Sugar | چینی
Jan 02 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Jul 22 2023 15:59:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 166.50 جیسے ریٹ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج پورٹ پر کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھاؤ دو روپیہ کلو کم ہوے ہیں۔ پہلے پورٹ پر جتنی آمد ہوتی تھی اس کی مینیفیسٹ آجایا کرتی تھی۔ اب چونکہ ایف بی آر اور کسٹم کے آپس میں کچھ معاملات ہیں جن کی وجہ سے مینیفیسٹ نہیں آتی اور صحیح تعداد معلوم نہیں ہوتی۔ تاہم پورٹ پر آمد کی وجہ سے مارکیٹ کم ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر ایک جہاز بھی لگا ہوا ہے جس کی ان لوڈنگ جاری ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی جہاز کے مال گوداموں میں چلے جائیں گے مارکیٹ دوبارہ سنبھل جائے گی۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر بھی تیز ہے اور بنکوں سے ڈالر کی دستیابی بھی کم کم ہی ہے۔ اور آسٹریلیا کے بھاؤ بھی بہتر ہیں۔۔ .
Jul 22 2023 15:06:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر 12920 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے جبکہ جولائ کے سودوں کے 12980/90 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اگست کے سودوں کا 13770 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فارورڈ کے سودوں میں جن لوگوں نے اوپر ریٹوں میں سروں پر بیچے تھے ابھی کوورنگ کر رہے ہیں۔ تاہم حاضر میں مزے داری نہیں ہے۔ .
Jul 22 2023 14:23:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت سہ پہر کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے فیصل آباد پرانی 7500 کا گاہک ہے جبکہ نئ 7400 روپیہ من گاہک ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7350 روپیہ من کا گاہک ہے۔ گاہک ہی گاہک ہے۔ .
Jul 22 2023 12:56:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک ہیں۔ جبکہ باریک تل کے بھاؤ 17000 روپیہ من تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال آمد اتنی زیادہ نہیں ہے اور کراچی کے ایکسپورٹرز بھی خریدار ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت صرف پاکستان کی فصل ہی شروع ہوئی ہے پوری ورلڈ میں اور انڈیا کے ریٹ بھی ٹائیٹ ہیں۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ جب اگست میں بھرپور آمد شروع ہو گی پنجاب میں تب تل کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں۔ .
Jul 22 2023 12:55:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں رشین چیکو ریگولر کوالٹی کے بھاؤ 290/300 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس گولڈن مال کے 300/305 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج ہفتہ ہے انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ سوڈان کوالٹی پورٹ کے مال 270 گودام 275/285 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں۔ سوڈان کوالٹی سارٹیکس مال 295 تک ریٹ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں یوکرین 8 ایم ایم فارمر ڈریس مال 265/275 روپیہ کلو جبکہ مشین کلین مال 305/310 روپیہ کلو آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 5 روپیہ کلو دوبارہ مارکیٹ نرم ہے اور 325/330 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 405 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ امریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 400 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 445/450 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بار محرم الحرام میں اس طرح کا ِبکرا نیچے ریٹیل میں نہیں ہے جس طرح پہلے ہوتا تھا۔ پنجاب سائڈ سفید چنے چاولوں میں ڈالر کر لنگر بانٹے جاتے ہیں محرم الحرام میں۔ لیکن اس بار ِبکرا کمزور ہے۔ جس کی مین وجہ لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئ ہے۔ .
Jul 22 2023 12:52:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی 3200 جبکہ سبی کوالٹی کے ریٹ ملتان منڈی میں 3400 روپیہ من تک ہیں۔ گاہک انتہائی کمزور ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا وغیرہ 240 جبکہ پرولائن برانڈ 285 خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ سدا بہار جوار پرانی ملتان منڈی میں 3400/3500 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں جبکہ نئی سدا بہار 3900/4000 جیسے ریٹ بن گئے ہیں پرچون میں ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Jul 22 2023 12:43:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 205 روپیہ کلو تک ہیں۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 207 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ مسور ثابت پرچون کوالتی کے بھاؤ 220 روپیہ کلو تک ہیں۔ .
Jul 22 2023 12:37:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس ایس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں گودام سے ڈیلیوری 14300 روپیہ من تک ہیں۔ جبکہ پورٹ ڈیلیوری 14200 میں بھی مل جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پورٹ پر 60/70 کنٹینر لگے ہوے ہیں۔ صرف بنکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے بکنگ کے بھاؤ 1040/45 ڈالر موصول ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 13000 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے جہاں سپلائی لائن بحال ہوئی مارکیٹ نیچے آ سکتی ہے۔ .
Jul 22 2023 12:28:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم دیسی کے ریٹ شیخو پورہ منڈی میں 11000 سے 14000 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پرانا مصری برسیم کے بھاؤ 11400/500 جبکہ نیا 13700/800 تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ مصر سے 11000/25 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ فل الحال ایمپورٹرز بکنگ میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی لوکل مارکیٹ ابھی پڑتے سے نیچے چل رہی ہے جبکہ انڈیا کی لوکل مارکیٹ بھی پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔ .
Jul 22 2023 12:19:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن کے بھاؤ 50 روپیہ من کم ہوئے ہیں اور 3300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل منڈیوں میں بھی 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 8300 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 22 2023 12:09:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 95000 روپیہ من ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں انڈین زیرہ 91000 روپیہ من ریٹ ہے۔ افغانی سپر زیرہ کوئٹہ منڈی میں 89000 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیرے کے ریٹ انتہائ تیز ہیں اس میں خطرہ بھی زیادہ ہے۔ اب سٹاکسٹ وغیرہ زیرے سے نکل کر دوسری اشیاء میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ .
Jul 22 2023 12:03:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں مارکیٹ تیز ہے اور 14600 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 14500/15000 روپیہ من ریٹ ہے۔ دھنیا ثابت گولی کوالٹی 19000/19500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین دھنیے کی بکنگ 1100 ڈالر ہو گئ ہے۔ وہاں پر سٹاکسٹ متحرک ہیں۔ 100/200 ڈالر مزید پڑ سکتے ہیں انڈین مارکیٹ میں۔ .
Jul 22 2023 11:56:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں مارکیٹ گرم ہے 18500 روپیہ کوئنٹل بھاؤ بن گئے ہیں 70/30 کوالٹی کے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19000 ریٹ بن گیا ہے۔ دوسری جانب انڈیا مارکیٹ انتہائ گرم ہے اور 5986 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ گوار گم کا ریٹ 148 ڈالر تک ہو گیا ہے۔ گوارے پر یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ .
Jul 22 2023 11:54:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ہلدی ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 145000/15000 روپیہ من تک ہیں فل الحال کولکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں ہلدی تیز ہے 11882 روپیہ تک ہو گئ ہے انڈین کرنسی میں جو کہ 1440 ڈالر کا لیول بنتا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 16560 روپیہ من تک ریٹ بنتا ہے۔ انڈیا میں ہلدی جیسے جیسے تیز ہوتی جائے گی۔ ایکسپورٹرز کو اتنا زیادہ پرافٹ ہوتا جائے گا۔ .
Jul 22 2023 11:32:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سروگودھا زون جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز 13500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو سوموار پیمنٹ پر 12870 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو جولائ کے سودوں کے 12925 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 13100 گھوٹکی 13150 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں کل رات کو بڑھا کر کام ہو گئے تھے 13400 تک لیکن ابھی دوبارہ 13300/13350 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ کل رات فارورڈ کے سودوں میں بھی کافی کھینچ تھی۔ تاہم ابھی کام ٹھنڈا ہے۔ فل حال انتظار کرنا چاہیے جہاں کہیں جولائ کے سودے نپٹیں گے وہاں مارکیٹ کی صورت حال واضح ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اتحاد شوگر ملز نے نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ50 روپے بوری انشورینس لے گا۔ اس کے علاوہ یکم اگست سے 20 روپے بوری جرمانہ بھی عائد ہو گا۔ .
Jul 22 2023 11:23:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی کے بھاؤ 4500 روپیہ من ہے گوجر خان منڈی میں۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 22 2023 11:14:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں جامپور کوالٹی کے بھاؤ 11500/12500روپیہ من ہیں۔مرچ ثابت شہزادی کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 10000 من تک ہیں۔ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 22 2023 11:08:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 168.5 روپیہ تک ہیں سوموار پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6750 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Jul 22 2023 10:57:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے نرخ کراچی مارکیٹ میں 106/106.5 روپیہ کلو ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ ییلو پیس کی بکنگ جولائی شپمنٹ 345 اور اگست شپمنٹ 340 ڈالر فی ٹن ہے۔ .
Jul 22 2023 10:37:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مزید بہتر ہوۓ ہیں اور مونگ ثابت پرانی کے بھاؤ کوالٹی 7450 جبکہ نئ کوالٹی 7350 روپیہ من ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Jul 21 2023 15:43:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں جولائ کے سودوں کے 13050 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے جبکہ اگست کے سودوں کے 13750 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال فارورڈ کے سودوں میں کھینچ ہے۔ ٹریڈرز کو 20/20 روپے نفع ہے۔ اب ٹریڈرز بیانے والے سودے لے رہے ہیں زیادہ تر فارورڈ میں۔ تاہم حاضر میں کام سست ہی ہے۔ .
Jul 21 2023 14:12:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں رشین چیکو ریگولر کوالٹی کے بھاؤ 290/300 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس گولڈن مال کے 300/305 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج انٹر بینک ڈالر 287 روپیہ تک تھا امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی پورٹ کے مال 270 گودام 275/285 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں۔ سوڈان کوالٹی سارٹیکس مال 295 تک ریٹ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں یوکرین 8 ایم ایم فارمر ڈریس مال 265/275 روپیہ کلو جبکہ مشین کلین مال 305/310 روپیہ کلو آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 405 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ امریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 400 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 445/450 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jul 21 2023 14:08:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 14100/200 روپیہ من ہیں۔ آج پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں کام کاج نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 287 تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 21 2023 14:02:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 205 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 207/208 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 220 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیت بہتر ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 287 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 21 2023 13:30:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 106/106.5 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے اور 287 تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ 330/335 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز ییلو پیس سستا ہونے کی وجہ سے مال خرید رہے ہیں۔ مال تو کافی پڑے ہیں۔ اس کے باوجود بھی امپورٹرز نے 310 ڈالر میں بکنگ بھی کرائ ہے۔ .
Jul 21 2023 13:24:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سوموار منگل پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ آج پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 287 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 21 2023 12:56:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز کا ریٹ تو 13400 مانگتے ہیں لیکن گاہک نہیں ہے۔ سلاںوالی پاپلور 13250 المعیز 2 13200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 150 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 13150 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ کسان 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13250 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 12900 جبکہ جولائ کے سودوں کے 12950 اگست 13600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اے کے ٹی ڈھرکی 13100 گھوٹکی 13125 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں 13250 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فل حال حاضر میں کام نہیں ہے۔ .
Jul 20 2023 20:38:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 50/75 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور جولائ کے سودوں کے 12900/12915 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال فارورڈ کے سودوں میں کورنگ نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ کی واضح صورت حال کل حاضر میں ڈیمانڈ دیکھ کر ہی سامنے آئے گی۔ .
Jul 20 2023 18:14:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ کے نرخ شام کے اوقات 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 18300/400 روپیہ کوئنٹل ہے تھل پنجاب کی منڈیوں میں70/30 کا جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18500 روپیہ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Jul 20 2023 17:59:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری مالوں کے 14300 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ تاہم گاہک بھی اکا دکا ہی بنتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 286 روپیہ تک تھا امپورٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott