Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Dec 06 2025
Jul 24 2025 14:47:20 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 119/119.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال حاضر میں کام کاج کم ہیں آگے کینڈین مشین کلین مال پورٹ پر لگے گیں تو تب ہی کام کاج شروع ہوگئے۔ بکنگ 345/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ان ریٹس میں پاکستان انڈیا اور چائنہ نے کافی مال خریدے ہیں۔ چائنہ بھی ییلو پیس کا رشیا سے ہی خریدار ہے کینیڈا امیریکا سے ٹریڈ کنفلیکٹ کی وجہ سے۔ .
Jul 24 2025 14:29:21 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی 200/300 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور 9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ کی بیچ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ .
Jul 24 2025 14:05:08 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 75 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10525 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ بھی 5 ڈالر مزید بہتر ہے اور 865/870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں گلوبل کلائمٹ چینج کی وجہ سے انٹرنیشنل بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ کیونکہ پورے مدیھہ پردیش اور اتر پردیش کے وہ علاقے جو مدیھہ پردیش سے ملتے ہیں وہاں بہت زیادہ بارشیں ہوئ ہیں۔ جب بہت زیادہ باریشیں ہوتی ہیں وہ بھی فصل کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ زیادہ بارشوں کی وجہ سے مدیھہ پردیش کے کئی علاقوں میں فصلوں میں پانی کھڑا ہے اور پھر اس کے بعد فصلوں میں بیماریاں یا جڑ سڑن بھی ہوسکتی ہے اور فصل جھک بھی سکتی ہے جس کے ساتھ پھر پھل صحیح نا پڑنے کے امکانات ہیں۔ کئ زرعی علاقوں میں فلیش فلڈنگ بھی ہوئ ہے۔ دوسری جانب آندھرا پردیش اور تیمل ناڈو میں ضرورت سے بھی کم بارشیں ہوئ ہیں۔ جہاں بارشیں کم ہوتی ہیں وہاں ییلڈ متاثر ہوتی ہے۔ موسموں کی بدلتی صورتحال فصلوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ 30/40 ڈالر بہتر ہوئ ہے۔ .
Jul 24 2025 13:59:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 1000 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 15200 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں تو گاہکی خاموش ہے جبکہ ایکسپورٹ میں تھوڑا بہت مال بک جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 24 2025 13:35:07 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 16650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے کے 16750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ باقی ملوں کے بھی اوپن میں کام نہیں ہو رہے ہیں۔ گاہک نہیں ہے۔ انڈر پارٹی 12 ٹن 30 ٹن کر کے کام ہو رہا ہے۔ کیونکہ نچلے لیول پر گورنمنٹ کی سختی ہے۔ دوسری جانب 50 ہزار ٹن امپورٹ کا جو ٹینڈر تھا وہ بغیر بڈ کے ہی کلوز ہو گیا ہے۔ کیونکہ ٹی سی پی نے شرائط سخت رکھی تھیں۔ شپمنٹ تاریخ 1 سے 15 اگست تھی اور گورنمنٹ کا ارادہ تھا کہ 30 اگست سے پہلے پہلے مال ادھر مارکیٹ میں پھینکا جا سکے۔ لیکن برازیل وغیرہ سے تو وارہ ہی نہیں ہے وہاں سے 45 دن لگ جاتے ہیں۔ اور دبئ سے بھی کوئ رسپانس نہیں ملا کیونکہ الخلیج شوگر ملز اپنی شپنگ کمپنی استعمال کرتی ہیں اور فل ایل سی پیمنٹ ایڈوانس پر مال بھیجتی ہیں۔ اس کے علاؤہ اگر الخلیج سے بھی بولڈ گرین شوگر منگوائی جائے تو بغیر ٹیکسز کے 170 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اب لوکل اگر بازار 170 سے کم ہو تو کون مال منگوائے گا۔ لوکل اگر بازار بہتر ہو گا انٹرنیشنل سے پھر ہی ٹریڈرز مال منگوائیں گے۔ چینی جو امپورٹ کی جا رہی ہے وہ اضافی سٹاک کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ لوکل میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اس لیے اگر کوئ امپورٹ کرواتا ہے تو لوکل میں بیچنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ .
Jul 24 2025 12:50:57 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 14000/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں این سی ڈی ایکس میں اس سال گوار گم کا سٹاک 25530 میٹرک ٹن تک ہے جبکہ پچھلے سال 21465 میٹرک ٹن تک سٹاک تھا گوار سیڈ کا سٹاک اس سال 17635 میٹرک ٹن تک ہے جبکہ پچھلے سال 19826 میٹرک ٹن تک تھا۔ انٹرنیشنل میں انڈیا کی گوار میل کی قیمت کم ہے جسکی وجہ سے انڈیا کی میل تو بک جاتی ہے جبکہ پاکستان کی میل کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ .
Jul 24 2025 12:42:05 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم ان ریٹس میں میں جن ٹریڈرز کے پاس پرانے مال پڑے ہیں مال فارغ کر رہے ہیں۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مالوں کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کی تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہے 10/15 گٹو کر کے آمدن ہے اور 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 24 2025 12:41:29 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10000/10100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہے۔ .
Jul 24 2025 12:40:47 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4500/4550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 24 2025 12:00:40 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 216 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 221 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8875/8900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ تھوڑی بہتر ہوئی ہے جسکی وجہ سے لوکل میں بھی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ بکنگ آسٹریلیا حاضر شپمنٹ 715 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott