Desi Chickpeas | کالا چنا
Mar 05 2026
Nov 25 2025 15:26:01 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو اتحاد شوگر ملز کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 14055/065 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 13:59:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں فارورڈ میں 30 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے اور 14030/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 13:35:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 16950 رمضان العریبیہ 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ سائڈ سورج شوگر ملز کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی 16800/850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد شوگر ملز کے 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال صوبہ بندی ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے مال سندھ نہیں جا رہے ہیں اور سندھ کام کافی گرم ہے۔ نیچے چھوٹی گاڑیوں مزدوں وغیرہ میں مال لوڈ ہو کر جا رہا ہے۔ زیریں سندھ کام کافی گرم ہے۔ خیرپور شوگر ملز کے 19850 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پورٹ کے الخلیج شوگر ملز بھی 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 18400 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ پورٹ کے باریک مال کے 16100 روپیہ کوئنٹل تک ہی بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق الخلیج کے مالوں میں بھی دو نمبری ہو رہی ہے۔ الخلیج کے توڑوں میں بھی باریک مال لوڈ کر کے بیچ رہے ہیں۔ زیریں سندھ ساہنگھڑ شوگر ملز کل چل پڑے گی۔ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 14060/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 25 2025 12:31:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 16925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر ڈیمانڈ اچھی ہے کیونکہ زیریں سندھ بالکل خالی ہے۔ اچھی گاہکی ہے۔ جنوبی پنجاب میں فل حال جو بھی مال آئیں گے ساتھ ہی بک جائیں گے۔ ابھی ملز پر گنا بھی کم آ رہا ہے صحیح آمدن 5/7 دن تک ہو گی۔ فارورڈ میں بازار بہتر ہوا ہے اور 14080 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں مندے کا رجحان تو ہے لیکن فارورڈ ریٹ بھی 30 روپیہ نیچے ہے حاضر سے۔ فل حال حاضر میں مندہ ہے تاہم فارورڈ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Nov 24 2025 17:53:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائ کے شوگر ملز کے 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فارورڈ کے سودوں کے 14030/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر ریٹ اونچا ہے ضرورت کے مطابق کام ہے۔ .
Nov 24 2025 16:13:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 50 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور آروائے کے 16850 جبکہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 16925/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ خالی ہے جسکی وجہ سے فلحال مارکیٹ بہتر ہوئی ہے تاہم کام ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے۔ .
Nov 24 2025 14:44:02 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں تو کمزور ہے تاہم جنوری کے سودوں میں 50 روپیہ کوئنٹل کی بہتری آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودے 13950 تک ہوے ہیں۔ فل جنوری کے سودے خریدنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ جب کرشنگ عروج پہ ہو گی تب اندازہ لگے گا گنے کی فی ایکڑ پیداوار کتنی ہے اور چینی کی ریکوری کیسی ہے یعنی ایک من گنے سے کتنی چینی بن رہی ہے۔ اس لئے ابھی صرف حاضر میں کام کریں وہ بھی اتنا کام جتنا صبح شام مال فارغ ہو جائے .
Nov 24 2025 13:49:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی پنجاب سائڈ مارکیٹ کمزور ہے لیکن سندھ سائڈ کام گرم ہے۔ سنٹرل پنجاب میں شوگر ملز چل پڑی ہیں۔ نون شوگر ملز کے 17000 العریبیہ شوگر ملز کے 16950 رمضان شوگر ملز کے 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جڑاںوالا شوگر ملز کے 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی جے ڈی ڈبلیو وغیرہ کل چل پڑیں گی اور 2/3 دن تک مال بازاروں میں ا جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں آر وائ کے شوگر ملز کے 16800 چودھری اشرف 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ کام انتہای گرم ہے۔ جس کے کے پاس کسی مل کے ڈی او ہیں اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ زیریں سندھ کی ملز کے 19600 تک کام ہوئے ہیں۔ پورٹ کے الخلیج شوگر ملز کے 18100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پورٹ کے باریک مالوں کے 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار میں مندے کا رجحان ہے۔ فارورڈ جنوری کے ریٹ 13850/13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ احتیاط سے کام کرنا چاہیے مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ ریٹ اونچے ہیں اور نئے سیزن میں گنے کی ایوریج 200 من تک اچھی ہے پچھلے سال کی نسبت۔ .
Nov 22 2025 18:07:02 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ آروائے کے 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز میں مال نہیں ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ .
Nov 22 2025 15:53:54 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور آروائے کے 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott