Desi Chickpeas | کالا چنا
Jan 11 2026
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
Dec 14 2023 12:27:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 جنوری 171.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی بھی سست ہے اوربیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے اس لیے سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم آج مزید بہتر ہوئ ہے اور 635 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 195.66 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اور مال بھی ہلکے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹریلیا سے اکتوبر کے مہینے میں 82785 ٹن چنا شپ ہوا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ پاکستان کے لیے 41998 ٹن اور دبئ کے لیے 20323 ٹن مال ہے۔ دبئ حب بنتا جا رہا ہے۔ پاکستان سے بھی بڑے امپورٹرز دبئ منتقل ہو گئے ہیں۔ دبئ مال منگوا لیتے ہیں۔ آگے جہاں بھیجنا ہو جلدی مال پہنچ جاتا ہے۔ دبئ سے پاکستان 3 دن میں مال آ جاتا ہے۔ اس کے بعد نیپال 8104 ٹن چنا شپ ہوا ہے۔ نیپال میں چونکہ ڈیوٹی نہیں ہے اس لیے وہاں سے مال انڈیا سمگل ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کے لیے 6425 ٹن مال شپ ہوا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Dec 13 2023 22:37:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 13010 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ یونائیٹڈ 12985 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13685/90 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق چونکہ بہت جلد 1600 روپیہ کوئنٹل کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اس لئے مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھوڑی بہت مزید نیچے آ سکتی ہے تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ بڑی ملیں کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دے رہی ہے۔ پبلک کے ہاتھوں میں جو مال ہیں وہی فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارکیٹ کو دوبارہ چلنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔ 15 دسمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ بھی ھے جمعہ والے دن۔ جب مل سے بھی 18 دسمبر کے سودے بکے ہوے ہیں۔ اس لئے تھوڑی بہت نیچے آ سکتی ہے۔ لیکن جہاں نیچے آ جائے وہاں خریداری کرنی بھی بنتی ہے کیونکہ مجموعی طور پر تیزی کا ماحول ہی نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب کی ملوں میں گنا کھل کر نہیں آ رہا جبکہ لوئر سندھ میں بھی گنے فراہمی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ 20/22 دسمبر کے بعد کسان گنے کی کٹائی کم کرنا شروع کر دیں گے جیسے ہی کسان کٹائی کم کرے گا وہاں گنے کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ کے پی کے میں تو پہلے ہی گنے کے ریٹ تیز ہیں۔ اب سینٹرل پنجاب میں اور خصوصی طور پر لوئر سندھ میں گنے کے ریٹ جلد بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ کیونکہ ان دونوں علاقوں میں گنے کی سپلائی کا مسئلہ ھے۔ .
Dec 13 2023 19:28:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ھے اور 13025 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ یونائیٹڈ 13000 تک ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13675 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست تھی۔ .
Dec 13 2023 17:49:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12000/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Dec 13 2023 17:48:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19300/19400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی سست ہے۔ انڈیا 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 17000 تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈین کرنسی میں۔ یہ 99% پیورٹی والے مال کا بھاؤ ہے۔ .
Dec 13 2023 17:45:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مغرب کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 166 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 جنوری 170.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Dec 13 2023 17:43:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ والے مال 220/225 روپیہ تک بھاؤ ہیں گولڈن مال 2% دال والے مال 235/240 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکے ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو جبکہ یوکرین 8 ایم ایم 270/280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 420/430 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مال کم ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 13 2023 17:39:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 5 ڈالر مزید کم ہوئ ہے اور 1115 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13743 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 13 2023 17:37:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ 13050 جے ڈی ڈبلیو 13075 میں مل جاتی ہے صبح کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے سودے 13240 میں مل جاتے ہیں جبکہ جنوری 13725 کی بیچ ہے گاہک تھوڑا کم ھے۔ .
Dec 13 2023 17:29:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی ای ٹی جی جہاز کے مال 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Dec 13 2023 17:23:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2350/2400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن 5800/5900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ .
Dec 13 2023 17:21:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 13800/14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15200 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں لوکل میں ریٹ ابھی بھی کم ہیں۔ سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ انڈیا مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 5488 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہے۔ .
Dec 13 2023 17:12:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 138 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی ہے انڈیا اور چائنہ گاہک ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں بھی رشیا سے افغان بارڈر کے ذریعے کام ہونے کے امکانات ہیں۔ وہاں سے پڑتا 145 روپیہ کلو تک ہے۔ .
Dec 13 2023 17:10:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں دن کو 8900/8950 تک کام ہوئے تھے تاہم شام میں 8850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 13 2023 17:07:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Dec 13 2023 16:54:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید کوئٹہ منڈی شام کے اوقات میں 1000 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 72000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ مندے کا رجحان ہے۔ .
Dec 13 2023 16:54:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ 13050 جے ڈی ڈبلیو 13075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13725/30 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ فل الحال رکی ہوئی ہے مارکیٹ ریٹیل میں گاہکی سست ھے .
Dec 13 2023 16:14:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13075 جبکہ یونائیٹڈ کے ریٹ 13050 روپیہ کوئنٹل موصول ہوے ہیں ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13700 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ .
Dec 13 2023 14:48:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ 13075 جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ 13100 تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈھرکی 13050 اور ایس جی ایم 12900 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فل الحال ریٹیل میں کام کاج سست ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو جنوری کے سودوں کی 13725 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ .
Dec 13 2023 14:22:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ والے مال 220/225 روپیہ تک بھاؤ ہیں گولڈن مال 2% دال والے مال 235/240 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ بکنگ بہتر ہوئ ہے 760/770 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 250/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو جبکہ یوکرین 8 ایم ایم 270/280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 10/15 روپیہ کلو مزید تیز ہوای ہے اور 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں مال آئے ہیں 420/430 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مال کم ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 13 2023 14:22:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 0.5/1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 167/167.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Dec 13 2023 14:09:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں ای ٹی جی جہاز کے مال کے 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے تھوڑے تھوڑے کام ہو رہے ہیں۔ .
Dec 13 2023 13:58:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں 25/50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور حاضر 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے۔ جنوری کے سودوں میں 75/100 روپیہ کوئنٹل کریکشن آئ ہے اور 13700/13725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Dec 13 2023 13:50:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 17200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 18500/19000 جبکہ گولی دھنیا 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 13 2023 13:47:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہو گئ ہے 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 8850/8950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 8750/8850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 13 2023 13:47:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 137 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے 450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 13 2023 13:44:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی ہائبرڈ مالوں کے 10000 سے 13950 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی مالوں کے 16000 سے 20100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مال 12000/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کولڈ سٹور اچھے مالوں کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ تو کم ہیں لیکن اس بار سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ مکسنگ والا آئٹم ہے اور ورائٹیاں بہت زیادہ ہیں۔ ہر دوسرے مہینے بعد کوئ نا کوئ ورائٹی آ جاتی ہے۔ سٹاکسٹ پہلے سے ہی خریداری کر کے پھنسے ہوئے ہیں۔ فل حال مال ہولڈ کرنے چاہیں جہاں کہیں مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو وہاں بیچ کر نکلنا چاہیے۔ .
Dec 13 2023 13:41:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Dec 13 2023 13:36:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ کوئٹہ منڈی میں 73000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے مندے کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں پیسے دکھائیں تو 80000 میں بھی مال مل جائے۔ فل حال گاہکی کمزور ہے۔ .
Dec 13 2023 13:31:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 1 گاڑی کی ہوجاتی ہے۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott