Lentils | مسور ثابت
Jan 01 2026
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Sep 04 2023 12:00:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ایرانی ٹکڑا 800 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 18000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے کوئٹہ منڈی میں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 17500/18000 روپیہ من ریٹ ہے۔ گولی دھنیا ایرانی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من مارکیٹ بن گئ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Sep 04 2023 11:53:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ ہے۔ مارکیٹ 2000 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 17900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گیا ہے۔ پرانے مال 16000/16500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ گرم ہو گئ ہے اور 1325 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے۔ جو کراچی پورٹ پر 18120 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ شیخوپورہ منڈی میں 14000 سے 16500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ .
Sep 04 2023 11:48:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور حیدر آباد منڈی میں 8400 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد بھی 8200/8300 ریٹ ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ ہے۔ انڈیا مارکیٹ 950 روپیہ کوئنٹل تیز اوپن ہوئ ہے 9750 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ یہ سال مونگ میں انتہائ تیزی والا سال نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 04 2023 11:45:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ 800 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 20500 روپیہ ریٹ بن گیا ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 21000 کا گاہک ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ تیزی کے امکانات ہیں۔ انڈیا 70 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 6201 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ تاہم مجموعی طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Sep 04 2023 11:37:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 17700 روپیہ کوئنٹل سلانوالی پاپولر بابا سفینہ 17300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ شوگر ملز 17100 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 16600 جبکہ ستمبر کے سودوں کے 17200 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 17000 گھوٹکی 17050 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں 17050 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فل حال مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال ہے۔ تاہم اب اس طرح کی گاہک نہیں ہے جیسے پہلے ہوتی تھی۔ ابھی گاہکی سست ہے۔ ابھی ٹریڈرز ساتھ ساتھ ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Sep 04 2023 11:26:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 21000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ مضبوط ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ .
Sep 04 2023 11:24:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16000 روپیہ من کا گاہک ہے۔ کنری منڈی میں 3500 بوری کی آمدن تھی 15700 سے 17500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مرچی دھڑا دھڑ ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹیں اونچی ہیں۔ جو بھی اچھا مال آتا ہے ایکسپورٹر فوراً لے جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 04 2023 11:15:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ گرم ہے۔ 800 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 18300/400 روپیہ من مارکیٹ بن گئ ہے۔ باریک تل 17600/700 روپیہ من مارکیٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلے مہینے کوریا کا ٹینڈر ہے اور ماہرین کے خیال کے مطابق ایکسپورٹرز زیادہ تر پہلے ہی خریداری کر لیں گے کیونکہ پاکستان میں اس وقت ریٹ سب سے کم ہے۔ فل حال ایکسپورٹرز بھرپور گاہک ہیں۔ اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Sep 04 2023 10:58:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 15 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 280 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں جبکہ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 303 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ لوکل میں جن کے پاس مسور ہے نہیں بیچ رہے ہیں۔ دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہے اسٹریلیا سے گریڈ 1 نپر مسور 820 ڈالر فی ٹن ریٹ ہو گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 273.13 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹیوں میں بکنگ میں کام کرنا چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹیں گرم نظر آ رہی ہیں۔ کینیڈا میں اس سال 33% فصل کم ہے مسور ثابت کی پچھلے سال کی نسبت۔ .
Sep 04 2023 10:44:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 6 روپیہ کلو تیز ہو گئ ہے۔مارکیٹ انتہائ گرم ہے اور 126/127 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ 390 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 131.10 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ مال تو کافی پڑے ہیں لیکن لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے .
Sep 04 2023 10:42:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ 300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16100 روپیہ من کا گاہک ہے۔ بیچ کم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو کل 17100 روپیہ من تک کام ہو گئے تھے آج 17000 روپیہ من کی مارکیٹ ہے۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 16650 روپیہ من ریٹ ہے بکنگ بھی 25 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے 1135 ڈالر فی ٹن تک ریٹ موصول ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 15120 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال شارٹ جس کی وجہ سے پڑتے سے 1000 روپیہ من مارکیٹ اوپر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے امپورٹرز تھوڑے تھوڑے مال ُبک کرواتے ہیں۔ جیسے ہی ِبک جاتے ہیں۔ دوبارہ ُبک کروا لیتے ہیں۔ پچھلے سال ماش کا ریٹ 9200 سے نیچے نہیں گیا۔ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے سارا سال ہی کھل کر مال نہیں آ سکا۔ تاہم اس سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 04 2023 10:32:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور کل بند مارکیٹ میں 176 تک کام ہو گئے تھے تاہم ابھی دوبارہ 175 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کی۔ ڈالر انٹر بینک میں 306.5/307 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سرگودھا منڈی 250 روپیہ من تیز ہوئ ہے 7250 روپیہ من ریٹ ہے۔ ملتان 7150 فیصل آباد 7000 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 04 2023 10:26:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 250 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 8150/8250 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ جبکہ حیدر آباد منڈی میں 8300 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ سٹاکسٹ کے جزبات بھی گرن ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت دالوں میں انوسٹمنٹ کے لیے مونگ سب سے بہترین آئٹم ہے۔ باقی بھی دالوں میں تیزی ہے لیکن ان کے ریٹ پہلے سے ہی زیادہ ہیں۔ .
Sep 02 2023 16:20:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں پیر کی پیمنٹ پر 16740 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ سست ہے .
Sep 02 2023 15:56:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو پیر کی پیمنٹ پر 16775 میں مل جاتی ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Sep 02 2023 13:28:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 250 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئی ہے اور 16950 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ .
Sep 02 2023 12:15:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون سلاںوالی پاپولر بابا سفینہ وغیرہ 17500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 17300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 16650 جبکہ فارورڈ 17375 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سندھ میں 17050 سے 17100 کا لیول ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان تھا مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر حکومت سمگلنگ کی روک تھام میں کامیاب ہوتی ہے تو مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آ سکتی ہے۔ فل حال احتیاط سے کام کرنا چاہیے۔ .
Sep 01 2023 22:09:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 16500/525 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودوں کی 17200/225 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ اب ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے۔ خصوصاً ستمبر کے سودوں سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یکم ستمبر تک پاکستان بھر کی شوگر ملز میں 1763100 ٹن مال موجود ہے۔ اس لئے اب احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حاضر میں تھوڑا تھوڑا مال بیچتے جائیں اور پرافٹ ٹیکنگ کرتے جائیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ نے چارٹس کی مدد سے ہمیں بتایا ہے کہ اب چینی میں کریکشن آ سکتی ہے۔ اس لئے اپنے ممبرز کو مطلع کریں کہ اب ضرورت سے زیادہ خریداری نہ کریں۔ خصوصاً فارورڈ کے سودوں میں بالکل خریداری نہیں کرنی چاہیے۔ اس طرح کے سال زندگی میں کبھی کبھار ہی آتے ہیں۔ جنوری میں چینی 7850 روپیہ کوئنٹل فروخت ہوئی تھی جو بڑھ کر 7 ماہ میں ڈبل سے بھی زیادہ تیز ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اب گورنمنٹ بھی اپنا پورا زور لگانے کی اس لئے انتہائی احتیاط سے کام کریں۔ .
Sep 01 2023 17:45:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں میں 16750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ستمبر کے سودوں کا 17400 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Sep 01 2023 15:20:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت آج کام کاج نہیں ہیں پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں۔ کل شام 15800/15900 روپیہ کوئنٹل کی مارکیٹ تھی انٹر بینک میں ڈالر 306/307 روپیہ تک ہے اور بکنگ 1090 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹیں گرم ہیں۔ بکنگ میں لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ .
Sep 01 2023 15:09:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں پیر منگل پیمنٹ پر 172.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ .
Sep 01 2023 15:07:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی کے بھاؤ 280/290 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس مال کے بھاؤ 295/300 روپیہ کلو جیسے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہوئ ہے تاہم ٹریڈرز لوکل میں مال بیچ کر ُبک کروا رہے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 306/307 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 285/295 سارٹیکس 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 300/305 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم کے 325 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 355/360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 395/400 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 500 روپیہ کلو ریٹ ہے۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے. .
Sep 01 2023 14:55:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی مارکیٹ میں 265 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فل حال کھل کر بیچ نہیں ہے۔ حیدر آباد منڈی میں دیسی مسور 11000/11500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مال اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ فل حال لوکل بھی سٹاکسٹ مضبوط ہی بیٹھے ہیں ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹیں بھی اس بار مضبوط ہی نظر آ رہی ہیں۔ .
Sep 01 2023 14:25:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 120/121 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے۔ بکنگ 390 ڈالر ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 306/307 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ ہر بینک کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ سونہری اور جے اس بینک کا روپیہ اوپر ہی ریٹ ہے۔ .
Sep 01 2023 13:57:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور سوموار منگل پیمنٹ پر 174.5 روپیہ ریٹ موصول ہوا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 590 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ ڈالر انٹر بینک میں 306 روپیہ ریٹ ہے امپورٹ میں۔ تاہم ہر بینک کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ جن بینکوں سے ڈالر کھل کر مل جاتے ہیں ان کا روپیہ ریٹ اوپر ہی ہوتا ہے۔ .
Sep 01 2023 13:33:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ ہے۔ سرگودھا سائڈ 17400 روپیہ ریٹ بن گیا ہے بھلوال شوگر ملز کا۔ سلانوالی پاپولر 17300 بابا اور سفینہ بھی 17300 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 17300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز حاضر 17000 کا لیول بن گیا ہے جبکہ ستمبر 17770 کا لیول ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 17100 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ زیریں سندھ میں 17300 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فل حال مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ تاہم اگست کے مہینے میں 45 روپیہ کوئنٹل کی تیزی آ چکی ہے۔ جیسے جیسے مارکیٹ اوپر جا رہی ہے فارورڈ میں نفع لازمی پکا کرنا چاہیے۔ مارکیٹ کی صورتحال غیر یقینی ہے۔ اب ہم ضروری نہیں ہے کہ اوپر والا آخری ریٹ ہی کھائیں۔ اگر آگے کہیں گوورنمنٹ مداخلت کرتی ہے تو مارکیٹ میں کریکشن آ سکتی ہے۔ .
Sep 01 2023 06:51:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے جے ڈی ڈبلیو۔ یونائیٹڈ۔ اے کے ٹی اور جے کے شوگر ملز دس روپیہ فی بیگ یعنی 20 روپیہ بوری جرمانہ عائد کرے گی جن کے مال ملوں میں ابھی تک پڑے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے لیے اتحاد شوگر ملز 2 یا 3 ستمبر سے اتحاد شوگر ملز بھی پیڈ مالوں پر 40 روپیہ بوری یعنی 20 روپیہ بیگ جرمانہ عائد کرے گی۔ لحاظہ اپنے اپنے مال فورأ اٹھوا لیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پچھلے دو تین ماہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہا ملیں ٹائم دیتی تھیں پھر دس پندرہ دن کی مزید تاریخ میں توسیع کر دیتی تھیں۔ لیکن ہو سکتا ہے شائد اس دفعہ اس طرح نہ ہو کیونکہ ملوں کے اوپر بھی گورنمنٹ کا پریشر ہے۔ اس لئے کوتاہی نہیں کرنی چاہیے اپنے اپنے مال ان ملوں سے لفٹ کرا لیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آر وائی کے اور الائنس سے بھی اپنے مال اٹھوا لیں۔ .
Aug 31 2023 20:11:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 150 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور حاضر 16450 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ ستمبر کے سودوں کے 17515 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فل حال جیسے جیسے مارکیٹ اوپر جا رہی ہے نفع بھی لازمی پکا کرنا چاہیے۔ .
Aug 31 2023 18:35:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 3000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 86000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیز تھا اور لوکل مارکیٹ بھی کافی گر گئ تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہوئ ہے۔ تاہم فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 31 2023 17:47:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 15000 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ کھل کر سیل نہیں ہے۔ بکنگ 1125/1150 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott