں کے ابھی ریٹ نہیں آئے ہیں۔ ان کی اپڈیٹ کچھ دیر بعد کی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ دینا سندھ کی شوگر ملوں کے متعلق کے کس مل کو کتنا کوٹہ ملے گا ایکسپورٹ کیلئے اگر آج فیصلہ آگیا تو مارکیٹ فورأ جمپ کر سکتی ہے۔ اس کے علاؤہ بھی مارکیٹ میں گاہکی اچھی ہے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 27 2023 22:12:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور فروری کے سودوں کے 8840 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ڈال کر 8915/20 جیسے حالات بنتے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 9335 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹی وی چینل پر خبر چلی ہے کہ گورنمنٹ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے گی جس کی وجہ سے مندہ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے مارکیٹ میں تھوڑی بیچ دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس خبر کا اثر عارضی ہے۔ کیونکہ ملیں چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ تھوڑی بہت اوپر نیچے ہو کر دوبارہ چل پڑے گی۔ کیونکہ زیریں سندھ میں 9050/9100 جیسے حالات بن گئے ہیں ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی تھی۔ ہمیشہ رمضان المبارک کے قریب اس طرح کی خبریں آتی رہتی ہیں کیونکہ انتظامیہ چار چھے لوگوں کا چالان کر کے اخبارات میں خبریں لگاتی ہے کہ ہم نے یہ گودام سیل کر دیا ہم نے وہ گودام سیل کر دیا یہ ایک معمول کا عمل ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چینی کی مارکیٹ ڈیمانڈ اور سپلائی پہ چلتی ہے اور نچلی سطح پر پائپ لائن خالی ہے آگے رمضان المبارک شروع ہو جاے گا اور زبردست لاگت کے دن ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز والا حاضر بھی نہیں بیچ رہا اور مارچ بھی نہیں بیچ رہا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 10 اپریل کی پیمنٹ پر 9600 20 اپریل کی پیمنٹ پر 9700 جبکہ 30 اپریل کی پیمنٹ پر 9800 مانگنا شروع ہو گیا ہے اس لئے مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ .
Feb 27 2023 20:18:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8950 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ فروری کے سودے 8870/75 جیسے حالات ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ فروری اور حاضر میں صرف ٹیکس پیڈ کا فرق ہے باقی ریٹ ایک ہے۔ مارچ کے سودے 9350 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آر وائی کے 8975 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم اور مضبوط نظر آرہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 27 2023 18:37:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں مزید گرم ہو گئی ہے اور 8915 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ مارچ کے 9325 جیسے حالات ہیں۔ مارچ ٹیکس ان پیڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھر پارکر شوگر ملز کے صبح کی پیمنٹ پر 9050 تک کام ہوے ہیں اب مل والا 9100 مانگ رہا ہے تیزی کا رجحان ہے۔ کسان شوگر مل کا 8/7 مارچ کا 9300 کا گاہک ہے مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی کیونکہ جن لوگوں نے فروری کے سودے سر پر بیچے ہوے ہیں وہ کوورنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن فروری اتنی مل نہیں رہی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی بمپر ہے۔ حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لگتا ہے بہت جلد مزید تیزی ہو جائے گی۔ .
Feb 27 2023 15:39:02 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8890 تک کام ہوے ہیں۔ مارچ کے سودوں کی 9290 جیسی صورتحال بن گئی ہے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 27 2023 14:33:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8870 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آر وائی کے 8890 جیسے حالات ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 9000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھر پارکر شوگر ملز کے 2 مارچ کے سودے 9100 تک ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہےپاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو مارچ کے سودوں کی 9280/80 جیسی صورتحال ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott