Desi Chickpeas | کالا چنا
Jun 10 2026
Aug 16 2023 20:48:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کوالٹی کراچی 6 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 222 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کرمسن کوالٹی مشین کلین مال 238 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال بھرپور گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کینیڈا سے انڈیا کیلئے 745 میں کرمسن مسور کے سودے ہوے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست جن امپورٹرز نے پاکستان کیلئے 640 میں مسور نمبر 2 گریڈ بک کرائی تھی۔ اس میں سے ایک امپورٹر نے انڈیا کو مال فروخت کیا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ زیادہ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ اور اگر امپورٹر بکنگ بھی کراتا ہے تو دو ماہ ڈھائی ماہ لگ جائیں گے مال پاکستان آنے میں۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ .
Aug 16 2023 17:12:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت شام کے اوقات میں مارکیٹ انتہائ گرم تھی۔ کراچی مارکیٹ 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 15300 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے گودام کے مال کا۔ جبکہ پورٹ کے مال 15000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 16100 تک کام ہو گئے تھے تاہم شام میں 16000 روپیہ من کی مارکیٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 297 روپیہ ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ گرم ہے۔ .
Aug 16 2023 16:28:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 215/216 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 296/297 روپیہ ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 16 2023 16:27:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 105.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ رک گئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 296/297 روپیہ تک ٹریڈ ہوا ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 16 2023 16:23:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے تاہم مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج انڈیا مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور 7750 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں جو کہ پاکستانی 10942 روپیہ من کا لیول بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تنزانیہ مونگ کا ریٹ کم ہوتا ہے لیکن ہر نیا امپورٹر مار ہی کھاتا ہے۔ تنزانیہ مال باریک ہوتے ہیں مال بکتے نہیں ہیں۔ .
Aug 16 2023 12:29:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 212/213 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر لیکن کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ رشین مسور کرمسن کوالٹی مشین کلین مال 225 تک کام ہوئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ انٹر بینک میں ڈالر 294.75 روپیہ ہو گیا ہے۔ .
Aug 16 2023 11:04:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14800 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 15800 روپیہ من ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 294.5 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ فل حال مارکیٹ پڑتے سے کافی اونچی ہے اس لیے گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی مال خرید رہا ہے۔ تاہم بڑے شہروں میں مال کافی ہیں۔ ٹریڈرز لوکل منڈی سے ہی لے کر ڈیمانڈ پوری کرتے ہیں۔ ملوں سے بھی 10/20 دن لگ جاتے ہیں دال ملنے میں۔ .
Aug 16 2023 10:28:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 103.5 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 106.72 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 294 ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 16 2023 10:26:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من ریٹ ہے۔ مال ِبک جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 15 2023 17:45:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کوالٹی کے مسور 3 روپیہ کلو بڑھ گئی ہے اور 212 تک سودے ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ اب امپورٹرز 213 مانگنا شروع ہو گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق مسور نپر نمبر 2 کوالٹی کا ایک 10 ہزار ٹن کا جہاز بھی بک ہوا ہے 640 ڈالر میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق نمبر 2 کوالٹی میں تقریباً ڈیفیکٹڈ مال ہوتا ہے۔ 640 ڈالر والی مسور کراچی پورٹ پر 204 روپیہ کلو تک پڑے گی۔ تاہم یہ جہاز ستمبر اکتوبر میں شپ ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق یہ مسور اچھی کوالٹی کی نسبت کم ریٹ میں فروخت ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حاضر میں کراچی سے اچھی کوالٹی ملے تو خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ یہ جہاز جب شپ ہو گا تب پتا چلے گا کراچی پورٹ پر کب پہنچے گا۔ ابھی وقت بہت ہے۔ دوسری جانب کرمسن مسور رشین کوالٹی 220/225 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ کینیڈا مشین کلین کوالٹی 238 تک فروخت ہو رہا ہے۔ طرح طرح کی کوالٹی کی وجہ سے ریٹ میں فرق زیادہ ہے۔ .
Aug 15 2023 17:02:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 14800 روپیہ من کا گاہک ہے گودام کے مال کا۔ فیصل آباد منڈی میں 15800/900 روپیہ من ریٹ ہے ماش ثابت ایس کیو کا۔ یہ حاضر ڈلوری مالوں کا ریٹ ہے تاہم آمدن والے مال 100 روپیہ من کم میں بھی مل جاتے ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 15 2023 16:44:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد. ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 103.5 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 293 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ تاہم سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے مزے داری نہیں ہے۔ .
Aug 15 2023 16:42:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں بروکر حضرات ریٹ کم بتاتے ہیں کوئ 7550/7650 ریٹ دیتا ہے تو کوئ 7600/7700 ریٹ دیتا ہے۔ تاہم مال 7700 میں بھی نہیں ملتا مارکیٹ 7700/7750 روپیہ من کی ہے۔ فل حال سٹاکسٹ مزید خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہی ہیں۔ .
Aug 15 2023 13:59:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 209/210 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کرمسن مسور 217 سے 222 روپیہ کلو ریٹ ہے اچھے مالوں کا۔ انٹر بینک میں ڈالر 293 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 15 2023 12:27:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ بہتری آئ ہے اور 14700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج ڈالر انٹر بینک میں 5 روپیہ تیز ہوا ہے اور 293 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ بکنگ ماش ثابت ایس کیو 1070 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 250 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 15700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ 200/300 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 15300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن ماش کے فیکٹریوں والے گاہک نہیں ہیں کیونکہ اس کا سائز اس طرح کا بن نہیں رہا اس لیے فیکٹریوں والے ایس کیو کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ .
Aug 15 2023 12:05:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت دوپہر کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہو گئ ہے اور 7700/7800 روپیہ من کا گاہک ہے۔ تاہم بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ سٹاکسٹ مزید گاہک ہیں۔ .
Aug 15 2023 11:15:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 103/104 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 293 کا ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ تاہم بکنگ 335 ڈالر فی ٹن ہی ہے جو کراچی پورٹ پر 107.97 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ 1/2 روپیہ بہتر ہو سکتی ہے۔ .
Aug 15 2023 10:50:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید کم ہوئ ہے اور 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدر آباد منڈی میں مال ہلکی کوالٹی ہیں جبکہ اچھے مالوں کا گاہک ہے۔ فل حال سٹاکسٹ نے ہاتھ پیچھے کیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آئ ہے۔ اور اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے مارکیٹ میں۔ .
Aug 12 2023 16:43:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 14600 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 12 2023 16:35:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 209/10 روپیہ کلو تک ہیں۔ جبکہ کرمسن مسور 225/235 تک ہے جیسا مال ویسا ریٹ۔ کرمسن مسور کی کوالٹی طرح طرح کی ہے اس لئے بعض اوقات ریٹ سمجھ نہیں آتے۔ .
Aug 12 2023 16:27:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 7700/7750 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج مارکیٹ تھوڑی ٹھنڈی تھی۔ تاہم انویسٹرز حضرات خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر مارکیٹ 100/50 مزید کم بھی ہو جائے تو تب بھی گھبراہٹ والی بات نہیں ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری دل کھول کر کرنی چاہیے۔ مونگ ان شاءاللہ بہت اچھی رہے گی۔ پاکستان میں فصل توقع سے بھی کم ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہت زیادہ گرم ہے۔ .
Aug 12 2023 16:17:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 102.50 روپیہ کلو ایڈوانس پیمنٹ جبکہ کیش پیمنٹ پر 103 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ دال ییلو پیس 110 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جولائی کے مہینے میں تقریباً 29 ہزار ٹن کی کراچی پورٹ پر آمد ہوئی جبکہ اگست کے اعداد وشمار ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملیں۔ امید ہے اگست کے مہینے میں بھی کم و بیش جولائی جتنی آمد متوقع ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 12 2023 13:09:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور 209/210 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Aug 12 2023 12:43:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلوپیس کراچی مارکیٹ میں 103 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ 335 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Aug 12 2023 12:31:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 14600 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 15300 جبکہ چمن ماش 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 12 2023 10:52:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7800/7900 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ 100 روپیہ من نرم ہوئ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 7800/7900 روپیہ من ریٹ ہے۔ جن لوگوں نے 6600/6800 کے لیول پر خریداری کی ہے۔ ساتھ ساتھ تھوڑا بہت نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Aug 11 2023 14:03:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر پورٹ والے مال ایڈوانس پیمنٹ پر 209 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ جبکہ کنٹینر والے مال اچھی کوالٹی 211 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کرمسن مسور ریگولر کوالٹی 215/217 روپیہ کلو ریٹ ہے جبکہ پرچون کوالٹی 222/225 روپیہ کلو ریٹ ہیں۔ تاہم کرمسن مسور مال کم ہیں اور مسور میں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں اچھی کوالٹی مال 3/5 روپیہ کلو اوپر بھی ِبک جاتے ہیں۔ .
Aug 11 2023 13:58:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئے ہے اور 14800 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امپورٹ پڑتے سے لوکل مارکیٹ کافی اونچی ہے۔ لوگوں کے مال جیسے ہی کلئر ہوتے ہیں 50/100 کم میں بھی نفع پکا کر لیتے ہیں۔ آج پنجاب مارکیٹ بند ہے۔ .
Aug 11 2023 13:36:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 102.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 10 2023 16:56:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 14900 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھی حاضر مال 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ آمدن والے مال کم میں مل جاتے ہیں۔ بکنگ 1065 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13289 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ چونکہ مارکیٹ بکنگ سے کافی اوپر ہے اس لیے جیسے ہی پورٹ سے مال باہر آتا ہے ساتھ ہی ٹریڈرز 25/50 کم میں بھی بیچ دیتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott