+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 13 2025 14:33:23
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ویسل والے مالوں کے 108 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں ثابت کے جبکہ ویسل والے سپلٹ مالوں کے 113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر ڈیلوری مال ییلو پیس کراچی سے 112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ییلو پیس دال کے کراچی مارکیٹ میں 123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویسل میں سستے مال مل رہے ہیں اس لیے حاضر میں گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست میں 112 کنٹینر جبکہ بلک میں 16 ہزار میٹرک ٹن تک آمدن تھی جبکہ ستمبر میں بھی 22900 میٹرک ٹن تک آمدن ہے جبکہ دوسرا ویسل بھی دبئی سے کراچی پورٹ کے لیے ڈائوڑٹ ہوا ہے جس میں 31800 میٹرک ٹن تک مال ہے۔ اس میں 70٪ سپلٹ مال ہے۔ 10٪ ثابت 10٪ ٹکڑی 5٪ آٹی 5٪ چھلکا ہے۔ یہ ویسل دبئ سے شفٹ ہوا ہے اور پاکستان کمشن پر بکنے کے لیے آیا ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ فل حال لوکل بھی مندہ ہے اور انٹرنیشنل بھی مندے کا رجحان ہے۔