+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 29 2025 18:42:05
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ فارورڈ میں 13770 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ شوگر ملز کے 13825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں اومنی گروپ اور تھرپارکر شوگر ملز وغیرہ کے۔ فل حال سیزن بوم پر ہے اور ساری سائڈ ملز تھوڑا تھوڑا روزانہ ہی فروخت کر رہی ہیں خاص طور پر زیریں سندھ سائڈ۔ اس طرف ملز بھی ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنا سٹاک بھی کم ظاہر کرتی ہیں اس وجہ سے شروع میں زیریں سندھ سائڈ ملز زیادہ سٹاک نکالتی ہیں۔ باقی پنجاب میں بھی جھنگ بھون وغیرہ روزانہ ہی تھوڑا تھوڑا بازار کم کر کے مال فروخت کرتی ہیں۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب میں بھی گنے کا ریٹ پہلے تو تیز ہو گیا تھا لیکن ابھی ملز نے میٹنگ کی ہے گنا 430 روپیہ من تک خریداری کریں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی بازار میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے لیکن لانگ ٹرم میں سٹاکسٹ اور انویسٹرز ابھی رکے ہوئے ہیں۔ وقتی تھوڑی بہت بہتری کو کھیلنے میں بڑے سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ آگے جہاں 50/60 ٪ کرشنگ مکمل ہو جائے گی وہاں مکمل سالانہ ٹرینڈ یا مارکیٹ کا رخ صحیح واضح ہو گا۔