Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 29 2026 00:55:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کی مارکیٹ بھی تیز ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 171/172 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال چند امپورٹرز کے پاس مال ہیں زیادہ کھل کر نہیں بیچ رہے ہیں۔ اکا دکا کنٹینر بیچ کر ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 29 2026 00:33:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو کی کریکشن آئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی کافی تیز ہو گئ ہے 650 ڈالر ریٹ کہتے ہیں لیکن ان ریٹوں میں بیچ ہے خریدار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پچھلے دو تین دن سے لگا تار پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ 175/178/182/185 ہر ریٹ میں ٹریڈرز نے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کیا ہے۔ کالا چنا انویسٹرز کی خریداری کی وجہ سے تیز ہوا تھا اور ساتھ بکنگ تیز ہو گئ جس کی وجہ سے لوکل کافی کم ٹائم میں بازار کافی تیز ہو گیا۔ بلائنڈ والوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ٹریڈرز نے سر پر بھی مال بیچے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بہت کم ٹائم میں اچھی تیزی ملی ہے۔ تاہم نیچے ریٹیل لیول پر کوئ اتنا زیادہ کام نہیں ہے۔ دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ کوئ رشین چیکو چنا لے رہا ہے اور کوئ ییلو پیس لے رہا ہے۔ رشین چیکو چنا سفید چنے سے 130 ڈالر سستا ہے اور زیادہ دال سفید چنے کی ہی بن رہی ہے۔ ییلو پیس کالے چنے کی قیمت سے آدھی قیمت پر ہے۔ ییلو پیس بکنگ میں 325 ڈالر ریٹ ہے جبکہ کالا چنا 650 ڈالر ریٹ ہے۔ اس لیے انویسٹرز کالا چنا میں نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:59:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا مارکیٹ 5200/5300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 205/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:50:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ایڈوانس پیمنٹ پر 184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بازار تو بہتر ہے تاہم فل حال پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب بازار 60/70 ڈالر تیز ہو چکا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا ییلو پیس پر ڈیوٹی ختم کر سکتا ہے جس کی وجہ سے اب آگے مزید اوپر ریٹوں پر گاہک محتاط ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:43:15 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں ایڈوانس پیمنٹ پر کرمسن کوالٹی کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ جن ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال ہیں وہ مرضی سے ہی بیچتے ہیں آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ آئی مارکیٹ مزید بہتری کی جانب چل پڑے گی۔ .
Jul 28 2026 18:10:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ ایک روپیہ کلو نرم ہے اور 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں رشیا گودام والے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے لوکل بھی اور بکنگ میں بھی۔ انڈیا کالے چنے کا ریٹ کافی تیز ہو گیا ہے 6300 پلس ہو گیا ہے انڈین کرنسی میں جو کہ ڈالرز میں 650 ڈالر سے اوپر چلا گیا ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا کالے چنے کا ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے ییلو پیس پر ڈیوٹی ختم کر سکتا ہے اور ییلو پیس میں انڈیا کو وارہ بہت اچھا ہے۔ انڈیا ییلو پیس کا ریٹ 4350 ہے پچھلے دنوں میں 150 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں بہتر ہوا ہے بازار ڈالرز میں 450 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ اس لیے رشیا میں 325 ڈالر میں بھرپور گاہک ہے۔ بکنگ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 28 2026 17:07:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی گودام کے مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 11700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 28 2026 16:17:42 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 183.5/184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 184.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں کافی کام ہو رہے ہیں۔ مال مل بھی جاتا ہے بک بھی جاتا ہے۔ 45 دن پیمنٹ پر 188/189 روپیہ کلو تک کی مارکیٹ ہے۔ مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Jul 28 2026 15:12:01 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے حاضر کراپ 530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 160 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ سٹھری چنا مارکیٹ 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 5200/5300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں کچے مالوں کے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 205/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 28 2026 14:45:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوبارہ مارکیٹ تیز ہو گئ ہے اور 185 کا گاہک بن گیا ہے۔ ایڈوانس پیمنٹوں پر جنہوں نے مال لیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں جبکہ ٹائم والے مالوں میں ٹریڈرز کو اچھا نفع ہے ساتھ ساتھ ہاتھ بدلی ہو رہے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 190/191 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا بھی ایڈوانس 7450 ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ تیز ہے جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہے بکنگ 650 ڈالر ریٹ بن گیا ہے آسٹریلیا سے۔ انڈیا مارکیٹ پچھلے دو تین دن میں 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے۔ 6000 والی مارکیٹ 6300 ہو گئ ہے انڈین کرنسی میں جس کی وجہ سے آسٹریلیا بکنگ تیز ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott