Guar | گوارہ
Dec 20 2025
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 08 2025 14:50:31 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارچ کے سودے 40 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 15940 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 08 2025 14:48:38 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 200/205 جبکہ مشین کلین 215/17 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ مارچ اپریل شپمنٹ 650/680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 300/305 جبکہ 7 ایم ایم مال 230/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ارجنٹینا سے سارٹیکس مال 765 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے 44/46 کاؤنٹ 1340 ڈالر اور 58/60 کاؤنٹ 1095 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 310 سے 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ بکنگ کینیڈا سے 840 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 420/25 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 58/60 کاؤنٹ کلپر 1370 فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 08 2025 14:47:40 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 204/05 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی 2 کے مالوں کے 198 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی 2 کے مالوں کی کچھ دنوں تک ڈیلوری شروع ہوجائی گی۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 08 2025 14:27:10 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10950/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
Mar 08 2025 14:26:30 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آج ہفتہ ہے بکنگ کے ریٹس نہیں آئے ہیں۔ .
Mar 08 2025 14:10:52 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارچ کے سودے 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ آج تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آرہی ہے۔ .
Mar 08 2025 14:07:01 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 12250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 12600/12900 جبکہ گولی دھنیا 12900/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا رام گنج منڈی میں آج 21000 بوری تک کی آمدن ہے اور 7000 سے 12000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ .
Mar 08 2025 14:06:20 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 33000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 38500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا اونجھا منڈی میں آج نیو زیرہ کی آمدن 52000 بوری تک ہے آمدن کے پریشر کی وجہ سے 100/200 روپیہ کوئںٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 21150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 08 2025 13:41:45 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ نرم ہے۔ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 16200 روپیہ کوئنٹل جبکہ العریبیہ شوگر ملز کے 16200 روپیہ کوئنٹل رمضان 16100 سفینہ شوگر ملز کے 16100 یونیکول 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ نو سیل کنجوانی نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو 15750 اتحاد 15775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی 15825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 15875 اتفاق 15900 آر وائی کے 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں میں بھی پرافٹ ٹیکنگ ہے 15925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیریں سندھ اومنی گروپ 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Mar 08 2025 13:05:59 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم گاہک بن جاتا ہے۔ .
Mar 08 2025 13:04:00 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 22000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Mar 08 2025 13:03:09 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 23500/24000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بیچ کمزور ہے۔ ہائبرڈ کھڑے مال شارٹ ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ شہزادی کوالٹی کی بھی آرائیول کم ہے 1 گاڑی تک کی آمدن ہو جاتی ہے اور 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں آمدن کم تھی 200/300 بوری تک کی آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 24000/25000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 08 2025 12:35:54 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3100 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی لائنوں پر 3150 اور ملتان منڈی میں 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا 5 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 275 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 08 2025 12:34:44 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مکئی دیسی ملتان منڈی میں 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 08 2025 12:27:09 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں ایل ڈی سی 2 کے مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ کمزور ہی نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا نے پچھلے تین ماہ میں 1529375 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں 1107958 ٹن کالا چنا صرف انڈیا نے خریدا ہے۔ آسٹریلیا نے جنوری میں 395428 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے 2.5 لاکھ ٹن تک کی ہے۔ اسکے بعد دوسرے نمبر پر پاکستان 72786 ٹن جبکہ بنگلہ دیش نے 55336 ٹن تک کالا چنا خریدا ہے جنوری میں۔ انڈیا نے پچھلے تین ماہ میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 لاکھ ٹن سے زائد کالا چنا خریدا ہے آسٹریلیا سے۔ جبکہ 2023 اور 2024 ملا کر 83000 ٹن انڈیا کی امپورٹ تھی کالے چنے کی۔ اس لیے آگے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کالے چنے کی مندہ تیزی میں انڈیا اہم قردار ادا کرے گا۔ دوسری جانب اگر انڈین حکومت کی حکمت عملی کو دیکھا جائے تو وہ اپنے پاس مال زیادہ سے زیادہ سے زخیرہ رکھنا چاہتا ہے تاکہ آگے نرخ کنٹرول میں رکھے جا سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس پی یعنی کالے چنے کی کی کم سے کم قیمت 5600 تک مقرر کی ہے۔ ایم ایس پی بہتر اس لیے مقرر کی ہے تاکہ لوکل کسانوں کو بھی متوازن ریٹ مل سکے۔ 5600 والا ڈالر میں 642 تک کا لیول بنتا ہے۔ اس وقت بکنگ کا 700 ڈالر کا لیول ہے جو کراچی پورٹ پر 218.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ زیادہ سپلائ ہونے کی وجہ سے 28/29 روپیہ کلو انڈر کاسٹ چل رہی ہے اور آگے پائپ لائن میں بھی مال بک ہیں۔ جب تک لوکل فصل آنی ہے دو جہاز اور آ جانے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ اور سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے امپورٹرز حضرات بکنگ میں تو نہیں جائیں گے جیسے جیسے لوکل مارکیٹ کمزور ہو رہی ہے تھوڑا تھوڑا کر کے مال خرید رہے ہیں۔ کیونکہ اب نیچے آخری ریٹ کا تعین نہیں کیا جا سکتا کے کہاں تک مارکیٹ آئے۔ پاکستان میں بھی کالے چنے کی قیمت سپورٹنگ پرائس سے نیچے ہی چل رہی ہے اور عموماً دیکھا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء سپورٹنگ پرائس سے ہی تیز ہو جاتی ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ مال کھائے پیے جاتے ہیں۔ اس لیے جیسے جیسے لوکل بازار نیچے جاتا جا رہا ہے لانگ ٹرم کے لیے تھوڑے تھوڑے مال خریدنے چاہیں۔ تگڑے گھر وقت سے پہلے ہی مال خریدنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ ریٹوں کے حساب سے چلتے ہیں نا کہ وقت کے لحاظ سے۔ اسٹریلیا انڈیا اور پاکستان تینوں مارکیٹوں کا اگر موازنہ کیا جائے تو آسٹریلیا 700 ڈالر کے لیول پر ہے انڈیا 650 جبکہ پاکستان 600 ڈالر کے لیول پر چل رہا ہے۔ اس لیے آگے جیسے جیسے مارکیٹ کمزور ہو لوکل میں ساتھ ساتھ خریداری کرتے جانا چاہیے۔ .
Mar 08 2025 12:17:01 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 13200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ برما کے مالوں کے 12100/1200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل میں مال کم ہیں اور مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 08 2025 12:15:59 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 100/200 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 17200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 18000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی مال لوڈ میں 18300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 08 2025 12:14:40 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 4150/4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال بھی 100/200 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10300/400 روپیہ کوئنٹل پلانٹ والے مال کے 10650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پلانٹ پہنچ مالوں کے 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان المبارک میں نیچے کام کاج سست رہتا ہے۔ .
Mar 07 2025 22:58:34 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 116/117 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا نے ییلو پیس پر زیرو ڈیوٹی کی تاریخ 31 مئ تک کر دی ہے جس کی وجہ سے لوکل بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ تاہم آگے 14 تاریخ کو آمدن بھی متوقع ہے۔ فل حال لوکل بازار بہتر تو ہوا ہے لیکن آگے آمدن کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران بن سکتا ہے۔ کالا چنا اور مسور بھی پورٹ پر لگا ہوا ہے۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں جو بازار کمزور لگ رہا تھا اب انڈیا کی ڈیوٹی ایکسٹینڈ کرنے سے بازار انہی ریٹوں پر رکا رہنے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 07 2025 22:26:45 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد 15800 جبکہ اے کے ٹی کا 15850 میں کام ہوا ہے پیر کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی 15990 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ .
Mar 07 2025 16:58:47 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارچ کے سودے 15960 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے تھے ابھی دوبارہ 30 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 15990 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 07 2025 16:31:38 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں اتحاد 25 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 15825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں فارورڈ مارچ کے سودے 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئے ہیں اور 15965 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فارورڈ میں ٹریڈرز تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ .
Mar 07 2025 16:18:47 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں اتحاد 15850 فارورڈ مارچ کے سودے 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئے ہیں اور 15985 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 07 2025 15:28:27 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں ایل ڈی سی 2 کے مال 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 189 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 07 2025 15:24:36 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی 50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 15850 اتحاد 15875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں فارورڈ مارچ کے سودے 16010 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Mar 07 2025 15:17:28 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارچ کے سودے 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئے ہیں اور 16025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 07 2025 15:05:29 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب مارکیٹ انتہائ گرم ہے 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور سرگودھا زون نون شوگر ملز 16250 روپیہ کوئنٹل جبکہ العریبیہ شوگر ملز کے 16200 روپیہ کوئنٹل رمضان 16200 سفینہ شوگر ملز کے 16150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 16250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ نو سیل کنجوانی نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی کام گرم ہے۔ جے ڈی 15900 اتحاد 15925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی 15950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ اور اتفاق 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے بھی انتہای گرم ہیں اور 16040/50روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیریں سندھ اومنی گروپ 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2025 04:57:53 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد۔ یونائیٹڈ۔ اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 15700 تک سودے ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ تقریباً 16000 بن گئ ہے حاضر میں۔ مارچ کے سودوں کی 15970/75 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مارکیٹ فل گرم نظر آ رہی ہے۔ جس کی گاہکی ھے اگر ایک دو مزید اسی طرح کی گاہکی رہی تو جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد حاضر میں ہی 16000 ٹچ کر سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے سندھ میں رجسٹرڈ بائر کراچی کیلئے 18500 تک کام ہوے ہیں 15/20 دن کی پیمنٹ پر۔ حاضر میں کافی کھینچ نظر آ رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ کے سودے ہو سکتا ہے دس مارچ کے بعد پیڈ ہونا شروع ہو جائیں۔ اس مطلب یہ ہوتا ہے کہ جن دوکانداروں نے مارچ کے سودے خریدے ہوے ہوتے ہیں اگر وقت سے پہلے مطلوبہ ریٹ بن جائیں تو پھر دوکاندار حضرات یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے اس مال کی پیمنٹ یکم اپریل کو کرنی ہے پھر دوکاندار 20 دن پہلے ہی مارچ کی پیمنٹ کر کے مال اٹھانا شروع کر دیتے ہیں اس سے مہینے کے آخر میں جو سیٹلمنٹ کا پریشر ہوتا ہے وہ پریشر ہی نہیں بنتا اور مارکیٹ تیز ہوتی چلی جاتی ہے۔ جب بھی فارورڈ کے سودے دو تین ہفتے پہلے ہی پیڈ ہونا شروع ہو جائیں یہ بھی بہت بڑی تیزی کی نشانی ہوتی ہے۔ فل الحال مارکیٹ انتہائی گرم دکھائی دے رہی ہیں اور کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ کیونکہ حاضر میں اتنی بیچ ہی نہیں آتی جتنی ڈیمانڈ ھے۔ .
Mar 07 2025 04:55:41 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ایل ڈی سی ٹو جہاز کے مالوں کی 190 روپیہ کلو کی بیچ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز 18 مارچ پھر ایک جہاز 28 مارچ کو کراچی پورٹ پر لگنا ھے۔ جبکہ 10/15 اپریل کو بھی ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 14 مارچ کو ییلو پیس کا جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی ماہر قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کالا چنا کے تین جہازوں کے علاؤہ ییلو پیس کے دو جہاز بھی مزید بک ہوے ہوے ہیں۔ جبکہ کینیڈا سے ایک دو جہاز مسور کے بھی ہیں۔ اس لئے پورٹ پر آمد بہت زیادہ ہے۔ اس لئے کالا چنا انتہائی محتاط ہو کر کام کرنا چاہیے۔ بلکہ ییلو پیس اور مسور وغیرہ میں بھی احتیاط کرنی چاہیے۔ جہازوں کے علاؤہ مونگ۔ ماش۔ سفید چنا رشیہ آسٹریلیا کینیڈا امریکہ کنٹینر کی شکل میں بھی کافی بکنگ ہوئی ہوئ ہے۔ لحاظہ دالوں میں محتاط انداز اپنا کر کام کریں۔ بعض اوقات پورٹ پر آمدن کے انبار لگ جاتے ہیں تو مارکیٹ میں پیسے کا بحران اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ ہر چیز منہ کے بل گر جاتی ہے۔ کالا چنا ماہرین کے مطابق مزید مندہ ہونے کے امکانات ہیں۔ کراچی پورٹ پر اگر کوئی آئٹم کی مارکیٹ کریش کر جاے تو ساتھ دوسری آئٹم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔ .
Mar 07 2025 00:08:26 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 40/45 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور مارچ کے سودے 15980/85 تک ہوے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott