Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 05 2025
Aug 31 2025 23:39:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ آج شام کے اوقات میں 20800/21000 تک کام ہوئے تھے جبکہ ابھی رات کے اوقات میں چھوٹے مارکے 21200/300 جبکہ سٹار برانڈ کے 21500 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ حاضر ڈلوری مالوں کے۔ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن سودوں کے 22000 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حاضر میں کھینچ ہے۔ امپورٹ میں ڈائرکٹ شپمنٹ مال نہیں ہیں۔ مال ٹرانس شپمنٹ میں آ رہے ہیں جن کے لیٹ ہونے کی وجہ سے حاضر میں کھینچ بنی ہے۔ .
Aug 31 2025 23:30:17 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 210/210.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 تاریخ پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 215 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے فارورڈ بکنگ تو مندہ ہوا ہے لیکن لوکل میں امپورٹرز اور ٹریڈرز کے ہاتھ میں اونچے ریٹوں والے مال ہیں اور نیچے ڈیمانڈ اچھی نکلی ہے۔ ساتھ ہی حاضر میں گیپ ہے۔ بکنگ میں سودے سپتمبر شپمنٹ والے بھی اکتوبر کے آخر میں آئیں گے۔ اکتوبر شپمنٹ والے نومبر آخر میں مال آئیں گے۔ بیچ میں گیپ بن سکتا ہے۔ پنجاب کے 3000/3500 گاؤں زیر آب ہیں اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دالیں ساری ڈرائ راشن میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ نیچے آگے بمپر ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ لوکل میں جیسے جیسے بازار بہتر ہوتا جائے لوکل نفع پکا کر کے بکنگ میں مال لینے چاہیں۔ لوکل ساتھ ساتھ مال فارغ بھی کرنے چاہیں۔ کیونکہ بکنگ میں سستے ہیں۔ زیادہ تر انویسٹرز بھی لوکل میں مال بیچ کر بکنگ میں جا رہے ہیں۔ دسمبر فارورڈ مال وائٹیرا والے جہاز کے لوکل مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو میں کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جو کہ حاضر سے 50 روپیہ کلو ریٹ کم بنتا ہے۔ .
Aug 30 2025 18:30:45 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی 17035 اے کے ٹی 17280 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج سست ہیں۔ .
Aug 30 2025 18:28:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 21500/22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے۔ بارش رکنے کی وجہ سے آمدن بڑھی ہے آگے موسم ایسے ہی صاف رہا تو آمدن مضبوط رہے گئی۔ .
Aug 30 2025 18:20:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 14000/14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انڈین مارکیٹ بھی 7 دن سے مسلسل کمزور ہے اور 5275 والی مارکیٹ 5200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Aug 30 2025 18:18:43 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم 210/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 230/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم گودام کے مال 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم ہے۔ .
Aug 30 2025 18:17:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں بھی 10800/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
Aug 30 2025 17:53:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں اسلام معرکہ کے 20600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 21200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
Aug 30 2025 17:51:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10500/10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 30 2025 17:30:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 33500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 2450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott