Clover Seed | اہم رپورٹ برسیم
Apr 18 2026
Jan 17 2026 17:50:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی کے 12800/900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ آگے تھل لائن پھر بارشیں ہیں اتوار سے۔پچھلے دو تین دن اچھی دھوپ نکلی تھی۔ تھریشر بھی لگی تھیں۔ اگر بارشیں ہوتی ہیں تو مزید خشک مالوں کی آمدن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ .
Jan 17 2026 11:38:03 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی مال 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھوڑے تھوڑے کر کے خشک مال مارکیٹ میں آنا شروع ہوئے ہیں سٹاکسٹ نے مال خریدے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jan 15 2026 16:48:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ شام کے اوقات میں 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 12750/12800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی مال 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فلحال سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے تاہم ان ریٹس میں نئی خریداری کرنے سے رکنا چاہیے کیونکہ لائنوں پر فلحال آمدن ہو رہی ہے جہاں تھوڑی بہت مارکیٹ میں کریکشن آئے وہاں مال لینے چاہیے۔ .
Jan 15 2026 11:49:28 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 12500/12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی مال 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 14 2026 18:20:21 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 70/30 کوالٹی 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور 80/50 پرسنٹ مالوں کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔فل حال گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال پچھلے دنوں بارشوں کی وجہ سے آمدن رک گئ تھی۔ زمینداروں نے کٹائیاں روکی ہوئ تھیں بارشوں کی وجہ سے۔ تاہم ابھی موسم صاف ہوا ہے اور آگے تھریشریں لگنا شروع ہونگی۔ امید ہے مال بھی آگے آئے گا۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی نرم نظر آ رہی ہے۔ ابھی تھوڑا رکنا چاہیے مارکیٹ میں تھوڑے بہت پیسے نکلیں پھر خریداری کرنی چاہیے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 5630 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 14 2026 11:51:08 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوار تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں گوار سیڈ کی سپلائی کی بات کی جائے تو راجستھان، ہریانہ اور گجرات سے آنے والی آمدن کم ہو کر 15,000 بیگز سے نیچے گر گئی ہے، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ اس بار پیداوار کم ہوئی ہے۔ لیکن پچھلے دنوں گوار گم اور گوار سیڈ کی انٹرنیشنل قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کی مین وجہ امریکہ کی طرف سے 500% ٹیرف (Tariff) لگانے کی دھمکی ہے ان ملکوں کو جو رشیا کے ساتھ تجارت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بل پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روس سے تیل یا دیگر اشیاء خریدنے والے ممالک پر بھاری ٹیکس لگایا جائے گا۔ چونکہ بھارت روس سے خام تیل کا دوسرا بڑا خریدار ہے، اس لیے اس ٹیرف کا براہ راست اثر بھارتی برآمدات پر پڑ سکتا ہے، جس سے بھارتی معیشت اور گوارے کی مانگ یو ایس اے کی طرف سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں گوارے کی مانگ میں اضافہ امریکہ کے بجائے روس اور جرمنی کی طرف سے دیکھا گیا تھا۔ روس پہلے ماہانہ 1500 ٹن گوارہ خریدتا تھا، لیکن پچھلے تین مہینوں سے یہ اوسط 4,000 ٹن ماہانہ سے اوپر چلی گئی ہے۔ جرمنی نے گوار میل کی خریداری 5,000 ٹن سے بڑھا کر 10,000 ٹن (دگنی) کر دی ہے۔ دوسری جانب بھارت کو ایک اور مسئلے کا سامنا ہے۔ اگر تجارتی تناؤ کی وجہ سے بھارت روس سے تیل خریدنا بند کر دیتا ہے، تو روس بھی گوارے کا بڑا خریدار ہے۔ روس کی جانب سے گوار کی خریداری بھی روکی جا سکتی ہے۔ اس وقت تمام انٹرنیشنل ٹریڈ میں سیاسی تناؤ اور ٹیرف کی جنگ کی وجہ سے نیچے لیول پر ٹینشن پھیلا دی جاتی ہے۔ پہلے یو ایس اے ٹیرف لگاتا ہے بڑی اشیاء کی قیمتیں گر جاتی ہیں پھر ساتھ ہی ٹیرف ہٹا دیتا ہے تو قیمتیں دوبارہ تیز ہو جاتی ہیں۔ بڑی کمپنیاں اس طرح کی خبریں اپنے مفاد کے لیے صحیح استعمال کرتی ہیں۔ جب بھی پینک کی وجہ سے مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ آتی ہے وہ اندر خانے مزید خریداری کر لیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق یو ایس اے انڈیا سے گوارے کا سب سے بڑا خریدار ہے 2.5/3.5 لاکھ ٹن گوارہ خریدتا ہے۔ 30/40 پرسنٹ شئر یو ایس اے کا ہے گوار کی ڈیمانڈ میں لیکن اس بار پیداوار پچھلے سال کی نسبت آدھی ہے۔ 50% تک پیداوار ہی کم ہے۔ اس لیے اگر یو اس سے نکل بھی جاتا ہے پھر بھی قیمتوں میں مندہ نہیں ہے۔ انڈیا گوارے کی قیمتوں میں تیزی ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jan 13 2026 17:25:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 12000 جبکہ 70/30 کوالٹی 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم ان ریٹوں میں مال خریدنے چاہیں لوکل ریٹ مناسب ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 13000 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے جبکہ سندھ لائنوں پر 13500/700 تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا بھی مارکیٹ آج 5710 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہا ہے۔ .
Jan 13 2026 12:00:03 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 12500/12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 60/40 کوالٹی مال 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 12 2026 17:13:27 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مالوں کے 12600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے۔ 60/40 کوالٹی مالوں کا بھی 12000 کا گاہک ہے۔ فل حال سٹاکسٹ گاہک ہیں ان ریٹوں میں مال خریدنا چاہیے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ اس بار انڈیا کراپ کافی کمزور ہے اور مارکیٹ انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ دوسری جانب تھرپارکر کوالٹی بھی 13000 تک بھاؤ ہیں کراچی 93.310 کلو کے اور لائنوں پر 13500/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا 200 روپیہ کوئنٹل دوبارہ پلس ہوئ ہے اور نیچے 5560 تک کام ہو کر ابھی دوبارہ 5760 روپیہ کوئنٹل تک کی مارکیٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Jan 12 2026 13:17:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12500/12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 جبکہ لائن لوڈ 101 کلو کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سٹاکسٹ نے کافی مال خریدے ہیں تاہم ان ریٹس میں مزید بھی مال لے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott