Sorghum | جوار
Apr 22 2026
Jun 08 2023 15:52:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوے ہیں اور 115 تک سودے ہوے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہے۔ تاہم بکنگ 335 ڈالر فی ٹن کی سطح پر برقرار ہے۔ جس کا کراچی آکر پڑتا تقریباً 106 روپیہ کلو تک ہے۔ ییلو پیس میں ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے۔ .
Jun 08 2023 12:53:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر ایڈوانس پیمنٹ پر 201 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کرمسن مسور بازار دھارا مال 203/204 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ مشین کلین مال 210/211 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jun 08 2023 10:58:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 114 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں بکنگ بہتر ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہوئ تھی لیکن ابھی دوبارہ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 335 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 106.42 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ .
Jun 08 2023 10:53:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13950/14000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جیسے ہی تھوڑی بہت گاہکی آتی ہے مارکیٹ بہتر ہو جاتی ہے۔ کراچی گوداموں میں مال نہیں ہیں جو تھوڑے بہت مال پورٹ پر آتے ہیں ساتھ ہی ِبک جاتے ہیں۔ تاہم ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز بھی خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ صرف پرچون میں تھوڑا تھوڑا کام ہو رہا ہے۔ ماش ثابت کا کام بہت کم ہو گیا ہے۔ .
Jun 08 2023 10:08:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7100 روپیہ من جبکہ نئ 6900 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Jun 07 2023 16:44:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کے ریٹ 201 روپیہ کلو تک موصول ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ کرمسن پرچون کوالٹی 212 سے 214 روپیہ کلو تک ہے۔ کرمسن مسور کراچی میں لمبا چوڑا اسٹاک نہیں ہے صرف نپر مسور کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ پھنسی ہوئی ہے تاہم نپر مسور میں فل الحال دم خم نہیں ہے کیونکہ 15 جون کو ایک جہاز کراچی پورٹ پر متوقع ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے بکنگ 650 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.10 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ اس حساب سے نپر مسور کا پڑتا کراچی آکر تقریباً 203/4 روپیہ کلو تک ہے۔ تاہم آسٹریلیا میں بکنگ ٹوٹ سکتی ہے اس ڈر کی وجہ سے ملرز اور ٹریڈرز کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jun 07 2023 16:37:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 14000 تک کام ہوے ہیں۔ پرچون میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ بکنگ 1120 ڈالر پہ برقرار ہے۔ اور انٹر بنک میں ڈالر 287.10 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اس حساب سے ماش ثابت کا کراچی آکر پڑتا تقریباً 14085 روپیہ من تک ہے۔ فل الحال پرچون میں اچھی ڈیمانڈ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jun 07 2023 16:32:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمی ہوئی ہے اور 114 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 335 ڈالر ہے جبکہ انٹر بنک ڈالر 287.10 روپیہ کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بنکوں سے ڈالر کی دستیابی کھل کر نہیں ہے۔ آج کل بنکوں کو بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔ جو ایک دو روپیہ اوپر دیتا ہے اس کو ڈالر ملتے ہیں۔ جو نہیں دیتا اسے ڈالر آسانی سے نہیں ملتے۔ .
Jun 07 2023 16:25:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 300 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 6900 تک سودے ہوے ہیں نئ مونگ کے جبکہ پرانی 7100 روپیہ من تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسم آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہو گیا ہے امید ہے اگر تین چار دن بارش نہ ہوئی تو دوبارہ منڈیوں میں آمد زیادہ ہو جائے گی۔ .
Jun 07 2023 13:02:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 115 روپیہ کلو۔تک ریٹ ہے۔ بکنگ 5 ڈالر کم ہوئ ہے اور 335 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 07 2023 11:26:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 201 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر روپیہ دو کم میں بھی مال مل جاتے ہیں۔ مسور کرمسن مشین کلین مال 210/212 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 07 2023 11:07:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13850/13900 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jun 07 2023 10:41:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 6800 جبکہ نئ 6600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ روجحان 6550 جبکہ علی پور 6350 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ آج موسم صاف ہے لائنوں پر۔ .
Jun 06 2023 16:53:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 13900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jun 06 2023 16:19:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم ہوے ہیں اور 200 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک ایمپورٹر کے کراچی پورٹ پر 5 کنٹینر لگے ہیں اس نے مارکیٹ میں 196 کی بیچ دی ہے پیمنٹ صبح ڈیلیوری 4/5 دن بعد اس وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں آ گئی۔ کرمسن مسور مشین کلین کوالٹی 210 سے 215 جیسے حالات ہیں جس طرح کی کوالٹی اس طرح کا بھاؤ۔ بکنگ کنٹینر میں 650 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہوے ہیں نپر کے جبکہ کرمسن مسور کی بکنگ 700 سمجھنی چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل الحال کمزوری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Jun 06 2023 16:09:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 115 تک سودے ہوے ہیں۔ بکنگ 340 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ .
Jun 06 2023 16:08:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد کی مارکیٹ میں 100 روپیہ من بڑھ گئے ہیں اور 6600 نئی جبکہ پرانی کے 6800 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بارشوں کا ماحول ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ اپ ہوئی ہے۔ .
Jun 06 2023 10:49:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13850/13900 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جیسے ہی تھوڑی بہت ڈیمانڈ آتی ہے مارکیٹ بہتر ہو جاتی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 150 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 14350 روپیہ من تک ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں کل نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بہتر تھی۔ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 14000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ .
