Desi Chickpeas | کالا چنا
Jan 11 2026
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
Dec 18 2023 13:26:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200/250 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 14700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گودام کے مال کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلی بار جو مال آئے ہیں ان میں 1070 ڈالر سے لے کر 1270 ڈالر تک مال ُبک ہوئے ہوئے تھے۔ 1070 ڈالر والوں کو تو کافی وارہ تھا وہ تو پرافٹ ٹیکنگ کر کے نکل گئے ہیں اب جنہوں نے 1235/1250/1270 ڈالر میں منگوائے ہیں ان کا پڑتا ہی 15200 سے 15625 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ان کی بیچ نہیں ہے لوکل مارکیٹ میں۔ بکنگ 1140 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14026 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پچھلے دنوں مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم تھی تاہم ابھی لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ حاضر میں مال کم ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں دبارہ بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Dec 18 2023 13:22:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجرخان منڈی میں 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 18 2023 13:14:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔سلاںوالی پاپولر 13250 رمضان العریبیہ 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 13150 کمالیہ 13075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12800 اتحاد 12825 یونائٹڈ 12775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 12675 ڈھرکی 12700 گھوٹکی 12725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 12490/12525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج 18 تاریخ کو کافی سودے ہوئے ہوئے تھے۔ آج ٹریڈرز پیمنٹوں کے لین دین میں ہی مصروف ہیں۔ کل رات جنوری کے سودوں کے کافی کام ہوئے تھے۔ جنوری کے سودوں کا بھرپور گاہک ہے 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودوں کا بھی 500 بڑھا کر گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Dec 18 2023 12:49:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 2600/2650 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ باجرہ تھل لائن 400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 6200/6300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال سٹاکسٹ گاہک ہیں اسلیے ٹریڈرز ریٹ بڑھا بڑھا کر مانگ رہے ہیں۔ مال بھی ابھی صحیح خشک نہیں آئے ہیں 16% موئسچر کر کے کام ہو رہا ہے۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے لیکن زیادہ لمبی چوڑی تیزی نہیں ہے مارکیٹ میں۔ .
Dec 18 2023 12:40:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ کچھ بروکرز 9200 بھی ریٹ بتاتے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9000/9050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد کابلی مونگی کے 8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز انتہائ مضبوط بیٹھے ہیں۔ بیچ نہیں آتی ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ کافی ٹائم سے ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ ابھی فل حال سردیوں میں دال کی ڈیمانڈ کم ہوتی ہے۔ اس کے باوجود مارکیٹ مضبوط ہے۔ سردیوں میں پنجاب سائڈ ساگ اور سبزیاں وغیرہ کافی استعمال ہوتی ہیں۔ .
Dec 18 2023 12:32:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 173 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 جنوری کے سودوں کے 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ٹریڈرز مال ہولڈ کر کے بیٹھے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7300 ملتان 7200 فیصل آباد 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 630 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے جو کراچی پورٹ پر 193.78 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال امپورٹرز بکنگ میں بھی نہیں جا رہے ہیں لوکل میں مال بھی کافی پڑے ہیں اور ریٹ بھی کم ہے انٹر نیشنل مارکیٹ سے۔ انٹر بینک میں ڈالر 283.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Dec 17 2023 19:42:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 75 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 12850 تک سودے ہوے ہیں۔ یونائیٹڈ 12825 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے سودوں کی 13025 جبکہ جنوری کے سودوں کی 13475/13500 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 16 2023 22:43:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 12775 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ڈیلر 12825 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کا 13400 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے .
Dec 16 2023 22:24:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 12750 جیسے بھاؤ بن گئے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ کے سودے 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 13375 کا خریدار ہے جنوری کا۔ فروری کے سودوں کا 13825 جبکہ مارچ کے سودوں کا 14225 کا خریدار ہے۔ فارورڈ کے سودوں کا بھرپور خریدار ھے سیلنگ کم ھے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے .
Dec 16 2023 22:05:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 12750 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جنوری کے سودوں کا 13350 کا خریدار ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کا 13750 جبکہ مارچ کے سودوں کا 14150 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امید ہے پیر کو بنک ٹائم کے بعد حاضر بھی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی کیونکہ بڑی ملیں مضبوط بیٹھی ہیں۔ .
Dec 16 2023 21:17:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50 پیسے مزید بڑھ گئے ہیں اور 173.50 کا خریدار بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 جنوری کے سودے 179 تک ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا 25 دسمبر کے بعد مارکیٹ مزید گرم ہو جائے گی۔ کیونکہ دسمبر کلوزنگ کا مہینہ ہوتا ہے اور آخری تاریخوں میں پھر دوکاندار حضرات یکم دو جنوری کی پیمنٹ پر خریداری شروع کر دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی آسٹریلیا سے 630 ڈالر فن ٹن جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں جو کراچی آ کر تقریباً 195 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا خیال ہے جنوری میں کالا چنا 200 روپیہ کلو ٹچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ .
Dec 16 2023 18:46:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12750 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ کے سودوں کے 13375 جیسے ریٹ بن گئے تھے۔ بڑے گھر فارورڈ کی کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Dec 16 2023 18:35:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 135 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست تھی۔ .
Dec 16 2023 18:08:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 14550/14600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پچھلے دو تین دن میں فیصل آباد کے ٹریڈرز نے کافی مال خریدے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 15100/15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 16 2023 18:00:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ والے مال 220/225 روپیہ تک بھاؤ ہیں گولڈن مال 2% دال والے مال 235/245 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں سیلنگ کم ہے۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکے ہیں۔ یوکرین مال ختم ہیں تقریباً کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 335/340 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 430/435 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے لوکل میں مال کم ہیں۔ مارکیت بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 16 2023 17:59:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ باریک تل 18600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:57:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی ای ٹی جی جہاز کے مال کے 230/231 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی تھی۔ .
Dec 16 2023 17:57:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12000/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 16 2023 17:32:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور سوموار پیمنٹ پر 173 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ 5 جنوری پیمنٹ پر 175 جبکہ 5 فروری پیمنٹ پر 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:31:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:10:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 6000/6100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:08:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 8850/8950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے بعض گھر 9000 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:02:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12775 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اتحاد 12800 میں سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے دسمبر کے سودے 12950 تک ہوے ہیں جبکہ جنوری کے سودوں کی 13380 سے 13400 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج زیریں سندھ کی ملوں نے آؤٹ زون سے گنے کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔ آرمی شوگر ملز نے آؤٹ زون سے گنا 500 روپیہ من خریدنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ فاران شوگر ملز نے آؤٹ زون سے 490 روپیہ من اور مہران شوگر ملز نے 480 روپیہ من تک گنا خریدا ھے۔ 10 روپیہ من گنا مہنگا ہو تو 250 روپیہ کوئنٹل چینی مہنگی پڑتی ہے یعنی 250 روپیہ بوری چینی مہنگی پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 20/22 دسمبر کے بعد سینٹرل پنجاب میں بھی گنے میں کھینچ پڑنی شروع ہو جاے گی۔ اس لئے ماہرین کے مطابق یہ ہفتہ خریداری کا ہفتہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک دو بڑے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پیر کی شام سے ان شاءاللہ مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Dec 16 2023 15:16:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ 12800 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 12825 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں دوپہر کے اوقات میں۔ اتحاد 12825 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13390/400 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ آج ریٹیل میں کل کی نسبت کام کم ھے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ان ریٹوں میں چینی لیتے جائیں مارکیٹ بہت جلد اچھی ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں بہت مضبوط ہیں۔ ہمارے پاس جو نئے ممبران آ رہے ان کیلئے یہ خصوصی پوسٹ ھے کہ جے ڈی ڈبلیو۔ یونائیٹڈ۔ اور اتحاد۔ شوگر ملز چینی کا انجن کہلاتی ہیں۔ باقی پورے پاکستان کی ملیں بوگیاں کہلاتی ہیں۔ جب انجن چلتا ہے تو پوری ٹرین چلتی ہے ماہرین کے مطابق انجن پہ دھیان دینا چاہیے نہ کہ بوگیوں پہ۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ان ملوں میں ہر ٹائم فارورڈ کے سودے ہوتے ہیں اس لئے پورے پاکستان کی ملیں جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد کے پیچھے چلتی ہیں۔ اس لئے ہماری ساری توجہ اس پر ہوتی ہے کہ انجن پر نظر رکھی جائے۔ ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں ہم پاکستان کی ہر مل کا ریٹ بھی سینڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن جو پاکستان کی بڑی بڑی ملیں ہیں جن کے پیچھے پوری مارکیٹ چلتی ہے ہم انہی کو فوکس کرتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جب جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوتی ہے تو پورے پاکستان کی ملوں میں 25 روپیہ کے اضافہ ہوتا ہے اور جب جے ڈی ڈبلیو مائنس ہوتی ہے تب پاکستان کی ہر مل مائنس ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب میں گنا 25/30 فیصد کم ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں 17 فیصد کم ہے۔ زیریں سندھ میں بھی گنا کم ہے۔ زیریں سندھ اور سینٹرل پنجاب میں گنے کی کھینچ ہے کھل کر گنا نہیں آ رہا ہے۔ اگلے ہفتے سے گنے کے ریٹ بڑھنا شروع ہو جائیں گے جیسے جیسے گنا بڑھے گا چینی بھی ساتھ ساتھ بڑھتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی اب بھی دوسری اجناس کے مقابلے میں انتہائی سستی ھے۔ چونکہ اس سال سیزن کے اختتام پر لوگوں کو کافی مار پڑ گئی اس لئے لوگوں کے حوصلے پست ہوے ہوے ہیں۔ حالانکہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں اور ان ریٹوں میں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ .
Dec 16 2023 14:50:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی ای ٹی جی جہاز کے مال کے 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 230/231 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست تھی۔ .
Dec 16 2023 14:38:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ والے مال 220/225 روپیہ تک بھاؤ ہیں گولڈن مال 2% دال والے مال 235/245 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ تیز ہوئ ہے اور گولڈن مالوں کی بکنگ 800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 247 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ بھی بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں سیلنگ کم ہے۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکے ہیں۔ یوکرین مال ختم ہیں تقریباً کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 335/340 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 430/435 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے لوکل میں مال کم ہیں۔ مارکیت بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 16 2023 14:25:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں مزید بڑھ گیا ہے اور 171.50 تک کام ہوے ہیں اس وقت 172 سے 172.50 جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ کسی وقت بھی مارکیٹ مزید تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ .
Dec 16 2023 14:17:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ پچھلے 10/11 دن میں 1200/1300 روپیہ من نرم ہوئ ہے۔ .
Dec 16 2023 14:16:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14450/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ بکنگ 1140 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14027 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے مارکیٹ میں۔ .
Dec 16 2023 14:15:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 5000/50 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 100/150 بوری ہوجاتی ہے۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott