Sesame International Market Update| تل انٹرنیشنل مارکیٹ رپورٹ
Apr 12 2026
Dec 30 2025 12:12:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 149 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویٹارا جہاز والے مالوں کے 147.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6350/6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹس میں امپورٹرز کو نقصان ہے تاہم آگے سپلائی آنے کی وجہ سے کام بھی ضرورت کے مطابق ہے۔ .
Dec 30 2025 12:07:21 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Dec 30 2025 12:05:08 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مالوں کے 8750/8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم مال ہولڈ رکھنے چاہیے۔ .
Dec 30 2025 12:03:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 12400/12500 روپیہ کوئنٹل 60/40 کوالٹی 11800/11900 روپیہ کوئنٹل جبکہ 50/50 کوالٹی 11400/11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فلحال مال زیادہ نمی والے آرہے ہیں جسکی وجہ سے ٹریڈرز ریٹ کم کر کے لگاتے ہیں تاہم خشک مالوں کا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Dec 29 2025 18:58:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 570/580 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ بکنگ کینیڈا سے 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 355/360 جبکہ کلپر برانڈ کے 340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 29 2025 18:42:43 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 151/152 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Dec 29 2025 18:42:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ فارورڈ میں 13770 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ شوگر ملز کے 13825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں اومنی گروپ اور تھرپارکر شوگر ملز وغیرہ کے۔ فل حال سیزن بوم پر ہے اور ساری سائڈ ملز تھوڑا تھوڑا روزانہ ہی فروخت کر رہی ہیں خاص طور پر زیریں سندھ سائڈ۔ اس طرف ملز بھی ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنا سٹاک بھی کم ظاہر کرتی ہیں اس وجہ سے شروع میں زیریں سندھ سائڈ ملز زیادہ سٹاک نکالتی ہیں۔ باقی پنجاب میں بھی جھنگ بھون وغیرہ روزانہ ہی تھوڑا تھوڑا بازار کم کر کے مال فروخت کرتی ہیں۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب میں بھی گنے کا ریٹ پہلے تو تیز ہو گیا تھا لیکن ابھی ملز نے میٹنگ کی ہے گنا 430 روپیہ من تک خریداری کریں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی بازار میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے لیکن لانگ ٹرم میں سٹاکسٹ اور انویسٹرز ابھی رکے ہوئے ہیں۔ وقتی تھوڑی بہت بہتری کو کھیلنے میں بڑے سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ آگے جہاں 50/60 ٪ کرشنگ مکمل ہو جائے گی وہاں مکمل سالانہ ٹرینڈ یا مارکیٹ کا رخ صحیح واضح ہو گا۔ .
Dec 29 2025 18:24:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19000/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹس میں بیچ بھی آجاتی ہے ساتھ ساتھ مال نکالنا چاہیے۔ .
Dec 29 2025 18:12:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر جے ڈی ڈبلیو 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودے 13770 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Dec 29 2025 18:04:27 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی اور بھاگ ناڑی کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ من ٹھنڈی ہوئی ہے اور 5900سے 6000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت سست نظر آ رہی ہے۔ ملتان منڈی میں بھی پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ملتان منڈی میں 6150 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 400 توڑہ کی آمد تھی 8040/50 روپیہ من تک بولی ہوئی ہے۔ لوڈ میں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 11 2026
Apr 11 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott