+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 12 2026 17:13:27
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مالوں کے 12600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے۔ 60/40 کوالٹی مالوں کا بھی 12000 کا گاہک ہے۔ فل حال سٹاکسٹ گاہک ہیں ان ریٹوں میں مال خریدنا چاہیے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ اس بار انڈیا کراپ کافی کمزور ہے اور مارکیٹ انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ دوسری جانب تھرپارکر کوالٹی بھی 13000 تک بھاؤ ہیں کراچی 93.310 کلو کے اور لائنوں پر 13500/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا 200 روپیہ کوئنٹل دوبارہ پلس ہوئ ہے اور نیچے 5560 تک کام ہو کر ابھی دوبارہ 5760 روپیہ کوئنٹل تک کی مارکیٹ ہے انڈین کرنسی میں۔