Jun 06 2023 10:44:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 201 روپیہ کلو تک ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ 8 دن پیمنٹ پر 202.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور اچھے مشین کلین مال مارکیٹ میں کم ہیں جس کے پاس ہیں اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ 210/215 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ دوسری جانب بکنگ اسٹریلیا سے کنٹینر میں 650 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 204.20 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 286.9 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 06 2023 10:36:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلوپیس کراچی مارکیٹ میں 116 روپیہ کلو کی بیچ ہے۔ بکنگ 340 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 107.78 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 286.9 روپیہ تک ہےامپورٹ میں۔ .
Jun 06 2023 10:16:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 100 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور پرانی 6700 روپیہ من جبکہ نئ 6500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ جن لوگوں نے پچھلے دنوں 6000/6200 کے لیول پر مونگ لی تھی ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ .
Jun 05 2023 15:57:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مسور نپر کوالٹی کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 202 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ 15 دن کی پیمنٹ پر 203/4 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کرمسن دال کوالٹی 202/3 روپیہ کلو ہی ہے جبکہ پرچون کوالٹی 216/18 روپیہ کلو تک بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ آج پرچون میں ڈیمانڈ اچھی دیکھنے میں آئی ہے۔ .
Jun 05 2023 15:55:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے بھاؤ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من بڑھ گئے ہیں اور 13900 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پرچون میں گاہکی اچھی ہے۔ دوسری جانب برما میں دوپہر کو بکنگ کے ریٹ 1130/40 ڈالر ہو گئے تھے تاہم شام کے اوقات میں برما میں دوبارہ 25 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 1115/20 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج لوکل مارکیٹ میں اچھی خریداری دیکھنے میں آئی ہے۔ .
Jun 05 2023 15:33:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 6700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی کے ریٹ 6900 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ابھی فل الحال موسم کے پیچھے چلے گی مارکیٹ۔ جہاں دھوپ نکلے گی وہاں مارکیٹ کمزور ہوا کرے گی اور جہاں بارش والا موسم بنے گا وہاں مارکیٹ بہتر ہو جایا کرے گی۔ فل الحال ہاڑو فصل یعنی سمر کراپ چل رہی ہے۔ مین فصل جو تھل کے علاقوں میں ہوتی ہے وہ 15 اگست کے بعد آے گی۔ اصل مندہ تیزی کا انحصار تھل والی فصل پر ہو گا۔ تھل میں بھی کاشت اچھی ہے۔ تاہم فصل شروع ہوتے وقت ہی پتا چلے گا موسم کیسا ہے کیونکہ فصل شروع ہونے کے ٹائم پر مون سون کی بارشوں کا وقت بھی ہوتا ہے۔ .
Jun 05 2023 15:26:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 115 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج رشیہ سے بکنگ کے ریٹ بھی 15 ڈالر گر گئے ہیں اور 340 ڈالر فی ٹن جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 286.50 کی سطح پر ہے تاہم بنکوں سے ڈالر کی دستیابی بہت کم ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کے بھاؤ گرنے کی وجہ سے پاکستان کی لوکل مارکیٹ بھی کم ہوئی ہے۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 05 2023 11:22:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 202/3 روپیہ کلو کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15/20 جون کو ایک جہاز کراچی پورٹ پر لگے گا اس میں جو زائد مقدار تھی وہ 650 ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔ 650 ڈالر والا کراچی آکر تقریباً 202 تک ہی پڑتا ہے۔ دوسری جانب مسور کرمسن کوالٹی میں تھوڑی کشش دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 216/218 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور کراچی میں شارٹ ہے۔ لوکل مارکیٹ تیز ہو سکتی۔ جبکہ بکنگ 700 ڈالر فی ٹن کی سطح پر ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں مسور کمزور رہنے کی توقع ہے۔ .
Jun 05 2023 11:04:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 116 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 350/55 ڈالر فی ٹن تک ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 286.30 روپیہ تک ہے۔ جون میں بنکوں سے ڈالر کی فراہمی کی قلت دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 3500 ڈالر والی ییلو پیس کراچی آکر تقریباً 112 روپیہ تک پڑتا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Jun 05 2023 10:54:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 13800/13850 روپیہ من کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے گوداموں میں لمبا چوڑا اسٹاک بھی نہیں ہے جبکہ ریٹیل میں خریدار بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ بکنگ کے آخری ریٹ 1120 ڈالر تک موصول ہوے تھے ابھی تازہ ریٹ موصول نہیں ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 286.30 روپیہ تک ہے۔ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جون میں ڈالر کی فراہمی کی قلت کے کے امکانات ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Jun 05 2023 10:37:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد آج 400 روپیہ من تیز اوپن ہوئی ہے اور 6800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں نئ مونگ ثابت کے جبکہ پرانی 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے فصل کو نقصان بھی ہوا ہے جبکہ فصل کی کٹائی بھی رک گئی ہے۔ دوسری جانب 14 سے 16 جون کو دوبارہ بارشوں کی پیشگوئی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ .
Jun 03 2023 16:18:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوا ہے اور 13750 سے 13800 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا میں گورنمنٹ نے ماش ثابت اور ارہر دال پر اسٹاک لمٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات اٹھاتی رہتی ہے۔ اس سے برما میں ماش ثابت کی مارکیٹ میں کمی کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott