Sugar | چینی
Jan 04 2026
جوار ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 02 2023 13:22:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو ریگولر کوالٹی 10/12 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 305/312 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہو گیا ہے اور 285/286 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ موٹے چنوں کی سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Mar 02 2023 12:57:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور حاضر میں 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پانچ تاریخ کو لگنے والے جہاز میں 148 تک کام ہوے تھے تاہم آج انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔ .
Mar 02 2023 12:47:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد سیل نہیں کر رہا ہے اور لوڈنگ بھی نہیں دے رہا ہے کیونکہ مل میں ایکسپورٹ کی لوڈنگ ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بھلوال شوگر ملز 9225 رمضان اور العربیہ 9150 پاپولر 9150 سلانوالی 9175 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 9150 سویرا 9150 کنجوانی 9075 کشمیر 9075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8940 جیسے حالات ہیں آر وائی کے مل فل الحال سیل نہیں کر رہا ہے یہ انڈر پارٹی ریٹ ہیں۔ حمزہ نو سیل ہے جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8885/90 یونائیٹڈ 8885/90 اتحاد بھی 8885/90 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے 8870/75 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیریں سندھ میں باندی 9005/10 آباد گار شوگر ملز 9050 تھر پارکر 9020/25 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی ٹھیک ہے۔ رات کے اوقات میں مارچ کے سودے 9185 تک ہوے تھے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے حاضر میں مال ہاتھ میں رکھ کے چلیں۔ پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی ایکسپورٹ کے کوٹہ کا کیس ہائیکورٹ میں چل رہا ہے جیسے ہی سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا سندھ کی مارکیٹ فورآ تیز ہو جائے گی۔ جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں فل الحال نو سیل ہیں۔ پنجاب میں 9 ملیں جبکہ سندھ میں 22 شوگر ملز بند ہو گئی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارچ اپریل بہت بڑی لاگت کے مہینے ہیں۔ شعبان اور رمضان المبارک میں تقریباً 17.50 لاکھ ٹن چینی لاگت کا تخمینہ ہے۔ یعنی پونے دو کروڑ بوری ان دو ماہ میں لگتی ہے۔ اور ملیں کھل کر بیچ نہیں دے رہی ہیں۔ اس لئے لوگ تیزی کا خیال گن رہے ہیں۔ .
Mar 02 2023 12:31:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13000 روپیہ کوئنٹل جبکہ کراچی میں تھر پارکر کوالٹی کے ریٹ 14000 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی لیکن بیچ اتنی زیادہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر نے 17 روپیہ کی بڑی چھلانگ لگائی اور اس 285 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ چونکہ گوار گم ایکسپورٹ ہوتی ہے اور کرنسی جب کمزور ہوتی ہے تو ایکسپورٹرز کا وارہ پڑتا بہتر ہو جاتا ہے۔ اس لئے گوارہ بھی بہتر ہو سکتا ہے۔ .
Mar 02 2023 12:11:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2850 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن پر 7250/7300 روپیہ کوئنٹل پہ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے باجرہ ایکسپورٹ میں وارہ کر جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں باجرہ 285/90 ڈالر فی ٹن ہے۔ جبکہ پاکستان میں آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 270 ڈالر بنتا ہے اس لئے ایکسپورٹرز کو بھی وارہ بن جائے گا۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Mar 02 2023 11:59:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز 12600 بھی مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر نے آج ایک ساتھ ہی 17 روپیہ کی چھلانگ لگائی ہے اور 285 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیل کم کر دی ہے۔ .
Mar 02 2023 11:50:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 8400 سے 8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 02 2023 11:50:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 207 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور کے ریٹ بھی تیز ہوے ہیں اور 215 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مسور میں تیزی کا رجحان ہے .
Mar 02 2023 11:44:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3.50 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 180 تک کام ہوا ہے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیل بند کر دی ہے۔ .
Mar 01 2023 19:43:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی 19000/19500 روپیہ من پہ رکے ہوئے تھے۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 20500/21500 جیسی صورتحال تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج تھوڑا تھوڑا گاہک نکلا ہے۔ امید ہے اگلے دو چار دنوں تک مزید گاہک نکلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی مرچ صحیح معنوں میں جولائی میں شروع ہو گی۔ ابھی دو عیدیں آنی ہیں درمیان میں اور ساری گاہکی پرانی مرچ پر ہی آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان میں نئی فصل کی اس وقت بھرپور آمد ہو رہی ہے۔ گزشتہ دس دنوں میں انڈیا میں ریٹ کافی تیز ہو گئے ہیں۔ صنم مرچ کے ریٹ انڈیا میں 225 روپیہ کلو ہو گئے ہیں جو ایک ماہ پہلے 190/95 روپیہ کلو تھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت انڈیا سے چائنہ بھی خریداری کر رہا ہے اور دوسرے ممالک بھی خریداری کر رہے ہیں۔ انڈیا کا 225 والا ریٹ ڈالروں میں 3000 ڈالر بنتا ہے۔ اگر اس کا پاکستانی روپیہ میں حساب لگائیں تو پاکستانی کرنسی میں 810 روپیہ کلو یعنی 32400 روپیہ من بنتا ہے پھر پورٹ سے باہر نکالنے کے خرچے الگ لگتے ہیں۔ انڈیا والے کہتے ہیں کہ انڈیا میں مرچ 300 روپیہ کلو ہو جائے گی یعنی 4000 ڈالر کو بھی ٹچ کر سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مرچ فل الحال ان ریٹوں سے مندہ ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ بلکہ جب ستمبر اکتوبر میں کنری سندھ کی فصل نئی فصل آ جائے گی شائد تب بھی مندہ نہ ہو کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے سر پر چلتی ہے اور اگر پاکستان کی فصل دو گنا بھی ہو جائے تب بھی انڈیا کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر سندھ کی فصل دگنی ہو جائے اور انڈیا میں ریٹ 3000 ڈالر کی سطح پر برقرار رہتے ہیں تو پاکستان کی ساری فصل ہی ایکسپورٹ ہو جائے گی۔ پاکستان میں صرف ریٹیل میں گاہکی کی ضرورت ہے جہاں گاہکی بھرپور نکلے گی وہاں مارکیٹ سیٹ ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں مرچ کا ریٹ 20000 روپیہ من ہے جو 1800 ڈالر بنتا ہے۔ اور اگر ستمبر اکتوبر میں پاکستان کی بمپر فصل ہو تب بھی ساری ایمپورٹ ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان کی پیدوار انڈیا کے مقابلے میں 5% نہیں ہوتی اور انڈیا پوری دنیا کو مرچ سپلائی کرتا ہے۔ اس وقت پاکستان سے مرچیں ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ کوالٹی ہے۔ کوالٹی ہلکی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایکسپورٹرز کو 100/200 ٹن کی لاٹ چاہیے ہوتی ہے جبکہ اتنی بڑی لاٹ ادھر ملتی ہی نہیں ہے صرف ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Mar 01 2023 19:29:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17400/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہوئ ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 01 2023 19:18:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8800 کا خریدار ہے ٹکس ان پیڈ جبکہ ٹیکس پیڈ 8875 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ مارچ کے سودوں کی 9185/90 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو مل نے 10 اپریل کی پیمنٹ پر 9600 میں کام کیا تھا۔ تاہم آج ایک دو ڈیلروں نے جے ڈی ڈبلیو کو 9600 کی گاہکی لگائی ہے 10 اپریل کی پیمنٹ پر لیکن مل نے مال سیل نہیں کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بڑی ملوں کا جب فارورڈ میں مال فروخت ہو جائے تب ملیں حاضر میں سیل نہیں دیتی ہیں۔ اس لئے بڑے ڈیلر بھی اس وقت مارچ کے سودوں کے خریدار ہیں اور حاضر میں بھی لے رہے ہیں .
Mar 01 2023 18:47:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں 70/30 کوالٹی مالوں کے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Mar 01 2023 18:25:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے تھے۔ شام کے اوقات میں 5 تاریخ والے جہاز میں 148 کی سیلنگ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال 477 ڈالر فی ٹن میں بک ہوا تھا جو ایمپورٹرز کو 139 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی جہاز پورٹ پر نہیں لگا ہے۔ جب جہاز لگے گا اور ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب حساب لگے گا کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر آج 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 18:20:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 4000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سبی 3800 روپیہ من جیسے حالات ہیں لیکن سبی لائن سے بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں میں مارکیٹ ٹائیٹ ہو جائے گی۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ گنگ 272 پرولائن 312 جیسے حالات ہیں۔ ڈالر تیز ہوا ہے اس لئے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4200/4300 روپیہ من جیسے حالات ہیں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Mar 01 2023 18:18:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2850 روپیہ من پہ رکا ہوا ہے۔ تھل لائن پر 7250/7300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے .
Mar 01 2023 17:51:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 268 کے لیول پر ہے۔ سوڈان کوالٹی 290/300 اسٹریلیا 6/7/8 315/325 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 315/320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا مال ہلکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اچھے مال۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380/390 ۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 470/480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ موٹے چنے کی بیچ نہیں ہے کھل کر۔ .
Mar 01 2023 17:44:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 204 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 2210/12 سے 215 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کینیڈا میں 20/25 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 725 ڈالر جیسے حالات ا رہے ہیں انڈیا کے نیوا شیوا پورٹ کیلئے۔ یہ نیوا شیوا پورٹ ممبئی میں ہے۔ پاکستان کیلئے 10/15 ڈالر ریٹ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کیلئے شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز زیادہ 10/15 ڈالر زیادہ لیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی مسور کی فصل کورے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے اور انڈیا نے کینیڈا سے خریداری شروع کی ہے جس کی وجہ سے کینیڈا کی مارکیٹ ٹائیٹ ہوئی ہے۔ 735 ڈالر فی ٹن والی مسور 215/16 میں پڑتی ہے کراچی آکر۔ اس لئے مسور لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے جیسے ہی کراچی میں پیمنٹ کا پریشر ختم ہوا مارکیٹ جمپ کر جانے گی۔ پھر ایمپورٹرز جب مسور کی بکنگ کرائیں گے جہاز میں تو 215 والی مسور میں جب تک ایمپورٹرز کو معقول منافع نہیں ملے گا وہ نہیں بیچیں گے۔ کیونکہ جہاز کی بکنگ 5/7 بڑے گھر لیتے ہیں اور پھر وہ حوصلے سے مال بیچتے ہیں اس لیے مسور میں مندہ نظر نہیں آ رہا تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 17:36:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12350 تک کام ہو کر شام کو واپس 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 7 روپیہ ڈالر تیز ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیلنگ کم کی ہے۔ .
Mar 01 2023 17:36:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 8300/8400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 01 2023 17:33:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کے ریٹ شام کے اوقات میں مزید تیز ہوے ہیں اور 176.50 تک کام ہوے ہیں 10 مارچ کی پیمنٹ پر 177.50 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 168.80 پیسے کا ہو گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیل کم کی ہے۔ اس کے علاؤہ جس ایمپورٹر کو بنک سے ڈالر ملتے ہیں وہی مال بیچتا ہے جس کو ڈالر نہیں ملتے وہ ایمپورٹر سیل نہیں کرتا ہے۔ کنٹینر کی شکل سی ایچ کے ایم کوالٹی 535 ڈالر ہے تاہم اب ایمپورٹرز کنٹینر میں ایمپورٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ کنٹینر میں ڈیمریج ڈیٹینشن بہت لگتا ہے جب بنک سے ڈالر نہیں ملتے تب۔ کالا چنا کی مارکیٹ مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ روز تقریباً پورے تھل میں اچھی بارش ہوئی ہے اس کا کتنا فائدہ ہو گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے جب ہم سروے پہ جائیں گے تب صحیح اندازہ لگے گا ایک بات ضرور ہے کہ دسمبر جنوری میں کم بارشوں اور کہر پڑنے کی وجہ سے فصل متاثر ضرور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی بعض صوبوں میں کہر پڑنے کی وجہ سے فصل متاثر ہوئی ہے۔ تاہم ہماری ٹیم اس وقت ریسرچ میں ہے کچھ دنوں تک آپ کو انڈیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔ .
Mar 01 2023 15:06:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے وقت 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 175.50 کا خریدار ہے۔ 176 ہی سمجھنا چاہیے مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اور ڈالر کھل کر مل بھی نہیں رہا ہے۔ .
Mar 01 2023 14:27:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 3700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ سبی کوالٹی بھی 3800/3900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ سفید جوار گنگا 272/275 جبکہ پرولائن 312/315 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 5/6 روپیہ تیز ہوا ہے اور 266/267 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 100 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 4200/4300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ 1/1.5 گاڑی کی آمدن تھی۔ .
Mar 01 2023 14:16:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 8885 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں دوپہر کے اوقات میں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ مارچ کے سودوں کی 9205 جیسی صورتحال ہے۔ آج زیادہ تر سودے آپس میں سیٹل ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں تین ملیں بند ہو گئی ہیں۔ 6 ملیں آج بند ہو جائیں گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ .
Mar 01 2023 14:12:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی 205 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پورٹ کے مال 100% ایڈوانس پیمنٹ پر 202 جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور 212 پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ اچھی کوالٹی 215 سمجھنی چاہیئے۔ مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 268.80 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ ہر امپورٹر مال نہیں بیچتا۔ فیصل آباد منڈی میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ .
Mar 01 2023 14:05:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/295 روپیہ جیسے حالات ہیں اچھے مالوں کے۔ آج ڈالر انٹر بینک میں 5/6 روپے تیز ہو گیا ہے اور 266/267 روپیہ ریٹ آ رہا ہے انٹر بینک میں۔ کراچی پورٹ پر 272 کنٹینر کیدن تھی رشیا سے۔ نیچے ڈیمانڈ ہے کام ہو رہے ہیں۔ سوڈان کوالٹی 290/300 اسٹریلیا 6/7/8 315/325 روپیہ کلو۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 315/320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا مال ہلکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اچھے مال۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380/390 ۔ امیریکا 9 ایم ایم مارکیٹ 20/30 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 470/480 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں برانڈڈ مالوں کے۔ .
Mar 01 2023 13:50:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ کوالٹی 3900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 01 2023 13:38:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ ریٹ 500/1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 10500 سے 11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آگے منڈیوں میں ریٹ تیز ہے جس کی وجہ سے پڑتا بہت اچھا ہے فل حال۔ فیصل آباد منڈی میں مال شارٹ ہیں۔ فیصل آباد گولی کا ریٹ 18000/19000 جبکہ ٹکڑا 13000/13500 جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ کوئٹہ منڈی میں گولی 16000 جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 01 2023 13:34:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کنری منڈی میں مرچ ثابت کی 1200 بوری کی آمد تھی ہائبرڈ 19300 سے 22300 تک بولی ہوئی ہے۔ مال ہلکی کوالٹی کے تھے۔ لونگی کوالٹی 24000 سے 26200 تک بولی ہوئی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مرچ 19000/19500 جیسی صورتحال ہے۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 21000/22000 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Mar 01 2023 13:32:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 17400/17500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 5/6 روپے تیز ہو گیا ہے۔ اور 266/267 روپیہ تک کےریٹ آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott