Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 28 2026 18:37:39 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 7900/8000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فلحال سیالو مونگ کی آمدن کا پریشر نہیں ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر یے۔ .
Jul 28 2026 18:19:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گڈ ایوریج مالوں کے جبکہ ریگولر کوالٹی مال 200/300 روپیہ من ریٹ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس بار بارشوں کے باعث فصل لیٹ ہے۔ ابھی آگے مزید بھی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہیں جہاں کراپ کھڑی ہے۔ .
Jul 28 2026 18:15:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن بھی 7500/7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھل پلانٹ والے مال پہنچ میں 8400/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل میں تقریباً 40 ٪ تک سٹاک پڑا ہے پرانا اور قصور کی فصل پچھلے سال تک ہی ہے۔ تاہم فصل اس بار بارشوں کے باعث لیٹ ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ باجرے کی قیمتیں فیڈ ملز کے آئٹمز کے ریٹوں سے 50/100 روپیہ من مارکیٹ نیچے آ سکتی ہے۔ ابھی اس ٹائم ہائبرڈ مکئ کا ریٹ 2600/2650 روپیہ من تک ہے۔ .
Jul 28 2026 18:10:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ ایک روپیہ کلو نرم ہے اور 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں رشیا گودام والے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے لوکل بھی اور بکنگ میں بھی۔ انڈیا کالے چنے کا ریٹ کافی تیز ہو گیا ہے 6300 پلس ہو گیا ہے انڈین کرنسی میں جو کہ ڈالرز میں 650 ڈالر سے اوپر چلا گیا ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا کالے چنے کا ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے ییلو پیس پر ڈیوٹی ختم کر سکتا ہے اور ییلو پیس میں انڈیا کو وارہ بہت اچھا ہے۔ انڈیا ییلو پیس کا ریٹ 4350 ہے پچھلے دنوں میں 150 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں بہتر ہوا ہے بازار ڈالرز میں 450 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ اس لیے رشیا میں 325 ڈالر میں بھرپور گاہک ہے۔ بکنگ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 28 2026 18:01:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13200 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 28 2026 17:53:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن پلانٹ والے مال حیدر آباد منڈی میں 47000 جبکہ ملتان منڈی میں 47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ گاہک نہیں ہے ان ریٹوں میں۔ کچا لوسن 38000 سے 41/42000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کام نہیں ہے۔ .
Jul 28 2026 17:50:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم دیسی شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں اچھے کچے مالوں کے زیادہ سے زیادہ 13500/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کام سست ہے۔ دوسری جانب مصری برسیم 15 اگست سے 15 ستمبر بائر آپشن 15500 روپیہ من کی بیچ ہے جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ پرانے مصری برسیم ملتان منڈی میں 13800 جبکہ کراچی مارکیٹ میں 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 28 2026 17:48:21 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں وی ای پی مالوں کے ملتان منڈی میں۔ فل حال اکا دکا پارٹیوں کے پاس مال ہیں وہ بھی بیچ رہے ہیں۔ لیکن گاہک نہیں ہے۔ مال لگ گئے ہیں 10000 تک بھی گاہک نہیں بنتا۔ نیچے کام ہی گٹو گٹو کا ہو رہا ہے۔ اتنا بڑا ریٹ ہے دکان دار لیتے ہی نہیں ہیں مال۔ ہائبرڈ جوار بھی مارکیٹ مارکیٹ کمزور ہے ریٹ گنگا وغیرہ کا 430 بولتے ہیں پر گاہک نہیں ہے۔ سدا بہار جوار بھی ملتان منڈی میں نئے مال 6000/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لیکن گاہک نہیں بنتا ہے۔ اچھے مال 6200 روپیہ من سے اوپر کا گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 28 2026 17:07:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی گودام کے مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 11700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 28 2026 16:17:42 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 183.5/184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 184.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں کافی کام ہو رہے ہیں۔ مال مل بھی جاتا ہے بک بھی جاتا ہے۔ 45 دن پیمنٹ پر 188/189 روپیہ کلو تک کی مارکیٹ ہے۔ مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott