Guar | گوارہ
Dec 22 2025
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Feb 24 2025 12:32:12 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 3600/3700 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں گاہکی خاموش ہے۔ .
Feb 24 2025 12:28:12 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ حیدر آباد منڈی میں برما کے مال 11800 جبکہ ارجنٹینا برازیل اے گریڈ مالوں کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 24 2025 12:26:58 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 209 جبکہ کیش پیمنٹ پر 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایل ڈی سی 2 کے مال 1 روپیہ بہتر ہوئے ہیں اور 200 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آگے پائپ لائن میں بھی مال آ رہے ہیں جسکی وجہ سے فلحال ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں آگے جہاں کہیں مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آئے وہاں مال پکڑنے چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آگے پورے پنجاب میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی مارچ اپریل شپمنٹ 735 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 24 2025 12:03:08 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن ریگولر کوالٹی مالوں کے 10150 سے 10200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 10450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی سائڈ باریک باجرہ 13300/400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ روجھان سائڈ باریک باجرہ 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Feb 24 2025 12:00:03 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 16900/17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی 101 کلو کے لوڈ میں 16800/17000 تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15600 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پچھلے کچھ دنوں 2000 روپیہ کوئنٹل کی تیزی آئی ہے جن ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں مال پکڑے تھے ان ریٹوں میں بیچ دے دیتے ہیں۔ گوار میل کی ڈیمانڈ سست ہے اور 101 کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 22 2025 19:39:39 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں فروری کے سودے 20 روپیہ مزید نرم ہوے ہیں اور 14850 میں مل جاتے ہیں۔ مارچ کے بھاؤ 15555/60 تک ہیں۔ تھوڑی خاموش ہے۔ .
Feb 22 2025 18:56:15 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں 195 سے 220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 230/245 ارجنٹینا 7 ایم ایم 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 280/85 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے مال شارٹ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 420/425 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 22 2025 18:51:42 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں نپر کوالٹی 209/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور کے 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 22 2025 18:35:37 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے تھوڑے نرم ہوے ہیں اور 14870 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارچ 15575 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ آج آپ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کا حال احوال کریں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں دبئی کی الخلیج شوگر ملز کے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے سی این ایف کراچی پورٹ 610 ڈالر میں سودے ہوے ہیں۔ یہ 45 آئ کمزہ کا ریٹ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 100 سے 150 آئ کمزہ کوالٹی انڈیا سے 560 ڈالر میں سودے ہوے ہیں۔ افغانستان کیلئے سی این ایف کراچی پورٹ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق افغانستان اس وقت چینی دبئی اور ہندوستان سے ایمپورٹ کر رہا ہے اور یہ مال کراچی پورٹ پر اتا ہے پھر کسٹم کلیئرنس کے بعد افغانستان چلا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کراچی کیلئے 610 ڈالر ریٹ ھے۔ اگر یہ چینی پاکستان منگوائی جاے تو کراچی آکر 190 روپیہ کلو پڑے گی 610 ڈالر والی سیل ٹیکس کے بغیر۔ اگر اس میں سیل ٹیکس شامل کیا جائے تو اسکی کراچی آکر قیمت 224 روپیہ کلو بنتی ہے۔ یہ خالی آپ کو انٹرنیشنل مارکیٹ کی صورتحال حال بتائی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ پاکستان ابھی سے چینی ایمپورٹ کرنا شروع کر دے گا۔ ایمپورٹ کا دارومدار جب کرشنگ مکمل ہو جائے گی اور پیداوار کا حتمی تخمینہ لگ جاے گا پھر جا کر ہو گا۔ اس کے علاؤہ اگر ایک آدھ ماہ کی خوراک شارٹ بھی ہوئی تو اس کا اثر جا کر اکتوبر نومبر میں پڑے گا۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ۔ بعض اوقات جب چینی کی قیمت بہت زیادہ اونچی ہو جاتی ہے اور پاکستان میں کہیں اکتوبر نومبر میں شارٹیج والا ماحول بن جاے تو ملیں بھی تین چار ہفتے پہلے چل جاتی ہوتی ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کی ریپوٹ صرف آپ کی معلومات میں اضافہ کیلئے دی گئی ہے۔ باقی جب پاکستان کی انڈسٹری کرشنگ مکمل کر لے گی۔ تب ہی حتمی تخمینہ لگایا جا سکے گا۔ .
Feb 22 2025 18:24:31 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 10150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال گاہکی بھی سست ہے جبکہ بیچ بھی کھل نہیں آتی ہے۔ .
Feb 22 2025 18:22:05 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 22 2025 18:19:46 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے پرچون میں تھوڑے تھوڑے مال بک جاتے ہیں پر اوپر لیول پر گاہکی کمزور ہے۔ .
Feb 22 2025 18:18:04 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 122.5/123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 136 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے جہاز والے مال 360 جبکہ کنٹینر والے مال 375 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 22 2025 18:16:11 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10950/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 22 2025 18:14:34 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری والے مالوں کے 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایل ڈی سی 2 کے مالوں کے 198.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 22 2025 18:12:29 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 17000/17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 30 دن پیمنٹ پر 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ مارکٹ بہتر ہے۔ .
Feb 22 2025 18:09:19 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 12800/12900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ برما کے مالوں کے 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 22 2025 17:47:05 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 20/25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور حاضر جے ڈی ڈبلیو 14760 اتحاد 14775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری 14860/70 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15580/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 22 2025 16:54:44 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 10950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال تھوڑی بہت بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ مزید بہتر ہوئ ہے اور 930 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ تاہم آج ہفتہ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹیں بند ہیں۔ سوموار کو بکنگ کی صحیح صورتحال واضح ہوگی۔ .
Feb 22 2025 16:04:01 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ گرم ہی ہے۔ اتحاد شوگر ملز کے 14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ یونائٹڈ مال مل نہیں رہے ہیں۔ ڈیلرز بڑھا بڑھا کر ریٹ مانگ رہے ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 14900 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15610 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 22 2025 15:39:51 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ گرم ہی ہے۔ یونائٹڈ شوگر ملز پر پینلٹی ختم ہو گئ ہے۔ یونائٹڈ مال مل ہی نہیں رہا ہے۔ حاضر جے ڈی اتحاد 14710 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 14900 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15610 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 22 2025 15:34:47 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی حاضر ڈلوری مالوں کے 209/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور کے 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور آمدن والے مالوں کے 210 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں 40 دن پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ میں ملا رجحان ہے۔ .
Feb 22 2025 15:26:49 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں 195 سے 220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ بکنگ 660/670 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 230/245 تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم مال 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 280/85 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم بکنگ 830/875 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل میں مارکیٹ نرم ہے اور 420/425 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیرکا موٹے چنوں کی مارکیٹ نرم ہے۔ انڈیا کے 58/60 کاؤنٹ کے 1150 ڈالر فی ٹن تک کام ہو گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 357.74 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا کراپ اچھی ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ نرم ہے۔ .
Feb 22 2025 15:16:18 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 22000/22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ بہتر ہوئ ہے۔ نئ کراپ اچھی ہے تاہم مال ابھی شروع نہیں ہوئے ہیں اور گھبراہٹ کی وجہ سے پہلے سے ہی ریٹ کافی کمزور ہو گیا ہے۔ مارکیٹ 28000 سے 19000 تک رہ گئ تھی۔ ابھی دوبارہ مارکٹ بہتر ہوئ ہے۔ تاہم کوئ مزے داری نہیں ہے۔ نفع پکا کر لینا چاہیے۔ ریٹ تیز ہیں۔ .
Feb 22 2025 15:12:49 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ جن ٹریڈرز کے پاس پرانے کولڈ سٹور والے مال پڑے ہیں وہ ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا کر کے فروخت کر رہے ہیں۔ .
Feb 22 2025 15:10:33 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں فل حال مارکیٹ انہی ریٹوں میں رکی سی ہے۔ تاہم آگے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی مزے داری نہیں ہے۔ .
Feb 22 2025 14:42:02 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سہ پہر میں 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور حاضر میں جے ڈی یو نائٹڈ اتحاد 14700 روپیہ کوئنٹل 3 مل فروری کے سودوں کے 14870 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ .
Feb 22 2025 14:33:49 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ مارکیٹ مزید نرم ہوئی ہے اور 12450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13000 جبکہ گولی دھنیا 13300/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انڈین دھنیا کراچی مارکیٹ میں 415/420 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈین دھنیا نیو کراپ کراچی پورٹ کے لیے 1000 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 17960 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ پاکستان میں راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ سرگودھا وغیرہ میں زیادہ تر ایرانی دھنیا ہی بکتا ہے۔ ایرانی دھنیے کی خوشبو اچھی ہوتی ہے۔ انڈین صرف کراچی مارکیٹ میں بکتا ہے۔ دوسری جانب ایران کی کرنسی کمزور ہونے کی وجہ سے ایرانی دھنیے کی پاکستان میں مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Feb 22 2025 14:25:15 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 34000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 39000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بھی سست ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ انڈیا اونجھا منڈی میں پچھلے تین چار دن میں 1500 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 22400 والی لوکل مارکیٹ 20900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ بکنگ بھی 2500/2550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں گاہکی خاموش ہے۔ .
Feb 22 2025 14:21:47 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 10850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہوئ ہے۔ بکنگ 25 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 900 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 11200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں کراچی گوداموں میں مال پڑے ہیں جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ پڑتے سے بھی نیچے ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott