Sorghum | جوار
Dec 25 2025
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Feb 01 2023 17:21:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی میں رکے ہوئے تھے۔ 208 روپیہ کلو جیسی صورتحال تھی۔ جب نپر مسور کے بھاؤ بھی 210 پہ رکے ہوئے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو کرمسن مسور کا جہاز پورٹ پر لگا ہے۔ کوالٹی کافی کمزور سننے میں آ رہی ہے اس میں کچرا بھی زیادہ ہے اور دال بھی کافی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور کا پڑتا ہی 208/9 روپیہ کلو کا بنتا ہے آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے اس لئے مجموعی طور پر مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ .
Feb 01 2023 17:19:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 8650 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ پرانی مونگ کا ریٹ بھی تیز ہوا ہے اور 8750 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 01 2023 17:17:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12050 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے ماش کراچی پورٹ پر تھوڑا تھوڑا ہی آ رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب دوکاندار حضرات بھی ماش ضرورت کے مطابق ہی لے رہےہیں کیونکہ ریٹ بھی بہت بڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش میں مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ سپلائی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ فروری کے آخر میں برما کی نئی فصل شروع ہو جاتی ہے جبکہ مارچ کے مہینے میں شپمنٹس شروع ہو جاتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال تقریباً 5.50 لاکھ ٹن کی فصل کا تخمینہ ہے برما میں۔ برما سے سب سے زیادہ خریداری ہندوستان ہی کرتا ہے پاکستان کا حصہ نمک برابر ہی ہوتا ہے۔ .
Feb 01 2023 17:13:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر ڈیلیوری کے ریٹ 172/73 تک رہے ہیں۔ دال ییلو پیس 187/88۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 159 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 160 تک آتی ہے ایمپورٹرز جہاز کا مال فروخت نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ یہ جو پہلے کے سودے پاکستانی روپیہ میں فروخت ہوے ہوے ہیں وہی آپس میں لین دین ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جہاز کے مال میں دال ییلو پیس کا 175 میں کام ہوا ہے۔ جہاز کے مال کی پیمنٹ ایڈوانس ہوتی ہے جبکہ ڈیلیوری 15/20 دن لگیں گے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج یا کل کینیڈا سے ایک اور 36000 ٹن کا جہاز لوڈ ہو کر نکلے گا۔ فل الحال ہمارے پاس ٹریکر نہیں آیا ہے جیسے ہی ٹریکر آے گا ہم آپ کو جہاز کراچی پہنچنے کی تاریخ بھی دے دیں گے۔ .
Feb 01 2023 17:11:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 4 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 188 تک کام ہوے ہیں 10 فروری کی پیمنٹ پر 190 جیسا بھاؤ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 2909 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جنوری میں جو تقریباً 69816 ٹن مال بنتا ہے یعنی 698160 بوری۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیادہ تر مال ابھی پورٹ پر ہی پڑے ہوے ہیں۔ گزشتہ روز ایمپورٹرز کو بنکوں سے تھوڑے تھوڑے ڈالر مل گئے تھے تاہم آج پھر ایمپورٹرز کو ڈالر کھل کر نہیں ملے۔ جب تک ڈالر کی کھل کر نہیں ملتے مارکیٹ میں مندہ نہیں لگتا۔ 20/22 فروری کے بعد شعبان کا مہینہ شروع ہو گا تب رمضان المبارک کی لاگت بھی شروع ہو جاے گی۔ .
Feb 01 2023 14:12:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ رشین چیکو 290/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ جنوری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 229 کنٹینر رشیا سے آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ سوڈان کوالٹی 295/300 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان سے جنوری کے مہینے میں 45 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ اسٹریلیا 6/7/8 310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا سے 39 کنٹینر کی آمدن تھکراچی پورٹ پر جنوری کے مہینے میں۔ ارجنٹینا اور ترکی 8 ایم ایم 330/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فریش مالوں کے۔ ارجنٹینا سے کوئ آمدن نہیں تھی جبکہ ترکی سے 18 کنٹینر کی دن تھی جنوری کے مہینے میں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330/350 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا سے 42 کنٹینر کی آمدن تھی جنوری کے مہینے میں سفید چنوں کی۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اچھے مال 380/390 ترکی 9 ایم ایم بھی یہی ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 10 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 425/440 جیسے حالات ہیں۔ امیریکا سے کراچی پورٹ پر جنوری کے مہینے میں 41 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 01 2023 13:54:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی مکی فتح جنگ کوالٹی 3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Feb 01 2023 13:52:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 170 جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کے جبکہ جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Feb 01 2023 13:50:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 53000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل انٹرنیشنل مارکیٹ دوبارہ بہتر تھی اور 4000 ڈالر کے لیول پر چلی گئ تھی تاہم آج دوبارہ 3930 ڈالر کے لیول پر ہے۔ .
Feb 01 2023 13:43:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی 1650/17200 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 01 2023 13:41:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10300 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 01 2023 13:29:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16300 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل لے 15600/700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ سیلنگ خحل کر نہیں آتی۔ .
Feb 01 2023 13:14:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچ مارکیٹ میں 12100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش ثابت کی سپلائ انتہائ کم ہے۔ جنوری کے مہینے میں 158 کنٹینر ماش ثابت ایس کیو جبکہ 25 کنٹینر ماش ثابت ایف اے کیو کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر ۔ جبکہ دسمبر میں 240 کنٹینر اور نومبر میں 68 کنٹینر کی آمدن تھی۔ اگر پچھلے تین مہینے کی آمدن گنی جائے تو 491 کنٹینر بنتی ہے ماش ثابت ایس کیو اور ایف اے کیو کی کراچی پورٹ پر۔ .
Feb 01 2023 13:06:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن 208 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں بازار دھارا مال کے فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم سیلنگ نہیں ہے کھل کر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر 1075 کنٹینر کی آمدن تھی جنوری کے مہینے میں مسور ثابت کی جس میں 653 کنٹینر کرمسن جبکہ 422 کنٹینر مسور نپر شامل ہیں۔ .
Feb 01 2023 12:54:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8800 بھلوال 8800 پاپولر 8600 سلانوالی 8600 عبداللہ 8550 بھون 8525 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ 8500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 8600 جبکہ کنجوانی 8525 کشمیر 8550 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 8425 جیسے حالات ہی۔ ڈھرکی اے کے ٹی گھوٹکی الائنس 8450 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 8375 جبکہ تھرپارکر النور 8400 مہران فاران 8425 آبادگار 8450 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ جنوری کے سودے کٹ رہے ہیں مارکیٹ میں۔ فروری 8710/15 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 01 2023 12:29:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی 4000/4050 بھاگ 3900 دادو 3500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہے۔ سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ سفید جوار گنگا ملتان منڈی میں 270 جبکہ پرولائن 295 جیسے حالات ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ سدا بہار جوار جوار اوکاڑہ منڈی 50 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 4250/4350 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ 1 گاڑی کی آمدن تھی۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Feb 01 2023 12:24:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 15500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں 80/20 کوالٹی کے جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 300 روپیہ مارکیٹ نرم پے اور 15500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ کل ڈالر کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی تھی تاہم مجموعی طور پر گوارے میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔ انٹر نیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گوار گم کا ریٹ 2 دن پہلے 146 ڈالر تک چلا گیا تھا تاہم ابھی دوبارہ گوار گم کا ریٹ تیز ہے اور 156 ڈالر تک ہو گیا ہے۔ .
Feb 01 2023 12:18:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل لائن 7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 01 2023 11:48:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ م بہتر اوپن ہوئ ہے اور پرانی 8700 جبکہ نئ 8600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع مطابق جنوری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 126 کنٹینر کی آمدن تھی مونگ ثابت کی۔ .
Feb 01 2023 11:36:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 184/185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ بیچ کم ہے۔ امپورٹرز کی جانب سے ابھی بھی ڈالر کھل کر نہ ملنے کی شکایات ہیں۔ جس کی وجہ سے کھل کر مارکیٹ میں سیلنگ نہیں ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 01 2023 11:26:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1000 بوری کی آمدن تھی۔ جس میں 80% مال دھرے اور 20% مال لال ہیں۔ اس حساب سے صرف 200 بوری اچھے مالوں کی بنتی ہے۔ ہائبرڈ کمزور ہلکی پیسائ کوالٹی مال کے 20000 سے 23550 تک کام ہوئے ہیں۔ یہ مال کمزور کوالٹی ہیں۔ ہائبرڈ اچھے مالوں کے 30 بوری کے 25800 تک کام ہوئے ہیں۔ کنری منڈی میں جو مال آ رہے ہیں ان کی کوالٹی انتہائ ناقص ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 21500 روپیہ من جیسے حالات ہی ہیں کولڈ سٹور مالوں کے۔ بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے. کسی کا کٹنے والا سودا ہو تو صرف اسی کی بیچ آتی ہے مارکیٹ میں اس کے علاوہ بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاں کہیں فیصل آباد منڈی میں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jan 31 2023 20:49:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 16200 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ایکسپورٹ میں 266 پہ کلوز ہوا ہے۔ مارکیٹ کا رخ ایک آدھ دن بعد ہی سامنے آے گا کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر کی مندہ تیزی کافی ہو رہی ہے .
Jan 31 2023 19:11:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 21000 روپیہ من نئ 23000/24000 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ رکی ہوئی ضرور ہے لیکن کمزور نہیں ہے کیونکہ بیچ بھی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دل الحال سندھ لائن سے مال لوڈ ہو کر فیصل آباد نہیں آ رہے ہیں صرف ریٹیل میں گاہکی کی ضرورت ہے۔ جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ نکل آئ وہیں مارکیٹ بہتر ہونا شروع ہو جاے گی۔ دسمبر کے مہینے میں جن لوگوں نے ادھار میں خریدی ہوئی تھی انکے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں تھا اور گاہکی بھی کمزور تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹوٹ گئ اور 18000 تک آگئ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں عموماً ڈیمانڈ کم ہوتی ہے لیکن اس سال بہت گاہکی تھی جنوری میں۔ اب ماہرین کا خیال ہے کہ آگے رمضان المبارک تک بھرپور ڈیمانڈ کے دن ہونگے۔ بعض اوقات تیزی جذبات کی وجہ سے بنتی ہے اور بعض اوقات جب کوئی آئٹم بالکل ہی شارٹ ہو جائے تب تیزی بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مرچ فیصل آباد منڈی میں جو کولڈ اسٹورز میں پڑی ہوئی ہے ماہرین کا خیال ہے وہ فروری مارچ اور اپریل کی ڈیمانڈ کو پورا نہیں کر سکتی مارکیٹ کسی وقت بھی ننگی ہو سکتی ہے جہاں مارکیٹ ننگی ہو گئی وہاں مرچ کا کوئی ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ .
Jan 31 2023 18:55:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی 4000 بھاگ 3850 دادو 3450 جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ بہتر ہے۔ سفید جوار 5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور گنگا 260 روپیہ کلو جبکہ پرولائن 290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملتان منڈی میں۔ کراچی مارکیٹ میں 5 روپیہ کلو مزید کم ریٹ ہیں۔ سدا بہار جوار شام میں مارکیٹ 50 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 4250/4300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Jan 31 2023 18:42:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات 12000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 200 مندہ ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش نے انٹر بنک میں ڈالر کے مندہ ہونے کا زیادہ اثر نہیں لیا ہے کیونکہ ماش کی سپلائی کم ہے۔ اس لئے زیادہ مندہ نہیں ہوا۔ .
Jan 31 2023 18:28:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں مارکیٹ شام میں تھوڑی بہت نرم ہوئ ہے اور 15400 جیسے حالات ہیں 80/20 کوالٹی کے۔ آج مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ تھی اور ڈالر بھی انٹر بینک میں نرم ہوا ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15800 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل تیز تھی آج۔ .
Jan 31 2023 18:15:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 3000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن بھی 7600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ .
Jan 31 2023 18:13:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مسور کرمسن کراچی 5 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے اور 208 جبکہ نپر مسور میں 7 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج انٹر بنک ڈالر مندہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے مال بیچنا شروع کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے .
Jan 31 2023 18:01:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ رشین چیکو ریگولر کوالٹی 290/300 روپیہ کلو سارٹیکس مال 310 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی مارکیٹ سست ہے۔ سوڈان کوالٹی 290/300 جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 310 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 320/325 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330/350 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اچھے مال 380/390 امیریکا 9 ایم ایم 430/450 جیسے حالات ہیں۔ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے .
Jan 31 2023 17:54:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 8500/8600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مونگ ثابت اس وقت باہر سے تو ایمپورٹ نہیں ہو رہی تھی لیکن انٹر بنک ڈالر مندہ ہونے کا اثر ضرور ہوا ہے دوسری اہم بات یہ ہے کہ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے اس لئے بھی مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مونگ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ باہر سے ابھی کوئی ایمپورٹ نہیں کر رہا ہے۔ اور اگر ایک ماہ مزید گزر گیا تو ایمپورٹ کرنا مزید مشکل ہو جائے گا کیونکہ اگر مارچ میں ہم ارجنٹائن اور برازیل سے مونگ کیں گے تو پاکستان آنے تک جون کا مہینہ درکار ہے۔ جبکہ پاکستان کی ہاڑو مونگ 15 مئی کے بعد تھوڑی تھوڑی شروع ہو گی جبکہ بھرپور آمد 15 جون کے بعد ہی شروع ہو گی اس لئے ایمپورٹرز خطرہ مول نہیں لیں گے۔ پاکستان میں مونگ کی سپلائی کی شارٹیج ہی نظر آ رہی ہے اور مارچ اپریل بھرپور ڈیمانڈ کے مہینے ہونگے اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ میں مندہ نہیں ہے جوں جوں ڈیمانڈ بڑھتی جائے گی مارکیٹ بہتر ہوتی جاے گی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott