Desi Chickpeas | کالا چنا
Jun 10 2026
Aug 07 2023 12:55:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال کا 15200 کا گاہک ہے جبکہ بیچ 15300 کی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 15900 روپیہ من ریٹ ہے ایس کیو کوالٹی ہے۔ امپورٹرز کے جیسے ہی پورٹ سے مال کلئر ہوتے ہیں ساتھ ہی بیچ دیتے ہیں۔ 1200/1500 روپیہ من نفع ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 07 2023 12:44:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں دوپہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ کم ہوئ ہے اور 104 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ مال مل جاتا ہے جبکہ گاہکی سست ہے۔ .
Aug 07 2023 10:59:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 105 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ بہتر ہوئ ہے اور 340/345 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 108.91 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امپورٹرز کے مہنگے سودے ہیں۔ بازار بھاؤ گرنے کی وجہ سے ان ریٹوں میں مال بیچ رہے ہیں۔ .
Aug 07 2023 10:38:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی مین 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ سٹاکسٹ مال لیے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 05 2023 17:44:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے سودے ایڈوانس پیمنٹ پر 15100/200 روپیہ من تک ہوے ہیں جبکہ گودام کے مال 15500 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پائپ لائن بالکل خالی ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں چمن کوالٹی ماش ثابت بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جبکہ کوئٹہ مارکیٹ بھی خالی ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن بارڈر پر سننے میں آیا ہے کہ تین چار ٹرالے مال رہ گیا ہے جبکہ افغانستان سے آمد بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر افغانستان سے 50/10 ٹرالے ا بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیا ماش افغانستان میں 10/15 اکتوبر تک شروع ہو گا۔ کراچی میں بھی مال شارٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی دال کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا فیکٹریوں میں حاضر مال نہیں ہے جو سودا لیتے ہیں اس کی ڈیلیوری دس پندرہ دن بعد ملتی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں 1085 ڈالر تک کام ہوے ہیں کراچی پورٹ کیلئے تاہم جو کراچی آکر تقریباً 13625 تک پڑتا ہے تاہم مال پاکستان پہنچنے تک ایک ماہ سے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔ اس کے علاؤہ انڈیا میں موسمی حالات صحیح نہیں ہیں جس کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی۔ چونکہ فیصل آباد منڈی میں چمن کا مال ختم ہو گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب کم از کم ڈھائی ماہ ایس کیو ہی فروخت ہو گا اور چمن کوالٹی کی جگہ بھی ایس کیو ہی فروخت ہو گا اس لئے ایس کیو کی کھپت ڈبل ہونے کے امکانات ہیں۔ بکنگ میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمپورٹرز ڈر ڈر کر ایمپورٹ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے شارٹیج ہی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ .
Aug 05 2023 16:59:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی ریگولر کوالٹی 210 روپیہ ایڈوانس پیمنٹ جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اچھی کوالٹی نپر 215 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 235 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 05 2023 16:42:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7700 سے 7800 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال رکی ہوئی ہے لیکن انویسٹرز حضرات بڑی پھرتی سے خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل ڈسٹرکٹ بھکر میں آمد ہے مونگ کی لیکن ہم لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا ہمارے پاس ہفتہ دس دن آمد رہے گی پھر امد کا زور ٹوٹ جاے گا۔ سب سے آخر میں ڈسٹرکٹ میانوالی کی مونگ شروع ہوتی ہے لیکن میانوالی ضلع میں فصل ہی 25% ہے اس لئے وہاں ہو سکتا ہے آمد کا اتنا زور ہی پڑے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ کی خریداری 15/20 اگست تک مکمل کر لینی چاہیے کیونکہ بعد میں ہو سکتا ہے مارکیٹ قابو ہی نہ آئے۔ ان شاءاللہ زبردست تیزی کا سال نظر آ رہا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہت زیادہ ھائی ہے۔ دوسری جانب انڈیا کی فصل کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔ .
Aug 05 2023 16:22:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 104 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 105 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ 335 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Aug 05 2023 16:18:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 05 2023 13:00:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ حاضر میں مال انتہائ کم ہیں جس کی وجہ سے پڑتے سے کافی اوپر ِبک رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جو تھوڑے بہت مال ہیں پورٹ سے کلئیر ہونے میں کافی وقت لیتے ہیں 20 دن لگ جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من ریٹ ہے چمن اور ایس کیو کوالٹی دونوں کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں ماش کی بیجائ 13.79 % تک کم ہوئ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے 1085/90 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13748 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 05 2023 12:16:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں 210/211 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیل نہیں ہے۔ کرمسن مسور مال کم ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Aug 05 2023 10:50:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں مونگ ثابت 77 روپیہ کلو ہے جو 10000 روپیہ من سے اوپر کا لیول بنتا ہے۔ کرناٹکا، ماہراشٹرا، ہریانہ اور اوڈیسا میں کافی کم بیجائ ہوئ ہے جبکہ راجستھان اور اتر پردیش میں بیجائ زیادہ ہوئ ہے۔ جو کہ مجموعی طور پر پچھلے سال کی نسبت 8.2% تک کم ہے۔ .
Aug 05 2023 10:25:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 103 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ بہتر ہوئ ہے 335 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے۔ جو کراچی پورٹ پر 105.64 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Aug 04 2023 14:48:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 14700 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ گودام کے مام 15400 روپیہ من ریٹ ہے۔ حاضر میں مال انتہائ شارٹ ہیں جبکہ پورٹ کے مال کلئیر ہونے میں 20 دن لگ جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائ گرم نظر آ رہی ہے۔ انڈیا میں ماش کی بیجائ ابھی تک 14.07 % تک کم ہوئ ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انڈیا میں سب سے زیادہ ماش کی بیجائ مدھیا پردیش میں ہوتی ہے اس بار 13.12 لاکھ ہیکٹر مدھیا پردیش میں بیجائ ہوئ ہے اور باقی سارے علاقوں کی ماش کی بیجائ 12.71 لاکھ ہیکٹئر پر ہے۔ مدھیا پردیش میں بہت زیادہ بارشیں متوقع ہیں 204.4 ایم ایم سے بھی زیادہ ۔ سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ .
Aug 04 2023 14:22:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی 210 روپیہ کلو ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ 213 روپیہ کلو ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ کرمسن مسور مال نہیں ہے اور پرچون کوالٹی 235 روپیہ کلو بھاؤ بن گیا ہے۔ .
Aug 04 2023 13:26:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 102 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر ۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ مزیداری نہیں ہے فل الحال ۔ ییلو پیس کی بکنگ رشیہ سے 325 ڈالر فی ٹن ہے۔ .
Aug 03 2023 16:56:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوئی ہُوئی اور 211/12 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ کرمسن مسور بھی 4/5 روپیہ کلو بڑھ گئی ہے اور 230 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کینیڈا میں فصل کی پوزیشن اچھی نہیں ہے۔ 20% فیصد علاقہ جو امریکہ کے بارڈر کے ساتھ لگتا ہے کینیڈا کا وہاں فصل بہت زیادہ کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سینٹرل کینیڈا کو ہم چار حصوں میں تقسیم کریں گے تو اس میں ایک حصہ ایسا ہے جہاں فصل بہت اچھی ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں فصل نارمل ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تیسرے حصے میں فصل ایوریج سے کم ہے جبکہ چوتھے حصے میں کراپ بالکل خراب ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال حتمی فگر تو کٹائی کے بعد آئیں گے لیکن ماہرین کا کہنا ہے 20/25% فصل کم ہے۔ صحیح اعداد و شمار کٹائی کے بعد آئیں گے۔ آسٹریلیا سے نمبر دو کوالٹی کے سودے 650 ڈالر تک ہوے ہیں۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی کی اتنی زیادہ بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا کے ریٹ 730 ڈالر تک ہیں لیکن کینیڈا کے فارمرز فروخت کرنے میں اتنی زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے کیونکہ 700 ڈالر والی مسور کراچی آکر تقریباً 219 روپیہ کلو تک پڑے گی آسٹریلین کوالٹی۔ جبکہ کینیڈا کی مسور کا کراچی آکر تقریباً 229 تک پڑے گی۔ اس لئے لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پائپ لائن میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاؤہ اب اگر ایمپورٹرز بکنگ کرائیں گے تو 2 سے 3 ماہ لگیں گے مال کراچی پورٹ پر پہنچنے میں۔ اس لئے ماہرین مسور میں تیزی کا خیال بتا رہے ہیں۔ .
Aug 03 2023 16:44:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15100 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی 16200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے۔ کیونکہ ہندوستان میں صوبہ مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان میں سب سے زیادہ ماش ثابت بھی مدھیہ پردیش میں ہی ہوتے ہیں۔ تاہم ابھی تک ہمارے پاس نقصانات کا تخمینہ نہیں آیا لیکن جس طرح وہاں بارشیں ہو رہی ہیں گڑ بڑ ضرور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم کے پاس جوں جوں اعداد و شمار آتے جائیں گے ہم اپنے صارفین کو ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ .
Aug 03 2023 16:31:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من تک ہیں۔ لیکن بیچ انتہائی قلیل آتی ہے۔ مارکیٹ میں جتنی بھی سیلنگ آتی ہے فورأ خریدار لے جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بروکر حضرات ہر وقت ریٹ مارکیٹ سے کم بتاتے ہیں لیکن اندرون خانہ 100/150 روپیہ من بڑھا کر بھی سودے ہو جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج ہندوستان کے صوبہ مدھیہ پردیش میں سیلابی صورتحال ہے گو کہ مدھیہ پردیش میں مونگ کی کاشت دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہوتی ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ضرور ہے۔ .
Aug 03 2023 16:23:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 0.50 روپیہ کم ہوے ہیں اور 102 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے لیکن پورٹ پر آمد کا دباؤ ہے۔ بکنگ شام کے اوقات میں 5 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 320 ڈالر فی ٹن جیسے نرخ موصول ہوے ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 101.40 تک پڑے گی۔ فل الحال مارکیٹ میں کوئی خاص تیزی نظر نہیں آ رہی ہے کیونکہ پورٹ پر آمد بھرپور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 03 2023 12:47:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر ایڈوانس پیمنٹ پر 210/211 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے کنٹینرز میں بھی کافی مال ُبک ہو کر آتے تھے پھر پیمنٹ کا زیادہ بحران بن جاتا تھا۔ تاہم ابھی مارکیٹ میں جہاز والے مال ہی ہیں اور ٹریٹرز پنجاب پہنچنے پھر بھی مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ کرمسن مسور 225/226 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ .
Aug 03 2023 12:25:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال ہیں ہی نہیں پورٹ سے مال نہیں نکل رہے ہیں جبکہ ڈیمانڈ بہت اچھی ہے فیصل آباد منڈی میں 16200 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ کراچی پورٹ کے مالوں کا ہر کسی کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ .
Aug 03 2023 11:27:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی کراچی مارکیٹ میں 102.5 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ مال ِبک بھی جاتا ہے اور مل بھی جاتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 287.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 03 2023 10:51:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور 7500/7600 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مال لے جاتے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 7500/7600 روپیہ من ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 02 2023 18:09:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 210 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 214 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ کرمسن 225/26 جیسے نرخ سننے میں آ رہے ہیں لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تیزی کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا سے نگیٹ کوالٹی کی بکنگ 690 ڈالر ہے لیکن نپر کی بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کینیڈا میں کراپ گڑ بڑ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ ایک آدھ دن میں ان شاءاللہ کینیڈا کی مکمل معلومات اپلوڈ کی جاے گی۔ کیونکہ کینیڈا ابھی کھلے گا۔ .
Aug 02 2023 17:39:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 14700/800 روپیہ من ریٹ ہے گودام کے مال کا۔ ریٹ کافی زیادہ ہو گیا ہے گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی مال خریدتا ہے۔ دوسری جانب امپورٹرز نے بھی مال ُبک کروائے ہوئے ہیں۔ جو تھوڑا بہت مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ہی کھایا پیا جاتا ہے۔ .
Aug 02 2023 17:37:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم بیچ کھل کر نہیں ہے۔ جو بھی بیچ آتی ہے سٹاکسٹ اٹھا لیتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہی ہیں۔ .
Aug 02 2023 16:44:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں روپیہ بہتر ہوئ ہے شام میں اور 103 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ ییلو پیس دال 109 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے مارکیٹ میں۔ .
Aug 02 2023 12:46:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 207 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی مال 225/226 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ .
Aug 02 2023 11:09:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14800 کا گاہک ہے گودام کے مال کا جبکہ پورٹ کے مال 14400/14500 روپیہ من ریٹ ہے۔ کچھ دن پہلے پورٹ اور گودام کے مال میں 75 روپیہ من کا فرق تھا اب 300 روپیہ من کا فرق ہے۔ پورٹ سے مال کلئر ہونے میں وقت لے رہے ہیں۔ جبکہ حاضر میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں اکا دکا پارٹیوں کے پاس مال ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔ دوسری جانب انڈیا میں ماہراشٹرا میں ماش ثابت کی بیجائ 42.86 % تک کم ہوئ ہے۔ پورے انڈیا میں ماش ثابت کی بیجائ 14.08 % تک کم ہوئ ہے۔ انڈیا نے ماش ثابت کی امپورٹ پر ڈیوٹی فری پالیسی لاگو کر دی ہے 31 مارچ 2024 تک۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott