Mung Beans | مونگ ثابت
Jan 22 2026
Sep 20 2025 14:24:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کل کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 195 جبکہ نپر کوالٹی 197 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ دالوں میں زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل میں دالوں کی سپلائی زیادہ ہے۔ .
Sep 20 2025 14:23:49 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10650/10675 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج ہفتہ ہے بکنگ کا ریٹ بھی نہیں آیا ہے۔ .
Sep 20 2025 12:54:49 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 206.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 8525/8550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ سست ہے حاضر مارکیٹ میں انویسٹرز گاہک نہیں ہیں۔ بکنگ اکتوبر نومبر شپمنٹ 520/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 162.91 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فارورڈ بکنگ میں انویسٹرز تھوڑے تھوڑے گاہک ہیں۔ .
Sep 19 2025 17:42:55 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کل کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 195 جبکہ نپر کوالٹی 197 روپیہ کلو تک کی بیچ تھی۔ لوکل مارکیٹ سست ہے۔ .
Sep 19 2025 17:06:58 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی سست ہوئ ہے۔ بکنگ بھی 10/15 ڈالر کمزور ہوئ ہے 890 ڈالر کو ٹچ کر کے 865/75 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فل حال انڈیا ایم پی میں آمدن بھی شروع ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا برما کے ساتھ ساتھ برازیل سے بھی مال منگوا رہا ہے۔ .
Sep 19 2025 16:39:12 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کل کام 8500 روپیہ من تک ہوئے ہیں۔ آج جمعہ ہے پنجاب مارکیٹ بند ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بھی 281.5 کے لیول پر رکا سا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے کیونکہ امپورٹرز کے اوپر ریٹوں والے مال ہیں اور نئے مال میں 2.5/3 ماہ لگ جائیں گے آنے میں۔ لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا کراپ بمپر ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا شروع میں ہمیشہ جھوٹ ہی بولتا ہے۔ پچھلی بار بھی آسٹریلیا کی فصل کا شروع میں 1.4/1.8 ملین میٹرک ٹن کی کراپ کا تخمینہ بتا رہے تھے لیکن نکلی 2.4 سے بھی زیادہ ہے۔ شروع میں جتنی کراپ بتاتے ہیں اس سے ڈبل ہی نکلتی ہے۔ اس لیے اب آسٹریلیا پر کوئ یقین ہی نہیں کر رہا ہے اور فارورڈ میں ریٹ کم ہونے کے باوجود بھی امپورٹرز میں ڈر ہے۔ انڈیا بھی دوگلی پالیسی اپناتا ہے یعنی کے پکی چال واضح نہیں ہونے دیتا اور ریٹ کم کر کے خریدتا ہے۔ ممکن ہے انڈیا اس بار بھی مال خریدے۔ لیکن انڈیا کی خریداری کے باوجود بھی سپلائ زیادہ ہے آسٹریلیا میں۔ دوسری جانب عموماً دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں کوئ آئٹم سستا ہونے کی وجہ سے زیادہ لالچ کی وجہ سے ٹریڈرز اندھا دھند مال منگوا لیتے ہیں اور مالوں کی زیادتی کی وجہ سے پھر پڑتے سے بھی 20/30 روپیہ کم میں مال فروخت ہو رہے ہوتے ہیں۔ اور اس بار تو جہازوں میں لالچ چل رہی ہے۔ جس کسی بڑے امپورٹر کو 20 ڈالر کم کر کے جہاز ملتا ہے جھٹ سے بک کروا لیتا ہے۔ پچھلے سے پچھلے سال بھی جب لوکل پاکستان میں فصل شروع ہوئ تو آسٹریلیا سے پڑتا 170 روپیہ کلو کا تھا اور لوکل 140 میں ریٹ چل رہا ہے۔ اس لیے بکنگ میں ریٹ تو کافی کم ہے لیکن محطاط رہ کر کام کرنا چاہیے۔ .
Sep 19 2025 16:21:49 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ییلو پیس دال کے 114 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کینیڈا اور رشیا دونوں سائڈ سپلائ وافر ہے اور ڈیمانڈ کمزور ہے۔ انڈیا بھی زیادہ کھل کر گاہک نہیں ہے کیونکہ انڈیا میں بھی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے پچھلے دو سالوں میں ییلوپیس کی بہت زیادہ امپورٹ کی گئی ہے۔ ابھی دوسری دالوں کا ریٹ انڈیا کے ایم ایس پی سے کم ہو گیا ہے اس لیے اب انڈیا ییلو پیس خریدنے کے ساتھ ساتھ دوسری دالیں دال مسور اور دال چنا بھی خریدے گا۔ جس سے انٹرنیشنل ییلو پیس کی ڈیمانڈ میں کمی آ سکتی ہے۔ پچھلے سال انڈیا نے اپریل 25 سے جلائ 25 تک 9 لاکھ 32 ٹن خریداری کی ہے جبکہ اس سال اسی دورانیے میں 2 لاکھ 73 ہزار ٹن خریداری کی ہے جو کہ 71٪ تک کم ہے۔ دوسری جانب چائنہ کی فیڈ ملیں بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہک نہیں ہیں کیونکہ انٹرنیشنل گندم کا ریٹ بہت کمزور ہے۔ رشیا سے گندم 225$ ڈالر کے لیول پر ہے۔ اس لیے چائنہ کی فیڈ ملیں گندم ہی خریدیں گی۔ جب تک انٹرنیشنل گندم کا ریٹ تیز نہیں ہوتا ییلوپیس کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 18 2025 18:15:34 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10650 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10554روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال کافی ٹائم سے لوکل مارکیٹ پڑتے کے بالکل ساتھ ہے۔ زیادہ فرقہ نہیں ہے۔ دوسری جانب انڈیا ماش کی فصل تو شارٹ ہے لیکن مدیھہ پردیش کے علاقے داموہ میں فل حال لوکل آمدن شروع ہے۔ 2500/3000 بوری کی آمدن تھی اور انڈین لوکل ریٹوں میں 5500/6000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ موئسچر ابھی 15/18% تک ہے اور پچھلی بار کی نسبت کوالٹی اچھی ہے۔ دوسری جانب انڈیا 2 ستمبر سے لے کر 14 ستمبر تک برما سے 750 کنٹینر جبکہ برازیل سے 795 کنٹینر تک آمدن ہوئ ہے چینائ پورٹ پر۔ دوسری دالوں سے اگر موازنہ کیا جائے تو آگے فارورڈ کے سودوں میں دال چنا دال مسور اور ییلو پیس کا ریٹ اس کے مقابلے میں کافی کم ہے جو کہ ڈیمانڈ پر بھی اثر ڈال سکتی ہیں۔ دوسری دالوں کا ریٹ ماش کے مقابلے میں کم ہونے کی وجہ سے اس بار امپورٹرز زیادہ کھل کر ماش کی خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ .
Sep 18 2025 17:51:59 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سپلائی زیادہ ہے تاہم ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ ہے۔ .
Sep 18 2025 17:48:57 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 25/50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 10650/10675 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 5 ڈالر مزید نرم ہوئی ہے اور 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10573 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jan 22 2026
Jan 22 2026
Jan 22 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott