Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 29 2026 11:43:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4800 جبکہ بغیر پرمٹ 4900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب لوڈ میں 11700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 29 2026 11:40:43 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی لائن پر 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن بھی 7600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400/8450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے تاہم مارکیٹ میں مزیداری بھی نہیں ہے۔ قصور سائڈ مزید ایک ہفتہ تک آمدن شروع ہو جائے گی۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 29 2026 00:55:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کی مارکیٹ بھی تیز ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 171/172 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال چند امپورٹرز کے پاس مال ہیں زیادہ کھل کر نہیں بیچ رہے ہیں۔ اکا دکا کنٹینر بیچ کر ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 29 2026 00:33:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو کی کریکشن آئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی کافی تیز ہو گئ ہے 650 ڈالر ریٹ کہتے ہیں لیکن ان ریٹوں میں بیچ ہے خریدار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پچھلے دو تین دن سے لگا تار پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ 175/178/182/185 ہر ریٹ میں ٹریڈرز نے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کیا ہے۔ کالا چنا انویسٹرز کی خریداری کی وجہ سے تیز ہوا تھا اور ساتھ بکنگ تیز ہو گئ جس کی وجہ سے لوکل کافی کم ٹائم میں بازار کافی تیز ہو گیا۔ بلائنڈ والوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ٹریڈرز نے سر پر بھی مال بیچے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بہت کم ٹائم میں اچھی تیزی ملی ہے۔ تاہم نیچے ریٹیل لیول پر کوئ اتنا زیادہ کام نہیں ہے۔ دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ کوئ رشین چیکو چنا لے رہا ہے اور کوئ ییلو پیس لے رہا ہے۔ رشین چیکو چنا سفید چنے سے 130 ڈالر سستا ہے اور زیادہ دال سفید چنے کی ہی بن رہی ہے۔ ییلو پیس کالے چنے کی قیمت سے آدھی قیمت پر ہے۔ ییلو پیس بکنگ میں 325 ڈالر ریٹ ہے جبکہ کالا چنا 650 ڈالر ریٹ ہے۔ اس لیے انویسٹرز کالا چنا میں نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:59:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا مارکیٹ 5200/5300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 205/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:57:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ شام کے اوقات میں سست ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13330 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13190 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:51:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 14000/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی اور کلر کے حساب سے ریٹ ہیں۔ فلحال ہائبرڈ میں کچھ خاص کام کاج نہیں ہورہے ہیں کیونکہ اگست کے آخر تک ہائبرڈ مالوں کی لائنوں پر کھل کر آمدن شروع ہو جائے گی۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
Jul 28 2026 18:50:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ایڈوانس پیمنٹ پر 184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بازار تو بہتر ہے تاہم فل حال پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب بازار 60/70 ڈالر تیز ہو چکا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا ییلو پیس پر ڈیوٹی ختم کر سکتا ہے جس کی وجہ سے اب آگے مزید اوپر ریٹوں پر گاہک محتاط ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:43:15 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں ایڈوانس پیمنٹ پر کرمسن کوالٹی کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ جن ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال ہیں وہ مرضی سے ہی بیچتے ہیں آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ آئی مارکیٹ مزید بہتری کی جانب چل پڑے گی۔ .
Jul 28 2026 18:39:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott