Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 27 2026
Aug 05 2025 15:15:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 17025/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ نیچے بازار بالکل خالی تھے جس کی وجہ سے یکدم 200 روپیہ پڑ گیا ہے۔ آج گاہکی اچھی ہے۔ جبکہ ڈیلرز مال کھل کر نہیں بیچتے ہیں۔ تھوڑا بہت بیچ کر ریٹ تیز کر دیتے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں کہیں کہیں فارورڈ والے سودے آج سیٹل ہوئے ہیں 17400 روپیہ کوئنٹل تک۔ .
Aug 05 2025 13:45:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ وغیرہ 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ 2 سٹار شوگر ملز کے 17050 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈر پارٹی۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16850 اتفاق 16940 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی 17200 جبکہ ایس جی ایم الائنس 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ضلع بندی کی وجہ سے جے ڈی کا ریٹ کم ہے اور ڈھرکی گھوٹکی کا ریٹ زیادہ ہو گیا ہے۔ جہاں کہیں تھوڑی بہت گاہکی نکلتی ہے۔ بازار تیز ہو جاتا ہے۔ زیریں سندھ بھی بازار 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 17200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ حاضر تھوڑا تھوڑا کام چل پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے 22 جولائ کو جو گورنمنٹ نے ٹینڈر دیا اس میں بڈ نہیں ہوئ۔ پھر 31 جولائ کو جو دیا تھا اس میں تین بڈنگ آئیں جس میں سب سے کم بڈ 539$ کمی تھی لیکن یہ فائن گرین کی کیٹگری میں تھی۔ حکومت اس میں کوئ فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ ابھی تیسری بار ایک فریش ٹینڈر آیا ہے 1 لاکھ ٹن کا جس میں 11 اگست تک کا وقت ہے۔ جو کہ بلک میں 50/50 ہزار ٹن میں۔ جس میں پہلے 50 ہزار ٹن کے لیے شپمنٹ ٹائم 1 سے 15 ستمبر جبکہ دوسرے 50 ہزار ٹن کے لیے 10 ستمبر سے لے کر 25 ستمبر تک بکنگ وقت ہے۔ پہلے دو تو کینسل ہو چکے ہیں اب دیکھتے ہیں اس میں کیا ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں لنڈن شوگر کا ریٹ 470 ڈالر کے لیول پر ہے۔ .
Aug 04 2025 17:21:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی سست ہے تاہم ڈیلرز کھل کر مال بیچتے نہیں ہیں۔ .
Aug 04 2025 13:01:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 16825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی بھی سست ہے اور ڈیلرز بیچ بھی نہیں دیتے ہیں جہاں فارورڈ کے بھگتان ختم ہوئے وہاں مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں چار مقامی شوگر ملوں سے مجموعی طور پر 53,000 میٹرک ٹن چینی جاری کی گئی ہے۔ چار شوگر ملوں نے چینی کی جو مقدار جاری کی ہیں ان میں نون شوگر ملز نے 19,000 میٹرک ٹن یونیکول شوگر ملز نے 12,000 میٹرک ٹن، سلانوالی شوگر ملز نے 12,000 میٹرک ٹن اور العربیہ شوگر ملز نے 10,000 میٹرک ٹن چینی جاری کی۔ تاہم یہ مال کچھ دن پہلے ہی لوڈ ہو گئے تھے اور یہ پورے پاکستان کی 2/3 دن کی ہی خوراک ہے۔ .
Aug 02 2025 16:41:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ حاضر میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی بھی سست ہے اور مال بھی کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ ڈیلرز سیلنگ نہیں دیتے ہیں۔ .
Aug 02 2025 13:31:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو گروپ 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تاہم ضلع بندی کی وجہ سے دوسرے علاقوں کو پرمٹ نہیں مل رہے ہیں۔ صرف مل کے اپنے علاقے میں لوڈنگ مل جاتی ہے جبکہ دوسرے علاقوں میں لوڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے علاؤہ جو بھی لوکل مارکیٹ میں فارورڈ کے سودے ہوئے ہوئے ہیں جولائ کے یا اگست کے وہ فریز ہیں۔ یعنی ہولڈ پر ہیں۔ ابھی ڈیلرز جے ڈی گروپ کے پاس جا رہے ہیں تاکہ کوئ حل نکالا جا سکے۔ .
Aug 01 2025 17:57:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ حاضر میں 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 01 2025 15:49:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ نرم ہے۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ بابا رمضان وغیرہ 17200 جبکہ المعیز 2 17150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی گروپ کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 17000/17050 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فارورڈ کوئ کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چینی کا جو ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر ہے اس میں سب سے کم ترین بڈ 539 ڈالر کی ہے 50000 ٹن کی فائن گرین کی۔ تاہم فائن گرین کا سائز 0.2 سے 0.4 ایم ایم کے درمیان ہوتا ہے۔ جو کہ فوڈ اتھارٹی والے مال فیل کر دیں گے۔ سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہے۔ وہ مال لوکل بکے گا بھی نہیں مارکیٹ میں۔ وہ صرف بیکنگ انڈسٹری، کونفیکشنری، بیوریجز وغیرہ یعنی کے جو بڑی انڈسٹریز جو شیرا بناتی ہیں وہ استعمال کر سکتی ہیں۔ دو مزید آفرز بھی آئ ہیں ایک 567 ڈالر ہے 25000 ٹن کی اور دبئ سے الخلیج شوگر ملز نے 30000 ٹن کے لیے 599 ڈالر کی بڈ دی ہے میڈیم گرین کی۔ تاہم میڈیم گرین کا سائز بھی 0.5 سے 0.8 ایم ایم ہے جو کراچی پورٹ پر 170.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مال اس طریقے سے منگوایا جائے گا کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے مال پاکستان آئے جو کہ صرف الخلیج شوگر سے ہی ممکن ہے۔ ابھی اگلی تاریخ 8 اگست کو حکومت امپورٹ کے متعلق فیصلہ سنائے گی۔ .
Aug 31 2024 18:47:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 12900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اگست فکس 12865 جبکہ ستمبر فکس 12570 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی کے ٹریڈرز مال خرید رہے ہیں کیونکہ زیریں سندھ میں 13100/13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ وہ مال زیادہ وارے میں ہیں۔ .
Aug 31 2024 13:50:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون جوہر آباد 13350 بھلوال 13300 سلانوالی 13250 پاپولر 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سفینہ 13250 بابا 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں بھی ملوں نے پول کیا ہے 13500 کے ریٹ کا لیکن جس ریٹ میں پول کیا ہے بازار میں 150 کم میں مال مل جاتے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13125 سویرہ 13225 کسان 13225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12900 یونائٹڈ شوگر ملز روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتحاد 12915 ڈھرکی گھوٹکی 12920 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونائٹڈ ان پیڈ 12780 اے کے ٹی ان پیڈ 12740 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 12955 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اگست فکس 12880/90 ستمبر فکس 12580 روپیہ کوئنٹل روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 13100 فاران مہران آبادگار ساہنگھڑ مٹیاری 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے مندے والے سال میں ملیں پول کرتی ہیں کہ کم ریٹ میں نہیں بیچنا لیکن پول کامیاب نہیں ہوتا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott