Sesame | تل
Nov 19 2026
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 19 2026 14:54:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور انڈین کراچی مارکیٹ میں 34700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 37000/37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں پچھلے دنوں لوڈنگ بند تھی کل پرسوں لوڈنگ اوپن ہوئی ہے اور مال لفٹ ہوئے ہیں جسکی وجہ سے تھوڑی بہت مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ بکنگ 30 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 2360 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی این ایف میں جو کہ کراچی پورٹ پر 155 روپیہ من خرچہ اور 288 اوپن ڈالر کے ریٹ کے حساب سے 33387 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 19 2026 14:53:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں گودام والے مالوں کے 110.5/111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ریسیل میں والے مالوں میں فلحال گاہکی سست ہے 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 102.5 روپیہ کلو تک مال مل رہے ہیں پورٹ ڈیلوری سے۔ .
Aug 19 2026 14:52:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت حاضر میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی 173/174 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں وقتی مارکیٹ بہتر ہے تاہم کام ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے کیونکہ بکنگ ڈاؤن ہے۔ نپر جہاز والے مالوں کے ریسیل میں 166 جبکہ کرمسن 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے نیو کراپ 505 جبکہ اولڈ کراپ 530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 505 ڈالر والا 153.57 جبکہ 530 ڈالر والا 161.17 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ کینیڈا سے ستمبر اکتوبر شپمنٹ 540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 164.21 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 19 2026 14:18:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11550/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 970 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 9٪ خرچے کے ساتھ 11799 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ ڈھیلی ہے جسکی وجہ سے لوکل مارکیٹ بھی سست ہے۔ .
Aug 19 2026 13:58:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ نون 13550 العربیہ اور سفینہ 13490 المعیز 2 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13500 کمالیہ 13475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو 13115 یونائیٹڈ 13110 اے کے ٹی 13125 ڈھرکی 13075 گھوٹکی 13050 الائنس 13060 ایس جی ایم 13040 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13180 آروائے کے 13185 فاطمہ 13270 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ کرن 13060 رانی پور شوگر ملز کے 13050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور اگست فکس کے سودوں کے 13005 جبکہ ستمبر فکس کے سودوں کے 12815 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ لوکل مارکیٹ کا دارومدار ایکسپورٹ پر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 13 ڈالر تیز ہوئی تھی اور 538 ڈالر ہوکر دوبارہ 534 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 19 2026 13:57:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 70/30 کوالٹی مالوں کے 12000/12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200/13300 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لوکل جولائ میں بہت اچھی کاشت ہوئ ہے گوارے کی۔ تاہم دوسری جانب انڈین مارکیٹ بہتر ہے۔ انڈین مارکیٹ آج 95 روپیہ کوئنٹل تیز اوپن ہوئی ہے اور 6255 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں باقی تمام ریاستوں میں تو وقفے وقفے سے بارشیں ہوئی ہیں لیکن مغربی راجھستان جہاں گوارہ کی کاشت زیادہ ہوتی ہے وہاں بارشیں کم ہوئ ہیں۔ 4 اگست تک کے ڈیٹا تک کے مطابق راجھستان میں 18 لاکھ 81 ہزار ہیکٹیز تک کاشت کوئی ہے جبکہ پچھلے سال ٹوٹل کاشت 23 لاکھ 44 ہزار ہیکٹیرز پر ہوئی تھی۔ فگرز میں فرق اس وجہ سے ہے اس سال جون میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے کاشت لیٹ شروع ہوئ تھی۔ گوار کی کاشت کا ٹائم تو ہے اگر بارشیں ہو گئی تو کاشت کا نمبر مزید بھ سکتا ہے۔ سال 2026 میں گوار میل کی ایکسپورٹ تو پچھلے سال کی نسبت کم تھی لکین گوار گم کی ڈیمانڈ اس سال زیادہ تھی پچھلے پورے سال میں 1 لاکھ 73 ہزار ٹن تک گوار گم ایکسپورٹ ہوئی تھی لیکن اس سال مئی تک کے ڈیٹا تک کے مطابق 1 لاکھ 73 ہزار ٹن گوار گم ایکسپورٹ ہو چکی ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی ڈیمانڈ تھی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں پچھلے سال کی نسبت رگ کاؤنٹس میں بھی 23 نمبرز کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اب گوار گم کے اور کافی سارے متبادل آ چکے ہیں جس کی وجہ سے گوار میں زیادہ مزےداری نہیں رہی۔ انڈسٹری اب پولیاکریلامائڈ پر منتقل ہو گئ ہے جو گوار گم سے زیادہ اچھی تھکنر ہے۔ بڑے بڑے ملکوں میں اس کی فیکٹریاں لگ رہی ہیں جس کی وجہ سے گوار گم کی ڈیمانڈ پر گہرا اثر پڑا ہے۔ انڈسٹری شفٹ ہو گئ ہے۔ دوسری جانب فوڈ گریڈ میں بھی پہلے گوار گم استعمال ہوتی تھی لیکن ابھی نیچرل سٹارچ بننے شروع ہو گئے ہیں جو بھی فصل سستی ہوتی ہے مکئ نکو وغیرہ کا سٹارچ سستا پڑتا ہے جس کی وجہ سے گوار گم کی ڈیمانڈ بھی متاثر ہے۔ .
Aug 19 2026 13:02:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لائنوں پر 14700/14800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ہلدی ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 19 2026 13:01:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں کولڈ سٹور والے مالوں کے 14000/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لودھراں کوالٹی مورو کوالٹی اور شہزادی اچھی کوالٹی ڈنڈی والے مال 9500/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ جامپور وغیرہ ڈنڈی کٹ مال 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بڑی مصالحہ جات کمپنیز والے فلحال خریداری نہیں کر رہے ہیں کیونکہ آمدن فلحال کم ہے آگے ستمبر میں آمدن بھرپور شروع ہوگی۔ مرچ کی مندہ تیزی کا دارومدار ایکسپورٹ پر ہے اگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں مال ایکسپورٹ ہوئے تو ریٹ بڑھ سکتے ہیں نہیں تو مارکیٹ انہی ریٹس میں گھومتی رہے گی کیونکہ ہائبرڈ فصل بھی اچھی ہے اور دوسری کوالٹیاں بھی کافی پڑی ہوئی ہیں۔ .
Aug 19 2026 12:49:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 190/191 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ گاہکی بھی خاموش ہے ٹریڈرز نے پہلے سے ہی مال خریدے ہوئے ہیں اور بیچ بھی نہیں ہے حاضر میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 7750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے۔ آسٹریلیا سے 655/60 جبکہ تنزانیہ سے 660 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 199 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے جبکہ بلک 15/20 ڈالر کم ریٹ ہوتا ہے۔ .
Aug 19 2026 12:42:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 10000/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال زیادہ سے زیادہ 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن کے 380/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے پرچون میں گٹو گٹو کرکے مال بکتے ہیں جبکہ اوپر لیول پر گاہک نہیں ہے۔ لال جوار اوکاڑہ منڈی میں آج 1000/1500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 9000/9500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں آمدن زیادہ تھی 4 سے 6 گاڑی تک آمدن تھی جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے تاہم آگے آمدن مزید بڑھے گی کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ ملتان منڈی میں لال جوار کمزور ہے اور 8800/9000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Aug 19 2026 12:25:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مالوں کے 10500 جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10500/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گڈ ایورج مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لائنوں پر تل کی آمدن بھی ہو رہی ہے جبکہ کراچی ایکسپورٹرز گاہک بھی ہیں۔ ان ریٹس میں مال لینے چاہیے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 19 2026 12:12:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7800/7900 روپیہ من تک ٹریڈرز ریٹ مانگتے ہیں لیکن گاہک نہیں بنتا ہے۔ مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ ضرورت کا گاہک ہے۔ ٹریڈرز تل اور دوسری آئٹمز میں زیادہ دلچسبی لے رہے ہیں۔ .
Aug 19 2026 12:11:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی لائن پر 2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 7600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 19 2026 11:53:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ آج 100/150 روپیہ من کمزور اوپن ہوئی ہے اور پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائنوں سے لوڈ میں 11550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 1 ڈالر نرم ہوئی ہے اور بلیک سی ریجن گندم کے 229.30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 19 2026 11:51:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 6100/6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ٹریڈرز کی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Aug 18 2026 18:57:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو فارمر ڈریس کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 175 مشین کلین 185 جبکہ سارٹیکس برانڈڈ مال 190/192 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم برانڈڈ مال 210/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امریکہ سے 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے کاؤنٹر چل رہا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Aug 18 2026 18:52:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 16300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مصری 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن 18800 جبکہ سیلر آپشن 18200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم آرکو برانڈ 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن 18000 جبکہ سیلر آپشن والے سودے 17700 روپیہ من تک مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی خاموش ہے۔ .
Aug 18 2026 18:48:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13110 ڈہرکی 13075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اگست فکس کے سودوں کے 13025 جبکہ ستمبر فکس کے سودوں کے 12835 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 18 2026 18:47:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 18 2026 18:40:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن مارکیٹ ملتان منڈی میں پلانٹ والے مالوں کے 49000/50000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گٹو گٹو کا گاہک بن جاتا ہے جبکہ اوپر لیول پر گاہک نہیں ہے۔ .
Aug 18 2026 18:38:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 10000/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن کے 380/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لال جوار اوکاڑہ منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں لال جوار کے 9000/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں گاہک بھی نہیں ہے اور بیچ بھی نہیں ہے جبکہ لائنوں پر اوکاڑہ سائڈ سٹاکیہ گاہک ہے۔ .
Aug 18 2026 18:36:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں کولڈ سٹور والے مالوں کے 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں صرف ریٹ ہی ہیں گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق کام کاج ہے۔ .
Aug 18 2026 18:35:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 70/30 کوالٹی مالوں کے 12000/12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200/13300 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ انڈین مارکیٹ آج 62 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 6162 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 18 2026 18:34:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور لالا موسی لائن پر 2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور کچے مال لوڈ میں 7600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8300/8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قصور سائڈ دن بہ دن آمدن بڑھ رہی ہے آج بھی 600/700 پلس توڑے کی آمدن تھی اور مارکیٹ میں کام بھی ضرورت کے مطابق ہے۔ .
Aug 18 2026 18:18:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی حاضر میں 172/173 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نپر جہاز والے مالوں کے ریسیل میں 165.5 جبکہ کرمسن 157.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رسیل والے مالوں میں ٹریڈرز گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Aug 18 2026 17:06:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مالوں کے 10500 جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10500/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گڈ ایورج مالوں کے۔ بکنگ چائنہ سے گڈ ایورج مالوں کی 1040 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انویسٹرز گاہک ہیں اور کراچی کے ایکسپورٹرز بھی مال خرید کر گوداموں میں لگا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تل کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے ان ریٹس میں بھی مال لینے چاہیے۔ .
Aug 18 2026 17:05:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں فیصل آباد منڈی میں 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل کے سٹاکسٹ نے پچھلے سال سیزن میں 12000/13000 روپیہ من کا ریٹ دیکھا ہوا ہے تاہم اس سیزن مارکیٹ پچھلے سال کے ریٹس کی نسبت 4000/5000 روپیہ من نیچے ہے جسکو مد نظر رکھتے ہوئے تھل کے سٹاکسٹ مال لے رہے ہیں لیکن کام ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے کیونکہ آمدن بھرپور ہورہی ہے اور مال بہت ہیں۔ .
Aug 18 2026 17:03:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 191 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سرگودھا منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج کام کاج سست ہے کیونکہ 20 اگست پیمنٹ پر کافی کام ہوئے تھے ٹریڈرز انہی سودوں کی کٹنگ میں مصروف ہیں۔ .
Aug 18 2026 16:33:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور حاضر میں 110.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ حاضر میں امپورٹرز کے ہاتھوں میں نفع والے مال ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا سے کچھ دن پہلے 327 ڈالر میں مزید ییلو پیس کا ویسل بک ہوا تھا جو کہ کینیڈا سے لوڈ بھی ہوچکا ہے اور اس میں 12 ہزار ٹن تک مال ہے اور یہ مال کراچی پورٹ پر 100.35 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ٹریڈرز حاضر بیچ کر جہاز والے مالوں میں خریداری کر رہے ہیں۔ .
Aug 18 2026 15:41:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 16300/16500 روپیہ من تک کی مارکیٹ ہے۔ جبکہ نئے مال بائر آپشن 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 18800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور سیلر آپشن مالوں کے 18400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ لوکل جن ٹریڈرز نے نئے مال 14000/15000 کی رینج میں مال خریدے ہیں ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ امپورٹرز بھی جنہوں نے 1250/1350 ڈالر تک مال بک کروائے ہیں لوکل بیچ رہے ہیں اور پرانے مال بھی نکال رہے ہیں۔ دوسری جانب دیسی برسیم بھی پلانٹ والے مال 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 19 2026
Nov 19 2026
Nov 19 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott