+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 02 2025 12:12:38
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10500/550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے 850 ڈالر میں مال مل جاتے ہیں گاہکی نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ انڈیا کی ڈیمانڈ کی کمی ہے۔ انڈیا نے اپریل میں 20000 ٹن ماش خریدا ہے برما سے۔ انڈیا میں سمر کراپ شروع ہو گئ ہے جس کی وجہ سے امپورٹ میں ڈیمانڈ کم ہوئ ہے۔ انڈیا مدیھہ پردیش کے علاقے جبلپور میں ماش کی آمدن شروع ہے۔ بازار 300/400 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور لوڈ میں 6300 سے 6550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز مال بیچ کر پیچھے سے بک کروا لیتے ہیں۔