Lentils | مسور ثابت
Mar 03 2026
Nov 28 2025 15:55:54 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حاضر مارکیٹ تو بہتر ہے لیکن امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچ کر بکنگ میں بھی جا رہے ہیں۔ مارکیٹ میں اچھی تگڑی تیزی آئ ہے۔ 96 روپے والے 126 تک بازار چلا گیا تھا۔ بکنگ کنٹینر میں 350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 110.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 27 2025 17:41:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جب پورٹ پر جہاز لگا تھا اس وقت گرائونڈ خالی تھا اس وجہ سے شروع کے دو چار دن گاہکی اچھی تھی۔ ابھی ضرورت کے مطابق ہی کام ہے مارکیٹ میں کوئ مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ سست ہے۔ انڈیا دالوں کا سب سے بڑا امپورٹر ہے اور اپریل سے اکتوبر تک 2 لاکھ 80 ہزار ٹن انڈیا نے مسور کی امپورٹ کی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 44% تک کم ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہر طرف سپلائ زیادہ ہے۔ آسٹریلیا کینیڈا رشیا تاجکستان ہر طرف وافر سپلائ ہے۔ .
Nov 27 2025 17:40:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 25 روپیہ من نرم ہے شام کے اوقات میں اور 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئ ہے شام کے اوقات میں اور 835ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 27 2025 17:15:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر گاہکی سست تھی۔ .
Nov 27 2025 16:14:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی باریک مونگ حیدرآباد منڈی میں 10000/10100 روپیہ من جبکہ لائنوں سے لوڈ میں 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 27 2025 14:19:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ آگے سپلائ میں مال کافی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ بکنگ نپر مسور 520/25 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 161.37 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 27 2025 14:16:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں گودام والے مال کے 123.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ پورٹ سے 122.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Nov 27 2025 14:15:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 10025 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ بھی ہے۔ بکنگ بھی 840/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 27 2025 12:10:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل میں مال تو ہیں لیکن سٹاکسٹ نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں کھل کر بیچتے بھی نہیں ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں زیادہ تر تھرپارکر والے مالوں کے کام ہو رہے ہیں ان کا ریٹ کم ہے۔ تھرپارکر کے مال کے 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں تھل کے مال کے 11200 ارجنٹینا 11500 برازیل 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 26 2025 17:57:52 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں خام کے اوقات میں 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott