Turmeric | ہلدی ثابت
Jul 04 2026
Apr 04 2026 20:37:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ مزید 15/20 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 13315/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال بازار بہتر نظر آ رہا ہے۔ .
Apr 04 2026 18:47:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور حاضر بھی 13330 کا گاہک ہے اور اپریل فکس کے سودوں کے 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہمبن گئے ہیں۔ فل حال بازار تھوڑا بہتر ہے۔ .
Apr 04 2026 18:41:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 185 جبکہ اچھے مشین کلین وی آئی پی مال 192/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا مارکیٹ 200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 5700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ بکنگ 725 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں 8/9 ایم ایم مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1100 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں 9 ایم ایم برانڈڈ مالوں کے۔ .
Apr 04 2026 18:34:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن 490/500 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رہی ہوئ ہے۔ .
Apr 04 2026 18:31:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں شام کے اوقات میں 500/700 مارکیٹ بہتر ہے اور نئے مالوں 12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بارشوں کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور آگے بھی مزید بارشیں ہیں۔ ابھی خشک مال تھوڑے مزید لیٹ آئیں گے۔ .
Apr 04 2026 18:30:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال ہائبرڈ کھرے خشک مالوں کا گاہک ہے۔ اب بازار جیسے جیسے اوپر جا رہا ہے ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں یہ چیز واضح دیکھنے میں آئی ہے کہ ہائبرڈ مرچ کا ریٹ 22000/24000 کی طرف جاتا ہے تو بھاری ہو جاتا ہے۔ پھر نیچے ہلکی کوالٹیاں بکنا شروع ہو جاتی ہیں اور کوالٹیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے اوپر مارکیٹ نہیں جاتی ہے ہائبرڈ مالوں کی۔ پھر آگے ہر دو ماہ بعد کسی نا کسی علاقے کی کراپ شروع ہو جاتی ہے۔ سندھ میں بھی رقبہ زیادہ کاشت ہونے لگ گیا ہے اور چھوٹی چھوٹی منڈیاں بھی کھل گئ ہیں۔ جہاں سے تھوڑی تھوڑی کر کے کراپ آتی ہی رہتی ہے۔ .
Apr 04 2026 18:22:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی مالوں کے 166 جبکہ کرمسن کوالٹی مالوں کے 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال پنجاب بارشوں کی وجہ سے کام سست ہے۔ .
Apr 04 2026 18:15:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں پرانے مالوں کے 6800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں نئے مالوں کے 6500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں نئے مالوں کا فارورڈ میں کے سودوں کا بھی 6500 کا گاہک ہے۔ فل حال لائنوں پر پچھلے دو دن کافی بارشیں ہوئ ہیں اور آگے بھی مزید بارشیں کے امکانات ہیں۔ فل حال لوکل ریٹ مناسب ہونے کی وجہ سے فارورڈ میں سٹاکسٹ گاہک ہیں لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 04 2026 18:07:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 300 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پڑتے سے کافی اوپر تھی تاہم ابھی 100/150 کا فرقہ رہ گیا ہے اور پنجاب بارشوں کی وجہ سے کام کاج سست ہے۔ پچھلے دو ماہ سے تھائی لینڈ کے ماش کا بھی کافی کام ہوا ہے ایس کیو سے 1000 روپیہ ریٹ کم ہے اور تھائی لینڈ کے ماش بھی بکنگ میں آ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں جہاں دوبارہ ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Apr 04 2026 18:02:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں شام کے اوقات میں مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ 70 30 کوالٹی کا 13200 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے۔ 60/40 کوالٹی 12800 50/50 کوالٹی 12300 جبکہ ریگولر کوالٹی مال 11700 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے۔ لوکل مارکیٹ میں سٹاکیہ مظبوط ہے بیچ نہیں دے رہا ہے۔ سندھ لائنوں پر 13900/14000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں اور کراچی 93.310 کلو کے 13600 تک کی مارکیٹ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Apr 04 2026 17:25:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں حاضر میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 13325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپریل فکس کے ریٹوں میں 10/15 روپیہ کوئنٹل مزید بہتری ہے اور 13285 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپریل کھلے سودوں کا 13320 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور مئ فکس کے سودوں کا 13320 کا گاہک ہے پر بیچ کھل کر نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ ایک طرف پیداوار تو زیادہ ہے لیکن دوسری طرف فیول کی قیمتوں میں تیزی کے باعث تمام اشیاء کی قیمتوں میں تھوڑی تھوڑی بہتری ہے اور فیول کی قیمتیں آگے مزید تیز ہیں۔ .
Apr 04 2026 17:16:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں رشیا والے مالوں کے جبکہ کینیڈا والے مال 103.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے کراچی مارکیٹ میں 113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال کراچی سے تھوڑی تھوڑی بیچ ہے کیونکہ پورٹ پر کافی مال لگا ہے۔ دوسری جانب پنجاب نیچے ریٹیل می کام کاج نہیں ہے پچھلے دو تین دن میں بارشوں کی وجہ سے ڈیمانڈ نہیں ہے اور کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے سوموار کو پنجاب مارکیٹوں میں پہنچ کے ریٹ صحیح واضح ہونگے۔ .
Apr 04 2026 17:05:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 11900/12000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ نئی مالوں کی آمدن کو ابھی وقت ہے تب تک لوکل مارکیٹ بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ .
Apr 04 2026 16:58:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ کچے مال لوڈ کنڈیشن میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں تیزی کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے جسکا اثر اجناس کی قیمتوں پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ .
Apr 04 2026 16:22:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ شام کے اوقات میں 300 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور گڈ ایورج مال فیصل آباد منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہک ہے جبکہ سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈین مارکیٹ 550 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Apr 04 2026 15:34:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں مارکیٹ 13330 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اپریل فکس کے سودوں کے 13275 روپیہ کوئنٹل کا گاہک بن گیا ہے۔ اپریل کے سودے نیچے 13060/70 روپیہ کوئنٹل تک رہ گئے تھے۔ مارکیٹ میں فیول کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے جس کی وجہ سے فارورڈ کا بازار جو پہلے حاضر سے نیچے تھا ابھی برابر ا گیا ہے 50 روپیہ کوئنٹل کا فرقہ ہے۔ .
Apr 04 2026 15:27:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کرمسن مسور کے 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے نیچے وکرا سلو ہے۔ .
Apr 04 2026 15:09:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 185 جبکہ اچھے مشین کلین وی آئی پی مال 192/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ بکنگ 725 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں 8/9 ایم ایم مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1100 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں 9 ایم ایم برانڈڈ مالوں کے۔ .
Apr 04 2026 14:39:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 41500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 42500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 46000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 100 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 2400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی کے۔ .
Apr 04 2026 14:38:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15650 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 17500 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 23500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ سکھری دھنیا ٹکرا کوالٹی 14000 جبکہ گولی کوالٹی 18000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ حیدرآباد دھنیا ٹکڑا کوالٹی 17500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آرہی ہے۔ .
Apr 04 2026 14:27:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں 12400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ایس کیو کوالٹی کے جبکہ تھائی لینڈ والے ماش کے 11400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بارش کی وجہ سے کام کاج سست ہے تاہم مارکیٹ مزید 300/400 روپیہ من کمزور ہو تو وہاں مال لینا چاہیے۔ .
Apr 04 2026 14:13:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور کینیڈا والے مال 103 جبکہ رشیا والے مال 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر امپورٹرز کے کافی مال لگیں ہیں جسکی وجہ سے ان ریٹس میں امپورٹرز کی سیلنگ بھی ہے۔ .
Apr 04 2026 13:37:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ پاپولر شوگر ملز 13725 یونیکول 13675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کشمیر 13550 سورج 13550 جبکہ کسان 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ کے 13335 ڈہرکی 13310 الائنس 13280 ایس جی ایم 13230 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتفاق شوگر ملز 13325 چوہدری 13315 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کے پی کے سائڈ المعیز 1 13600 چشمہ 1 13650 چشمہ 2 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران 13500 سندھڑی 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جسکا اثر کرایوں پر دیکھنے کو مل سکتا ہے اور آگے بھی فیول کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ فارورڈ میں مئی فکس کے سودوں کے 13300 جبکہ اپریل فکس کے سودوں کے 13260 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ .
Apr 04 2026 13:33:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے۔ آگے بارشوں کے بعد وکرا شروع ہو جائے گا۔ کل بھی ملتان کے ادر گرد منڈیوں میں نیچے ریٹیل میں مال بکے ہیں۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن 490/500 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ امپورٹ میں مال کم ہیں آگے جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ شروع ہو گی مارکیٹ مزید شوٹ اپ کر جائے گی۔ ان ریٹوں میں بھی ٹریڈرز مال نہیں بیچ رہے ہیں مظبوط ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ .
Apr 04 2026 13:04:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19500/20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ بہتر ہے تاہم ٹریڈرز ساتھ ساتھ مال بیچ بھی رہے ہیں۔ .
Apr 04 2026 12:55:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے جبکہ پرانے مالوں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کا خریدار ہے۔ .
Apr 04 2026 12:52:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں کیش پیمنٹ پر 11800/11900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ میں مونگ کی بیجائی ہوچکی ہے جبکہ علی پور اور اوچ شریف سائڈ کاشت شروع ہے اور بعض علاقوں میں جہاں زیادہ بارشیں ہیں وہاں گندم کی کٹائی لیٹ ہونے کی وجہ سے مونگ کی کاشت بھی لیٹ ہوسکتی ہے۔ .
Apr 04 2026 12:48:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ گڈ ایورج مال فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 04 2026 12:18:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں پرانے مال 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل میں حالیہ دنوں کافی بارشیں ہوئی ہیں اور آگے مزید بھی بارشیں متوقع ہیں۔ .
Apr 04 2026 12:12:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 4700/4750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott