Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Dec 06 2025
Jul 28 2025 13:05:51 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 12000/200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی ایکسپورٹرز 12000 تک گاہک ہیں۔ فل حال لوکل منڈیوں میں آمدن ابھی کم ہے توڑوں میں آمدن ہے۔ پورا ٹرک نہیں بنتا ہے۔ ہفتہ دس دن تک مال زیادہ آنا شروع ہونگے۔ .
Jul 28 2025 13:04:59 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 14200/400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15300/400 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ گوار میل کا گاہک نہیں ہے تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بی مزیداری نہیں ہے۔ .
Jul 28 2025 12:32:40 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹس میں ضد نہیں کرنی چاہیے یہ تاریخی ریٹس ہیں ان ریٹس میں مال فارغ کرنے چاہیے۔ یہاں سے مارکیٹ میں کوئی بھی مندہ تیزی ہو آخری ریٹ کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مالوں کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ نئے مالوں کی آمدن شروع ہے اور نئے مالوں کے 5600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ٹریڈرز نئے پرانے مکس کرکے 6000 روپیہ من تک فروخت کر رہے ہیں۔ .
Jul 28 2025 12:27:38 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 9300/9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکیہ گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ ابھی آگے سیالو مونگ کی آمدن شروع ہو جائے گی۔ .
Jul 28 2025 12:23:15 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد. باجرہ مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور لالا موسیٰ لائن 3800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مالوں کے 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال بک جاتے ہیں جبکہ کچے مشکل سے بکتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے ایک مہینے سے مسلسل سٹاکسٹ مال بیچی آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں 3000 روپیہ کوئنٹل کی کریکشن آئ ہے۔ ابھی گاہکی بھی ہے جبکہ مال بھی پڑے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ جن کے پاس زیادہ مال ہیں۔ وہ روزانہ جو بھی ریٹ ہوتا ہے تھوڑا تھوڑا کر کے بیچتے ہیں۔ .
Jul 28 2025 12:18:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر دالوں کی زیادہ آمدن کی وجہ سے مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز فل حال رکے ہوئے ہیں۔ فل حال خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ بکنگ جولائ اگست شپمنٹ 710/720 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 710 ڈالر والا کالا چنا بھی کراچی پورٹ پر 220.17 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور یہ مال بھی ستمبر میں آئے گا۔ اس لیے اگلے دنوں اگر لوکل مارکیٹ تھوڑی بہت مزید دباؤ میں جائے تو لوکل خریداری کرنی چاہیے۔ آسٹریلیا سے اکتوبر نومبر کے سودوں کے 630 ڈالر نومبر دسمبر 610 ڈالر اور دسمبر جنوری 595 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 284.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سرگودھا منڈی میں 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 28 2025 12:06:58 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4500/4550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
Jul 28 2025 11:57:37 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 216.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ آمدن کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ .
Jul 26 2025 18:52:06 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جن ایکسپورٹرز نے اوپر ریٹس میں مال فروخت کیے تھے وہ گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Jul 26 2025 18:44:07 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott