Sorghum | جوار
Dec 27 2025
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Dec 23 2024 14:41:05 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15600/15800 جبکہ گولی دھنیا 15800/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال انڈیا گجرات میں دھنیا کی بیجائی 120512 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی ہے۔ پچھلے سال 120234 لاکھ ہیکٹیرز پر تھی۔یہ بیجائی مجموعی طور پر 3 سال کی ایورج میں 76٪ تک ہے۔ .
Dec 23 2024 14:28:32 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ بکنگ نپر فارمر ڈریس 720/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 23 2024 14:27:40 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/150 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 11600 من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 12100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لونگ ٹرم انویسٹرز مال لے جاتے ہیں۔ بکنگ 1025 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 23 2024 14:26:37 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ جنوری شپمنٹ 395 ڈالر جبکہ جنوری فروری شپمنٹ 385 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 23 2024 14:16:29 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں مارکیٹ مزید 25/50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 12730/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ڈھرکی 12700 گھوٹکی 12680/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 23 2024 13:52:44 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سرگودھا زون 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور رمضان العریبیہ پاپولر سفینہ وغیرہ 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12850 کمالیہ کنجوانی 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اے کے ٹی گھوٹکی 12630 ایس جی ایم 12650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جے ڈی یونائٹڈ اتحاد 12680 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فارورڈ جنوری کے سودے 13110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ 3 مل کا ریٹ تیز ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری ملوں کا ریٹ بھی بہتر ہوا ہے۔ زیریں سندھ میں 12300/12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال بیجائ تو زیادہ تھی تاہم رواں سیزن گنے کی ریکوری کم ہونے کی وجہ سے سیزن کے شروع میں ملز کی جانب سے اس طرح کا سیلنگ پریشر نظر نہیں آ رہا ہے جس طرح سے عموماً سیزن چلنے پر ہوتا ہے۔ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی جھاڑ کم ہے اور اس بار کھاد کا ریٹ بھی کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر کسانوں نے گنے کو کھاد لگائ ہی نہیں جس کی وجہ سے بھی جھاڑ کم ہے گنے کا۔ تاہم پیداوار کا صحیح اندازہ وقت کے ساتھ ہی ہوگا۔ .
Dec 23 2024 13:24:07 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 1000/2000 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Dec 23 2024 13:16:30 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 23500/24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Dec 23 2024 13:15:14 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3600 جبکہ گوجر خان کوالٹی 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 23 2024 13:12:08 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی مال اے جی ای 249 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ فل حال لوکل گاہکی بھی سست ہے۔ تاہم فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا گاہک ہے۔ بکنگ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا خریدار ہے کیونکہ انڈیا کی لوکل مارکیٹ 800 ڈالر کے لیول پر ہے۔ انڈیا کو بکنگ میں ان ریٹوں میں وارہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کی ییلو پیس پر زیرو امپورٹ ڈیوٹی کی مدت 31 دسمبر تک ہے۔ انڈیا کی ییلو پیس کی امپورٹ ڈیوٹی کی پالیسی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ اگر انڈیا ییلو پیس کی ڈیوٹی ایکسٹینڈ نہیں کرتا ہے تو انڈیا کالے چنے کی قیمتوں میں بہتری بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے کالے چنے کی بکنگ میں بھی بہتری بن سکتی ہے۔ لیکن یہ سارہ دارومدار انڈیا کی پالیسی پر ہے۔ .
Dec 23 2024 12:45:49 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 1000 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 19500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی لائنوں پر 17200 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ سبی کوالٹی کے لائنوں پر 17200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر اور سبی کے مال کے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 18000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ملرز تو گاہک نہیں ہیں۔ گوار میل بھی 108 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لیکن سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مجموعی طور پر گوارے کی مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ اس کا سٹاکسٹ بھی مظبوط ہوتا ہے۔ ایکسپورٹ والا آئٹم ہے۔ .
Dec 23 2024 12:36:22 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ گرم ہے۔ لالا موسی لائن 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 3600/3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی 300/400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور 8900/9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مال کھل کر ملتے ہی نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں بھی سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ دوسری جانب انڈیا بھی باجرے کی مارکیٹ گرم ہے اور جے پور منڈی میں 2642 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Dec 23 2024 12:18:11 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فل حال گاہکی سست ہے زیادہ تر ملرز امپورٹڈ مالوں کے ہی گاہک ہیں ان کا ریٹ کم ہے۔ امپورٹرز کو بھی ان میں حاضر میں آمنے سامنے مزدوری مل رہی ہے۔ 920 ڈالر والی مونگ کراچی پورٹ پر 11500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ حیدرآباد منڈی میں 11500/800 روپیہ من برازیل ارجنٹینا اے گریڈ مال 12000 جبکہ بے گریڈ مال 11200 روپیہ من برما کے مال کے 11250 اور وینزویلا کے مالوں کے 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ارجنٹینا برازیل 910/15 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 20 2024 14:34:06 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئ ہے اور یونائٹڈ شوگر ملز سوموار پیمنٹ پر 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو اتحاد 12625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جنوری کے سودے بھی مزید 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 13115/13120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تین مل کے سودے آگے تاریخوں پر ڈیلرز نے ملوں میں اوپر ریٹوں میں لکھوائے ہوئے ہیں اس لیے 3 مل کے سودوں کی بیچ کھل کر نہیں آتی ہے جس کی وجہ سے بازار فل حال بہتر ہے۔ .
Dec 19 2024 16:59:13 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Dec 19 2024 16:58:23 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 243 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 19 2024 16:57:31 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ موقع پاس مالوں کے 8800 روپیہ جبکہ لوڈ میں 8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ مجموعی طور مارکیٹ تیز ہی ہے۔ .
Dec 18 2024 22:20:59 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ حاضر جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 12500 ریٹ ہو گیا ہے اور زیادہ مقدار میں مال ملتا بھی نہیں ہے۔ فارورڈ مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 12980 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Dec 18 2024 18:24:08 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی یونائٹڈ 12490/12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ 10/15 روپیہ کوئنٹل مزید مارکیٹ بہتر ہے اور 12930/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 18 2024 17:42:39 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی ریگولر کوالٹی پورٹ کے مالوں کے 220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 240 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی ٹیٹ برانڈ 8 ایم ایم کے 330/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے مال 7 ایم ایم 235 8 ایم ایم 260 9 ایم ایم 280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم ٹاپ نوچ 435 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 18 2024 17:41:53 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 209/10 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Dec 18 2024 17:41:10 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 18 2024 17:23:04 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر شام کے اوقات میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 3500/3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ بھی بہتر ہے اور 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 18 2024 17:22:18 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 117.5/118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سے ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Dec 18 2024 17:21:35 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئن تبدیلی نہیں ہے۔ .
Dec 18 2024 17:20:45 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں نمبر 1 کوالٹی مال ایڈوانس پیمنٹ پر 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 245/46 روپیہ کلو ہیں۔ تنزانیہ 20٪ موٹے مال 228/30 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست تھی۔ .
Dec 18 2024 17:03:45 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 23000/23500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ کنری منڈی میں 1000 بوری تک کی آمدن ہوتی ہے اور 100 خریدار ہوتا ہے۔ سندھ کی فصل اس بار کم ہے اور باقی مال بھی لودھراں جامپور وغیرہ زیادہ مقدار میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ .
Dec 18 2024 16:34:12 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 12475 ڈھرکی گھوٹکی 12435/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فارورڈ جنوری کے سودے کے 12890/95 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 18 2024 14:43:59 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3600 جبکہ گوجر خان کوالٹی 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 18 2024 14:43:17 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 45500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے فلحال۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 50000/55000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott