Sugar | چینی
Jan 04 2026
تل ریٹ آج کا اور تل کا بھاؤ
Mar 06 2025 05:18:24 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی اتحاد اور یونائیٹڈ شوگر ملز کے ریٹوں میں 75 روپیہ کوئنٹل کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 15150 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ تاہم جے ڈی ڈبلیو کے پنیلٹی والے ڈی او کے ریٹ کچھ کم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی وغیرہ جمعہ کی پیمنٹ پر 15150 جبکہ پیر کی پیمنٹ پر 15175/15200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ حاضر میں کافی کھینچ نظر آ رہی ہے۔ اگر گاہکی اسی طرح رہی تو حاضر میں مزید پیسے پڑنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ فارورڈ کے سودوں کی بات کریں تو مارچ کے سودوں کی 15680/90 جیسی پوزیشن تھی آخری۔ فل الحال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ اس سیزن میں مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کی رفتار بہت تیز ہے اور جب سے سیزن شروع ہوا ہے کوئ خاطر خواہ کریکشن آئ ہی نہیں ہے۔ جن ٹریڈرز کے پاس حاضر میں مال پڑے ہیں وہ ابھی بھی بیچنے کو تیار نہیں ہیں اور چار مہینے سے ہر اگلے مہینے کا فرقہ ہی بہت ہوتا ہے۔ ہر مہینے کیش ڈیو کرنے والے ہی بہت ایکٹو ہوتے ہیں۔ تاہم ساتھ ساتھ حکومتی معاملات بھی دیکھنے پڑتے ہیں۔ سننے میں آیا ہے ہے حکومتی حلقوں ملوں سے چینی کا ریٹ فکس کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ تاہم ملیں اس بات پہ رضامند نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بعض حلقوں سے یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ حکومت عدالتی سہارا بھی لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آپ کو یاد ہو گا۔ دو سال پہلے حکومت نے عدالت میں رٹ دائر کی تھی کہ ملیں چینی کا ریٹ 140 روپیہ فکس کر دیں جس پر ملوں نے عدالت سے اسٹے آرڈر لے لیا تھا۔ وہ کیس کافی عرصہ چلا پھر نیا سیزن شروع ہو گیا تو وہ کیس عدالت میں فریز ہو گیا۔ اب سننے میں آ رہا ہے کہ حکومت اس کیس کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی سننے میں آیا ہے ہے وزیراعظم نے بھی ملوں کو ریٹ فکس کرنے کیلئے زور دیا ہے اب کیا معاملہ بنتا ہے یہ بعد کی بات ہے۔ فل وقت ہمارے پاس یہ سنی سنائی باتیں ہیں کوئی پکی تصدیق نہیں ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک چیز ضرور ہے جوں جوں ریٹ بڑے ہوتے جائیں گے چینی کا کام ساتھ ساتھ رسک والا ہوتا جاے گا۔ مندہ نہیں ھے۔ لیکن آگے آنکھیں کھول کر کاروبار کرنے کی ضرورت ھے۔ ان حالات میں سب سے بہترین حکمت عملی تو یہی ھے کہ بندہ حاضر میں مال خرید کر اگلا مہینہ فروخت کر دے۔ اگر ہر مہینے 400/500 روپیہ کوننٹل بھی منافع ہو تو چار ماہ میں 1600/2000 روپیہ کوئنٹل منافع بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ملیں اگرچہ حاضر میں مال نہیں بیچ رہیں۔ لیکن بڑی ملیں مئ جون کے سودے بیچ رہیں ہیں فارورڈ میں ملیں مال دے جاتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بڑی ملیں مئ جون کر کے 16500 سے 17000 کے لیول پر مال بیچ جاتی ہیں اگلے مہینوں کا۔ اب مارکیٹ میں آگے کوریکشن آنی ابھی باقی ہے۔ مارکیٹ تو تیز ہے لیکن رسکی بھی ہے اور خاص طور پر فارورڈ ٹریڈنگ میں۔ 2023 میں بھی تیزی والے سیزن میں جہاں مارکیٹ 80 روپے والی 175 تک چلی گئ تھی۔ اپریل میں 20 روپیہ کلو تک فارورڈ ٹریڈرز نے نقصان کیا تھا۔ 120/122 روپے والے سودے 102/103 روپیہ تک کٹے تھے اس کے بعد دوبارہ بازار تیز ہو کر اگست میں 170/175 تک چلا گیا تھا اور پھر آگے ستمبر اکتوبر میں دوبارہ فارورڈ میں ٹریڈرز نے نقصان بھی اچھا خاصا کیا تھا۔ 170/175 والا بازار دوبارہ 135/140 پر آ گیا تھا ایک ہی مہینے میں۔ فل الحال تو یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے حاضر میں 100/200 روپیہ مزید تیز ہو جائے گی کیونکہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد وغیرہ سے لفٹنگ بہت زبردست ہو رہی ہے۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد دونوں ملوں سے پانچ سو گاڑی کی لفٹنگ ھے روزانہ کی۔ یعنی ڈھائی سو ٹرک ایک مل سے۔ اس لئے حاضر میں تو لگتا ہے مزید تیز ہو جائے گی۔ البتہ جب ریٹ تگڑے ہو جائیں گے تو کوریکشن کو بھی مد نظر رکھنا ہے اور حکومت کی جانب بھی ہر وقت نظر رکھ کر کام کرنا ھے۔ اندھا دھند کام سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ .
Mar 05 2025 22:45:11 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور مارچ کے سودے 15690/95 تک ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 05 2025 21:47:08 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 45 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور مارچ کے سودوں کی 15675 جیسی صورتحال بن گئ ہے۔ مارکیٹ مجموعی طور پر گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 05 2025 17:36:17 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 20 روپیہ مزید بہتر ہوئے ہیں اور 15630 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 05 2025 17:34:10 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 200/205 جبکہ مشین کلین 212/17 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 300/305 جبکہ 7 ایم ایم مال 230/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ارجنٹینا سے سارٹیکس مال 765 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس مال 315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 420/25 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 05 2025 17:34:00 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13000/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ ٹریڈرز کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ .
Mar 05 2025 17:26:40 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی 2 کے مالوں کے 198 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ایل ڈی سی 2 کا جہاز پورٹ پر لگ گیا ہے اس جہاز میں ٹوٹل 15723 ٹن تک مسور ہے۔ .
Mar 05 2025 17:24:06 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 21500/22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک پوزیشن ہے۔ .
Mar 05 2025 17:23:03 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12900/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ تھل میں مال کم ہیں کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ .
Mar 05 2025 17:10:46 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 115.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے پورٹ پر آمدن متوقع ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں حاضر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Mar 05 2025 17:09:19 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مال مل جاتے ہیں۔ .
Mar 05 2025 17:07:59 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلوری مال 3/4 روپیہ کلو نرم ہوئے ہیں اور 195 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ ایل ڈی سی 2 کے مال 190.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایل ڈی سی 2 کا جہاز پورٹ پر لگ تو ہوگیا ہے تاہم ابھی جہاز کو برتھ نہیں ملی ہے جس میں ٹوٹل 56113 ٹن مال ہے۔ .
Mar 05 2025 17:07:11 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 4300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 10600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال کے 10900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Mar 05 2025 16:52:50 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی بھی سست ہے۔ تاہم مال بھی کھل کر ملتا نہیں ہے۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیا ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ کل 5160 تک رہ گئ تھی تاہم آج 60 روپیہ کوئنٹل دوبارہ تیز ہوئ ہے اور 5220 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی 5500 والی مارکیٹ 5220 پر ہے اس میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ گوار گم کا ریٹ انڈیا میں 1170/1200 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 05 2025 16:15:09 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئے ہیں اور 15610 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Mar 05 2025 16:04:00 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر جے ڈی ڈبلیو 15050 جبکہ اتحاد شوگر ملز کے 15075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15660 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو کر ابھی 15630 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج مارچ میں 200 روپیہ کوئنٹل کی تیزی آئ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ حاضر مال کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Mar 05 2025 15:57:39 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 15 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئے ہیں اور 15650 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ تیز ہے بازار۔ .
Mar 05 2025 15:53:27 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ بہتر ہوئی ہے اور 15025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارچ کے سودے 15 روپیہ بہتر ہوئے ہیں اور 15635 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 05 2025 15:39:35 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 20 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئے ہیں اور 15610 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 05 2025 15:09:14 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر بازار 75 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد 15025 ڈھرکی گھوٹکی 15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15590 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 05 2025 15:04:36 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی 2 کے مالوں کے 198 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 05 2025 15:02:29 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 10/15 روپیہ کوئنٹل مزید بازار تیز ہوا ہے اور 15580 روپیہ کوئنٹل کا گاہک بن گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 05 2025 14:55:42 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13000/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 05 2025 14:54:03 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 200/205 جبکہ مشین کلین 212/17 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں 8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فلحال آمدن کم ہے۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 300/305 جبکہ 7 ایم ایم مال 230/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ارجنٹینا سے سارٹیکس مال 765 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس مال 315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 840 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 420/25 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیرکا سے 1290/1300 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 05 2025 14:39:04 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 115.5/116 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ جہاز میں 350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 05 2025 14:10:19 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 190.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ .
Mar 05 2025 14:03:11 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 34000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 39000/39500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ نیو کراپ جبل علی سے کراچی پورٹ کے لیے 25 ڈالر مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 2600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 05 2025 13:56:10 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 25 روپیہ مزید بہتر ہوئے ہیں اور 15565 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 05 2025 13:49:06 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 12300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 12700/13000 جبکہ گولی دھنیا 13000/13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں نیو دھنیا کی 12250 روپیہ من تک بولی ہوئی 20/25 گٹو کی۔ حیدرآباد منڈی میں سکھری دھنیا کی 1000 بوری تک کی آمدن ہے اور 5٪ موئسچر مالوں کے 9000 جبکہ گیلے مالوں کے 7000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل میں ریٹ کم ہیں ٹریڈرز مال لے جاتے ہیں۔ .
Mar 05 2025 13:32:12 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 20/30 روپیہ بہتر ہوئے ہیں اور 15530/40 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott