Sorghum | جوار
Dec 25 2025
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
Jan 26 2023 13:24:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے لیکن فیصل آباد مارکیٹ میں جن لوگوں نے نیچے ریٹوں میں مال لیے ہوئے تھے وہ 197/198 روپیہ کلو میں بیچ دے رہے ہیں۔ نیچے گاہک بھی خاموش ہے۔ .
Jan 26 2023 13:17:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1500 بوری کی آمدن تھی۔ ہائبرڈ 21000 سے 26400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ رکی ہوئ ہے کولڈ سٹور مال 21000/21500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نئے مال کے 23000/24000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ خریداری کرنے جاؤ تو دکان دار تیٹ زیادہ لگاتے ہیں جبکہ مال بیچنے جاؤ تو ریٹ کم لگاتے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے اور فیصل آباد نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے خالی جن بندوں کے ڈیو آئے ہوتے ہیں ان کے سودے کٹ جاتے ہیں۔ جہاں کہیں نیچے ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jan 26 2023 13:10:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 11200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی سے سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 250 روپیہ تک ہو گیا ہے۔ .
Jan 26 2023 13:04:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر 8240 جبکہ جنوری 8275 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری 8560 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 26 2023 12:33:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا لائن جوہر آباد 8600 رمضان اور العربیہ 8250 بھون 8225 جھنگ سائیڈ جھنگ شوگر ملز 8225 کشمیر 8250 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 8300 کنجوانی کمالیہ 8250 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 8175 جنوری 8200 جبکہ فروری 8500 کا گاہک ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے 8150/60 گھوٹکی 8165 الائنس 8150 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ 8100 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے ریٹیل میں۔ .
Jan 26 2023 12:14:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں سیلنگ ہی نہیں ہے مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ جہاز والے مال کے 160 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر شوٹ اپ ہو گیا ہے۔ امپورٹ میں 250 روپیہ تک ہو گیا ہے۔ .
Jan 26 2023 12:00:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل 14400 جیسے حالات ہیں ۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہق گیا ہے 250 روپیہ تک ہو گیا ہے۔ .
Jan 26 2023 11:58:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں 80/20 کوالٹی کہ۔ 70/30 12800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 13100/200 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Jan 26 2023 11:37:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی مارکیٹ 25/50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 2900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل منڈیوں میں بھی 7400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال سیلنگ کم ہے مارکیٹ بہتر دکھائ دے رہی ہے۔ .
Jan 26 2023 11:35:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 8400 جبکہ نئ 8300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں مونگ ثابت کے 8400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ .
Jan 26 2023 11:24:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ انتہائ گرم ہے اور 5 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے 183 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک ڈالر ریٹ 250.23 پیسے تک ریٹ آ رہے ہیں۔ تاہم ڈالر ملنے کی واضح صورت حال ظہر کے بعد ہی پتا چلے گی ۔ .
Jan 25 2023 22:59:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل مزید گرم ہوئی ہے اور جنوری کے سودوں کے 8210/15 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8500 تک ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سرگودھا زون اور فیصل آباد کے اطراف میں گنے کی سپلائی دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب لوئر سندھ میں بھی گنا کافی کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاؤہ ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی زبردست ہے اور فروری کے سودوں کا بھرپور گاہک ہے۔ مارچ 8750 کا گاہک ہے لیکن مارچ کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ .
Jan 25 2023 18:50:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں دوبارہ گرم ہوا ہے 2 روپیہ کلو تیزی کے ساتھ 178 تک کام ہوے ہیں۔ 2 فروری کی پیمنٹ پر 179 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے .
Jan 25 2023 18:06:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 14900 باریک تل 14300/400 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں پیمنٹ کی تنگی ہے ۔ .
Jan 25 2023 17:46:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 21000/21500 پہ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین روز سے ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے۔ اس کے علاؤہ چند گاڑیوں کے ٹائم آے ہوے ہیں پیمنٹ کا بندوست نہ ہونے کی وجہ سے وہ مال مارکیٹ میں براے فروخت ہیں۔ تاہم جتنی گاڑیوں کے ٹائم دسمبر میں تھے اس کے مقابلے میں گاڑیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ تھوڑی سی ڈیمانڈ مضبوط ہوئی تو مارکیٹ دوبارہ چل پڑے گی۔ نئی ہائبرڈ مرچ 23000/24000 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں۔ .
Jan 25 2023 17:40:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں روپیہ دو روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 176 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دو تین دن میں یک دم تیزی آئ ہے۔ آج تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت مندہ تیزی کا محور انٹر بنک میں ڈالر کے ریٹ ہیں۔ تاہم پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی زیرک قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت نارمل ڈیمانڈ چل رہی ہے۔ 21/22 فروری تک جب شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو گا تو ڈیمانڈ آہستہ آہستہ عروج پر جانی شروع ہو جاے گی۔ پھر ڈیمانڈ اور سپلائی کا کھیل شروع ہو جاے گا۔ .
Jan 25 2023 17:21:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنارشین چیکو کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں میں ریگولر کوالٹی 3/5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 265/275 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ڈالر انٹر بینک سے کھل کر نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ سوڈان کوالٹی بھی مارکیٹ تیز ہے اور 265/270 اسٹریلیا 7/8 285/290 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں ارجنٹینا 8 ایم ایم 290/295 کینیڈا 8/9 مکس 15 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 315 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم 355 امریکن 9 ایم ایم 405/410 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے لوکل میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Jan 25 2023 17:12:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 25 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 2850/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن 7250/7300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ گاہک خاموش ہے۔ .
Jan 25 2023 17:10:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو لائن 3400 بھاگ ناڑی 3700 سبی 3800 رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ ہائبرڈ جوار ملتان پرولائن 183 دوسرے برانڈ 143 جیسے حالات ہیںسدا بہار جوار اوکاڑہ 4250 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Jan 25 2023 16:54:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 12800 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 13000 سے کم نہیں آ رہی ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 12800 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں آج روپیہ دو روپیہ کلو مندہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سٹہ بازوں نے مارکیٹ گرا دی تھی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی دوبارہ مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔ اگر ڈالر تیز ہو گیا تو گوارہ بھی ساتھ ساتھ تیز ہو جائے گا کیونکہ گوارہ کی دال جیسے گوار گم کہتے ہیں وہ ہم ڈالر کے عوض ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ .
Jan 25 2023 16:49:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 193 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ نپر مسور میں 3 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 196 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹر 197 بھی مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 27/28 جنوری کو نپر کا 9000 ٹن کا جہاز لگنا تھا جس میں 186 تک کام ہوے ہیں آج ایمپورٹرز نے فارورڈ کی سیل بند کر دی ہے کیونکہ انٹر بنک سے ڈالر مل بھی نہیں رہا اور انٹر بنک میں ڈالر بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔ جس کی وجہ سے آج ایمپورٹرز نپر والے جہاز میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Jan 25 2023 16:39:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 167 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج 10 ٹرلے پشاور سے بھی فروخت ہوے ہیں کراچی کیلئے 165 میں۔ اب پشاور والے بھی 167 مانگ رہے ہیں۔ پشاور میں افغانستان کے ذریعے بھی وسطی ایشائی ریاستوں سے مال آنا شروع ہو گیا ہے۔ یہ مال کرغیزستان اور ترکمانستان وغیرہ سے آنا شروع ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پشاور میں دس ٹرالے آئے تھے جو کراچی پہنچ فروخت ہوے ہیں۔ .
Jan 25 2023 16:31:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں پرانی 8400 نئ 8300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 25 2023 16:30:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ میں 11100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم سیلنگ کم ہے۔ .
Jan 25 2023 16:22:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں مزید گرم ہوئی ہے اور 65 روپیہ کوئنٹل تیزی کے ساتھ 8175/80 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8475/80 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے .
Jan 25 2023 15:05:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں مزید گرم ہوا ہے اور 176/77 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 4 فروری کی پیمنٹ پر 178.50 تک کام ہوے ہیں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 25 2023 15:00:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں کم ہو کر 8110/15 رہ گئی تھی تاہم اس وقت دوبارہ مارکیٹ گرم ہوئی ہے اور جنوری کا 8150 کا خریدار بن گیا ہے۔ فروری 8440/45 جبکہ مارچ کے سودوں کا 8715/20 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کے سودوں کا بھرپور خریدار ہے۔ .
Jan 25 2023 14:11:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 10500 جبکہ چھناگا مانگا 10200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 25 2023 14:06:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں 80/20 کوالٹی کے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 200 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12800 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ بھی 200 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور 5886 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jan 25 2023 13:58:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ فتح جنگ کوالٹی 3500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott