Desi Chickpeas | کالا چنا
Jan 11 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Dec 08 2023 22:24:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 100 سے 125 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 12675 سے 12700 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ جنوری کے سودوں کی 13575 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ .
Dec 08 2023 20:54:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 12550 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودے 13550 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ حاضر میں بیچ کم ھے۔ .
Dec 08 2023 20:29:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 168 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں پیر منگل پیمنٹ پر۔ 5 جنوری کے سودوں کا 173.5 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 08 2023 20:19:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 135 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال جن ٹریڈرز کے مال ہلکے ہو گئے ہیں مال بیچ رہے ہیں۔ تاہم بکنگ کوئ ریٹ نہیں آ رہا ہے رشیا سے کیونکہ کینیڈا سے 500 ڈالر تک کام ہوا ہے انڈیا سے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات ہیں. .
Dec 08 2023 20:08:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 12375 سے 12400 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کا 13350 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 08 2023 18:35:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 12325 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جنوری کے سودوں کی 13325 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Dec 08 2023 17:44:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10/15 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئی ہے اور 12290/12300 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 تاریخ کی پیمنٹ پر 12400 لیکن سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جنوری 13300 جیسے ریٹ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے .
Dec 08 2023 16:08:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 30/40 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 12280/90 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودے 13285/90 تک ہوے ہیں۔ .
Dec 08 2023 15:36:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی مال 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گولڈن مال 2% دال والے مال 230 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ سارٹیکس مال 740 ڈالر تک ہیں جو کراچی پورٹ پر 228.42 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ سفید چنا رشین 8 ایم ایم چھنائ کر کے 280 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو جبکہ یوکرین 8 ایم ایم 280/285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔کینیڈا 9 ایم ایم 370/375 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مال کم ہیں لوکل میںفل حال گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ .
Dec 08 2023 15:30:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ 239/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ نپر نمبر 1 کوالٹی 730 ڈالر جبکہ نمبر 2 کوالٹی 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 730 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 225.33 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 710 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 219.16 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 284.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Dec 08 2023 15:27:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور گودام ہے مال کے 14900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 20 ڈالر کم ہوئ ہے اور 1130 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13953 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز لوکل میں نفع پکا کر کے بکنگ میں جا رہے ہیں۔ آج پنجاب مارکیٹیں بند ہیں کام نہیں ہے۔ .
Dec 08 2023 15:20:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا آج کراچی مارکیٹ میں دو روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 166 کا خریدار بن گیا ہے۔ آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی گرم ہے کیونکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 615/20 ڈالر ہو گئ ہے جو کراچی آ کر تقریباً 192 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں اچھی کوالٹی کے سی ایچ کے ایم کوالٹی مال تھوڑے رہ گئے ہیں۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 640/50 ڈالر کے لگ بھگ ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج انڈیا نے ییلو پیس ثابت کی ایمپورٹ پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کی مارکیٹ کافی گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کو کالا چنا کا متبادل سمجھا جاتا تھا اس لئے ماہرین کالا چنا میں بھی زبردست تیزی دیکھ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال انڈیا میں کالا چنا کی کاشت 13 لاکھ ہیکٹرز کم ہے پچھلے سال کی نسبت اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کالا چنا گرم رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو بھی رمضان المبارک کی کھپت پوری کرنے کیلئے مزید ایمپورٹ کرنے کی ضرورت ھے۔ کیوں کہ رمضان المبارک تقریباً مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جاے گا۔ اور پاکستان کی لوکل فصل 20 اپریل کے بعد آے گی یعنی رمضان المبارک میں مکمل طور پر ہمیں آسٹریلیا کے مال پہ گزارہ کرنا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کالا چنا میں زبردست قسم کی تیزی کا امکان دیکھ رہے ہیں۔ اور ان ریٹوں میں خریداری کا مشورہ دے رہےہیں۔ .
Dec 08 2023 15:16:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ 5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ اور 138 روپیہ کلو تک کام ہو گۓ ہیں ۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا کینیڈا سے ییلو پیس 500 ڈالر تک خریداری کر گیا ہے۔ رشیا سے بکنگ کا کوئ ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 08 2023 15:14:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سینٹرل پنجاب میں جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز کے ریٹ 12900 تک ہیں جبکہ رمضان اور کسان شوگر ملز کے ریٹ 12725 تک ہیں۔ سلانوالی 12800 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ کشمیر 12650 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ 12250 جبکہ اتحاد شوگر ملز 12300 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 12225 گھوٹکی 12200 ایس جی ایم 12200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ زیریں سندھ میں 11675 سے 11800 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ ریٹیل میں کام تھوڑا سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق حاضر میں کام کم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ ملیں کھل کر سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ گھوم جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اتحاد شوگر مل نے 18 دسمبر کے سودے 12600 جبکہ جے ڈی ڈبلیو نے بھی 12500/600 تک سودے فروخت کئے ہیں۔ سینٹرل پنجاب میں سویرہ شوگر ملز نے 14000 میں 500 ڈیپازٹ پر سودے فروخت کئے ہیں۔ ملیں مضبوط بیٹھی ہوئی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیریں سندھ میں ریٹ کافی کم ہیں لیکن زیریں سندھ کی جن ملوں کے ریٹ کم ہیں وہاں انویسٹرز مال نہیں رکھتے اور جو زیریں سندھ کی مضبوط ملیں ہیں جن میں انویسٹرز مال رکھتے ہیں وہ بالکل سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ اس لئے سندھ کے انویسٹرز بھی پنجاب کے سودے ہی خریدتے ہیں۔ .
Dec 08 2023 12:15:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ییلو پیس کراچی مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ 5/6 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہو گئ ہے اور 132/133 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ کوئ بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا پہلے ییلو پیس امپورٹ پر 50 ٪ ڈیوٹی لیتا تھا اب ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم نظر آ رہی ہے۔ کوئ ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ .
Dec 07 2023 18:48:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 240 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فلحال رکی ہوئی تھی۔ .
Dec 07 2023 18:47:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 12310 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کا 13300 کا خریدار بن جاتا ہے۔ آج حاضر میں کام کل کی نسبت کچھ کم تھا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے .
Dec 07 2023 18:18:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد مارکیٹ 13000 تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد گاہکی ٹھنڈی ہے جبکہ کنری منڈی مارکیٹ مزید 500 روپیہ من تیز تھی سہ پہر کے اوقات میں اور 15550 روپیہ من تک کام ہو گئے تھے۔ .
Dec 07 2023 18:13:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2200/2250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 5200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال 16 % موئسچر کر کے کام ہو رہا ہے۔ جب 13% موئسچر تک مال آئیں گے پھر سٹاکسٹ مال لیں گے۔ .
Dec 07 2023 18:11:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سٹاکسٹ آہستہ آہستہ مال بیچ کر نکل رہے ہیں۔ .
Dec 07 2023 18:08:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی مال 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گولڈن مال 2% دال والے مال 230 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے تھوڑے تھوڑے مال ِبک رہے ہیں۔ بکنگ سارٹیکس مال 740 ڈالر تک ہیں جو کراچی پورٹ پر 228.82 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سفید چنے میں کم بندے کام کر رہے ہیں جو پکا کام کرتے ہیں۔ مندہ تیزی کرنے والی عوام اس میں نہیں ہے۔ امپورٹرز تھوڑا بہت مال ُبک کرواتے ہیں۔ لوکل میں نفع پکا کر کے دوبارہ ُبک کروا لیتے ہیں۔ لوکل میں گاہکی بھی سست ہے۔ سفید چنا رشین 8 ایم ایم چھنائ کر کے 280 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو جبکہ یوکرین 8 ایم ایم 280/285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔کینیڈا 9 ایم ایم 370/375 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مال کم ہیں۔ گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ .
Dec 07 2023 18:00:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امپورٹرز لوکل مارکیٹ میں ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے دوبارہ بکنگ میں جا رہے ہیں۔ بکنگ کا پڑتا 14285 کا ہے۔ .
Dec 07 2023 17:57:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 164 تک بھاؤ تھے شام کے اوقات میں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Dec 07 2023 17:55:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8550/8650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حیدر آباد سائڈ سبی والے باریک مال آ رہے ہیں 6400/6600 روپیہ من تک ِبک رہے ہیں۔ لائنوں پر 5200/5400 روپیہ من تک مارکیٹ ہے۔ وہ مال بھی سٹاکسٹ گاہک ہے۔ فل حال مونگ ثابت کی نئ فصل میں کافی ٹائم پڑا ہے۔ جس وجہ سے سٹاکیہ مضبوط بیٹھا ہے۔ یہی وجہ ہے مارکیٹ کم بھی نہیں ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Dec 07 2023 17:10:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 127 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 07 2023 17:09:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15000 روپیہ تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ سندھ سائیڈ سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ جبکہ پنجاب سائیڈ فلحال سٹاکسٹ گاہک نہیں ہیں۔ کیونکہ مال زیادہ نمی والے ہیں۔ .
Dec 07 2023 15:31:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12325 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جنوری کے سودے 13300 تک ہوے ہیں۔ .
Dec 07 2023 15:06:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 163 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی ہلکے مال 25/35% تک ڈیمیج 590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ 15% تک ڈیمیج 615 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹر نیشنل مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Dec 07 2023 14:59:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور گودام کے مال کے 14900/15000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ بکنگ 20 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 1155 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14286 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 07 2023 14:55:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12350 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جنوری 13325 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق وقتی طور پر مارکیٹ نرم ضرور ھے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ سینٹرل پنجاب کی ملوں میں گنا کھل کر نہیں آ رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott