Lentils | مسور ثابت
Dec 13 2025
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
Jul 10 2025 13:53:51 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال حاضر گاہکی سست ہے ریٹیل میں۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17800 العریبیہ 17675 رمضان 17650 المعیز 2 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17650 سویرہ 17675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 17135 اتحاد 17150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 17125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 17375 ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جولائ کے سودوں کے بھی 17810 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج اگست کے سودوں کا بھی بھاؤ کھل گیا ہے۔ 3 مل اگست کے سودوں کے 18330/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 10 2025 13:19:52 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں پرانے مالوں کا 12500 روپیہ من تک کا گاہک بن جاتا ہے تاہم بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مال ہی نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال تل کی کاشت پچھلے سال کی نسبت کم تھی اور اس کو موسم بھی صحیح نہیں ملا ہے۔ زیادہ تر تل کی جگہ پر مونگی کاشت ہوئ ہے کیونکہ مونگ کا ریٹ تل سے بھی 2000 روپیہ من زیادہ تھا۔ دوسری جانب سندھ اور لیہ سائڈ جو فصل کھڑی ہے اس میں پانی آ گیا ہے۔ آگے بھی بارشوں کے سبب کراپ مزید ڈیمیج ہونے کا حدشہ ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ فل حال رکی ہوئ ہے۔ .
Jul 10 2025 13:02:04 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی کوئنٹل 16200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15500/600 تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں گوارہ کی کاشت والے مین علاقوں میں بارشیں کم ہوئی ہیں جسکی وجہ سے بیجائیاں کم ہوئی ہے تاہم بیجائی کے یہی 5/10 دن ہی ہیں تاہم اگر کاشت لیٹ ہوئی تو گروتھ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ .
Jul 10 2025 13:00:48 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 200 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 6500/6700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست تک جوار تو بکتی رہی گی لیکن تھوڑی تھوڑی اس لیے ان ریٹس میں مال فارغ کرنے چاہیے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار 200 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 6900/7100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ .
Jul 10 2025 12:31:55 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 9650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ضرورت کا ہی کام ہے۔ کچھ دنوں تک میانوالی جنڈانوالہ سائڈ کے علاقے بھی شروع ہو جائے گے۔ .
Jul 10 2025 12:13:46 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجرخان منڈی میں 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ جہاں گاہکی نکلی بازار میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 10 2025 12:12:41 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8650/8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے اور آگے پورٹ پر بلک میں آمدن بھی ہے۔ .
Jul 10 2025 12:01:12 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن پر 10500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ تھل کے پلانٹ والے مال لوڈ میں 10800 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی سائڈ پر 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں پلانٹ والا باجرہ 4300/4350 جبکہ کچا مال 4100/4150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی گاہکی بھی ہے بیجائیاں ابھی ہونی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے 20 دن سے مسلسل سٹاکسٹ مال بیچی آ رہے ہیں جس کی وجہ سے بازار میں 1500 روپیہ کوئنٹل کی کریکشن آ چکی ہے۔ ابھی تھوڑا تھوڑا گاہک بولنا شروع ہوا ہے۔ .
Jul 09 2025 18:27:31 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں حاضر مالوں کے 12400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 09 2025 18:25:30 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور کوالٹی مال 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق گاہکی ہے۔ .
Jul 09 2025 18:24:15 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی کوئنٹل 16200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 09 2025 18:23:47 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 215 بی گریڈ مال 190 سے 200 جبکہ 8 ایم ایم 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم ایم 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 8 ایم ایم 740 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 405/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں رامبا برانڈ کے بکنگ 1220 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 09 2025 18:13:07 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 500 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 21900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے۔ بکنگ 1625/1650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال پرچون میں مال بکنا شروع نہیں ہوئے ہیں۔ .
Jul 09 2025 18:12:08 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 25 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ جولائی کے سودے 17810 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں گاہکی نہ نکلی تو فارورڈ میں تھوڑی بہت نرمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 09 2025 17:57:43 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 09 2025 17:56:45 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 208 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پیر منگل پیمنٹ پر۔ ریٹ تو کم ہیں جسکی وجہ سے کھل کر بیچ تو نہیں آتی ہے تاہم ریٹیل میں گاہکی بھی کمزور ہے اور آگے پورٹ پر بلک میں آمدن بھی ہے۔ .
Jul 09 2025 17:48:35 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ جون میں برما سے کراچی پورٹ پر 244 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ .
Jul 09 2025 17:40:12 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ جون میں ییلو پیس کے رشیا سے کراچی پورٹ پر 54 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ .
Jul 09 2025 17:39:26 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 207/08 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دالوں کی گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ جہاز والے مالوں کی 194 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے۔ .
Jul 09 2025 17:37:25 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 200 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں کچے مالوں کے۔ تھل کے پلانٹ والے مال لوڈ میں 10900 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی سائڈ پر 4250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں پلانٹ والا باجرہ 4350 جبکہ کچا مال 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ مال فارغ کر رہے ہیں۔ .
Jul 09 2025 16:24:16 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 17125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ جولائی کے سودے 30 روپیہ نرم ہوئے ہیں اور 17760/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ تھوڑی بہت سست ہے۔ .
Jul 09 2025 15:40:51 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سہ پہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 207 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 09 2025 15:07:48 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 205 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جون میں رشیا سے کراچی پورٹ پر 668 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 215 بی گریڈ مال 190 سے 200 جبکہ 8 ایم ایم 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جون میں ارجنٹینا سے 93 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ کینیڈا 8 ایم ایم ایم 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 8 ایم ایم 740 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ جون میں کینیڈا سے 234 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ امیریکا 9 ایم ایم 405/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں رامبا برانڈ کے بکنگ 1220 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ جون میں امریکا سے 72 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ .
Jul 09 2025 15:05:55 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کی 5 لاکھ ٹن امپورٹ کے حوالے سے فیڈرل کیبنٹ نے 53% ٹیکسز اور ڈیوٹیز معاف کی ہیں تاکہ چینی کی بڑھتی ہوئ قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ جس میں 18% سیلز ٹیکس، 3% ایڈشنل سیلز ٹیکس، 6% انکم ٹیکس، 20% کسٹم ڈیوٹی اور 6% ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔ لیکن اس میں ابھی بہت ساری چیزیں کلئر ہونا باقی ہیں۔ جیسے کہ یہ کمرشل امپورٹ ہے یا کہ ٹی سی پی خود امپورٹ کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان کے پاس امپورٹ میں صرف ایک ہی آپشن دبئ ہے۔ انڈیا سے امپورٹ کی اجازت نہیں ہے اور برازیل سے چینی آنے میں 45 دن تک وقت لگ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دبئ الخلیج شوگر ملز اس کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی کیونکہ پاکستان کے پاس اور کوئی سپلائر کا آپشن نہیں ہے ابھی فل حال دبئ سے الخلیج شوگر ملز صرف پاکستان کے لیے مال بھی آفر نہیں کر رہی ہے۔ جب چیزیں کلئر ہو جائیں گی پھر آفرز آئیں گی۔ اور الخلیج شوگر ملز جب مال بیچتی ہے تو اپنی شپنگ لائن استعمال کرتی ہے اور سی اینڈ ایف بیسز پر بھیجتی ہے۔ فل پیمنٹ ایڈوانس میں وصول کرتی ہے۔ فل حال کے جو حالات ہیں اس کے مطابق اندازاً دبئ سے 45 اکیومزا فائن گرین جو چینی ہے اس کا 535 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کراچی پورٹ کے لیے جبکہ جو 150 اکیومزا بولڈ گرین ہے وہ 590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فائن گرین والی بغیر ٹیکسز کے کراچی پورٹ پر 153 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لیکن پچھلی بار جب ٹی سی پی نے فائن گرین مال منگوایا تھا تو اس میں کافی سارے پھڈے پڑ گئے تھے اور مال پورٹ پر ہی پڑے رہ گئے تھے بکتے ہیں نہیں تھے۔ جبکہ بولڈ گرین والی چینی 168.74 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اگر انٹر بینک ڈالر 286 کے ریٹ پر ہی رکا رہے تو اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی بھی ادھر ہی رکی رہے تو۔ اب بات کرتے ہیں انٹرنیشنل مارکیٹ کے ٹرینڈ کی۔ شوگر انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلے دو سال سے مسلسل کمزور ہے۔ مارکیٹ 750 ڈالر سے کمزور ہو کر 480ڈالر کے لیول پر ہے۔ اس لیول پر اچھی گاہکی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ یہ بھی ممکن ہے جب تک ایکسپورٹ کی اجازت کے مکمل کام ہوں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اگلے 20/30 دن میں ریٹ میں 30/40 ڈالر تیز ہو جائے پھر پڑتا ہی اوپر چلا جائے گا۔ اس لیے ساری چیزیں وقت کے ساتھ جیسے جیسے کلئر ہوتی جائیں گی اپڈیٹ دیتے جائیں گے۔ .
Jul 09 2025 15:05:06 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں حاضر مالوں کے 12400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ڈیمانڈ سلو ہے۔ .
Jul 09 2025 15:04:39 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سٹیبل ہے۔ کوئی مندہ تیزی نہیں ہے۔ .
Jul 09 2025 14:44:08 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 400 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 21400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے جبکہ سیلر آپشن یکم اگست سے 15 سپتمبر مالوں کے 20900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ خریدار خاموش ہے۔ .
Jul 09 2025 14:35:44 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13800/14100 جبکہ گولی دھنیا 14300/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 09 2025 14:34:55 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 35500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فلحال گاہکی سست ہے جسکی وجہ سے لوکل میں بھی ضرورت کا کام ہے۔ .
Jul 09 2025 14:24:56 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ اگست سپتمبر شپمنٹ 340 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 109 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott