Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 27 2026 12:27:42 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 8000/8100 روپیہ من جبکہ حیدرآباد منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مال 6200 جبکہ برازیل 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ فلحال سیالو کی تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہوگئی ہے اور آگے جب تمام علاقوں سے مزید آمدن بڑھے گی تب ریٹس میں کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 27 2026 12:17:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ بہتر ہے۔ لالا موسیٰ لائن 2900/2950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن بھی 7400/7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے کیونکہ ہائبرڈ مکئ کا ریٹ تیز ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے باجرے میں کھینچ ہے۔ تاہم آگے جب آمدن ہوگی ہائبرڈ مکئ کے ریٹوں کے ساتھ ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 27 2026 12:11:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکا دکا گاڑی کی سیل آتی ہے وہ بھی ہلکی کوالٹی مالوں کی۔ ملتان منڈی میں ہلکی کوالٹی مالوں کے 6000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ اچھی کوالٹی 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 27 2026 12:08:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مالوں کے 4900 تک کام ہو کر ابھی 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے 4850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب پنجاب لوڈوں میں بھی 4800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ساتھ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 27 2026 12:05:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم اوپن ہوئ ہے اور 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ تاہم ہر کسی کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ پرافٹ بھی ٹیکنگ لازمی کریں۔ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کنٹینرز میں۔ 620 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 188 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور لوکل بھی 1/2 روپیہ کلو کا فرقہ ہے۔ اسی لیے ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ مال فروخت کرنا چاہیے۔ یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے بلک میں 10/15 ڈالر ریٹ کم ہوتا ہے۔ امپورٹرز بلک میں مال منگوا کر اپنا نفع رکھ کر ادھر 45 دن کر کے بیچ دیتے ہیں۔ .
Jul 27 2026 00:05:15 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہے 3 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں جبکہ فارورڈ میں 45 دن پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل میں شارٹ کوورنگ والے گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار گرم ہے۔ .
Jul 26 2026 14:41:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہے اور 5 اگست پیمنٹ پر 179 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے اب جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں مارکیٹ میں پچھلے دو تین ہفتے میں 19 روپے پڑ گئے ہیں۔ اب لوکل جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے نفع بھی پکا کریں۔ .
Jul 25 2026 22:26:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ایک روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 5 اگست کی پیمنٹ پر 177.50 تک کام ہوے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے لیکن ہلکی پھلکی کوریکشن کے بعد دوبارہ مارکیٹ ٹریک پر آ جاے گی کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے .
Jul 25 2026 21:11:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 178.50 میں کام ہوا ہے 5 اگست کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست ستمبر کی شپمنٹ پاکستان کیلئے 619 ڈالر میں کام ہوا ہے جو کراچی آ کر تقریباً 188.28 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ اکتوبر نومبر نئی کراپ 640/45 ڈالر کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 25 2026 20:49:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم پنڈی اسلام کی ملوں میں پرمٹ والے مال 4800/4850 تک کام ہوے ہیں جبکہ بغیر پرمٹ والی 4900 سے 4925 تک کام ہوے ہیں۔ روٹین پیمنٹ پر 5000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ گورنمنٹ کے حوالے سے خبر ہے کہ گورنمنٹ 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گی۔ لیکن ابھی تک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کوئی ٹینڈرز جاری نہیں کئے امید ہے پندرہ دن تک ٹی سی پی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹینڈر جاری کرے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے 10 لاکھ ٹن سے پاکستان کی ملکی ضروریات پوری نہیں ہوتی اب دیکھنا یہ پڑے گا کہ گورنمنٹ دس لاکھ ٹن کے علاؤہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سیریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین مزمل چیپل صاحب نے ڈان اخبار کو دئیے گئے بیان میں حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ گورنمنٹ کو گندم کی امپورٹ اوپن کرنی چاہیے تاکہ ہر کوئی امپورٹ کر سکے۔ انہوں نے ڈان اخبار کو یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ کو پہلے مرحلے میں 20 لاکھ ٹن جبکہ دوسرے مرحلے میں پھر 20 لاکھ ٹن کی اجازت دینی چاہیے۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن مزمل چیپل صاحب سے ہماری ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ ان سے ٹائم لیا جائے اور ان کے ساتھ گندم پر لائیو سیشن کیا جائے فیس بک پیج پر۔ تاہم ہمیں جیسے ہی مزمل بھائی سے ٹائم ملا ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ فل الحال گندم میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott