Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 27 2026
Jul 26 2025 12:00:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے چینی کی درآمد کے لیے ایک اور بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹینڈر 100,000 میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے جو ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس ٹینڈر کے تحت چینی کی کم از کم مقدار 25,000 میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے، جبکہ درآمدی چینی کو 50 کلوگرام کے تھیلوں میں پیک کر کے لایا جائے گا۔ درآمد کا عمل 21 اگست سے 5 ستمبر 2025 کے درمیان مکمل کیا جائے گا، اور تمام شپمنٹس کو 30 ستمبر 2025 تک پاکستان پہنچنا لازمی ہوگا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ درآمدی شپمنٹس یا تو دو قسطوں میں 25,000 میٹرک ٹن فی قسط کی صورت میں ہوں گی یا پھر ایک ہی قسط میں 50,000 میٹرک ٹن چینی کی ترسیل کی اجازت دی جائے گی۔ .
Jul 25 2025 16:59:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہے اور جے ڈی ڈبلیو کے 16950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ حاضر بیچ کھل کر نہیں ہے ملوں سے۔ .
Jul 25 2025 15:03:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان سفینہ پتوکی وغیرہ 17250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ملز سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ ڈیلرز ریٹ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ ڈیلرز کے ہاتھوں میں اونچے ریٹوں والے مال ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو 75 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ ملز کھل کر سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ زیریں سندھ بھی 17100/150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کام اندر خانے ہی ہو رہے ہیں۔ زیادہ اوپن کام نہیں ہو رہے ہیں۔ فارورڈ کام نہیں ہو رہا ہے۔ حاضر بھی دکان دار بہت کم مال خریداری کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جے ڈی ڈبلیو 250 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ نیچے پائپ لائن خالی ہے۔ .
Jul 24 2025 17:18:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ حمزہ آر وائی کے کے 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ان ریٹوں میں ملز اور ڈیلرز مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے جیسے ہی تھوڑی بہت گاہکی نکلی ہے بازار تیز ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 24 2025 13:35:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 16650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے کے 16750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ باقی ملوں کے بھی اوپن میں کام نہیں ہو رہے ہیں۔ گاہک نہیں ہے۔ انڈر پارٹی 12 ٹن 30 ٹن کر کے کام ہو رہا ہے۔ کیونکہ نچلے لیول پر گورنمنٹ کی سختی ہے۔ دوسری جانب 50 ہزار ٹن امپورٹ کا جو ٹینڈر تھا وہ بغیر بڈ کے ہی کلوز ہو گیا ہے۔ کیونکہ ٹی سی پی نے شرائط سخت رکھی تھیں۔ شپمنٹ تاریخ 1 سے 15 اگست تھی اور گورنمنٹ کا ارادہ تھا کہ 30 اگست سے پہلے پہلے مال ادھر مارکیٹ میں پھینکا جا سکے۔ لیکن برازیل وغیرہ سے تو وارہ ہی نہیں ہے وہاں سے 45 دن لگ جاتے ہیں۔ اور دبئ سے بھی کوئ رسپانس نہیں ملا کیونکہ الخلیج شوگر ملز اپنی شپنگ کمپنی استعمال کرتی ہیں اور فل ایل سی پیمنٹ ایڈوانس پر مال بھیجتی ہیں۔ اس کے علاؤہ اگر الخلیج سے بھی بولڈ گرین شوگر منگوائی جائے تو بغیر ٹیکسز کے 170 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اب لوکل اگر بازار 170 سے کم ہو تو کون مال منگوائے گا۔ لوکل اگر بازار بہتر ہو گا انٹرنیشنل سے پھر ہی ٹریڈرز مال منگوائیں گے۔ چینی جو امپورٹ کی جا رہی ہے وہ اضافی سٹاک کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ لوکل میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اس لیے اگر کوئ امپورٹ کرواتا ہے تو لوکل میں بیچنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ .
Jul 23 2025 17:35:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو 16675 جبکہ حمزہ آر وائی کے 16775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کام کم ہے نیچے گورنمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے۔ .
Jul 23 2025 15:07:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں جے ڈی گروپ 50 روپیہ کوئنٹل مزید نرم ہے اور 16650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائی کے 16725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 23 2025 13:41:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی ڈیلرز کو ملز کی طرف سے مال ملے ہیں 5/5 گاڑی وہ 165 میں فروخت ہوئ ہے باقی بازار میں سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17400 العریبیہ رمضان نو سیل ہے۔ سفینہ 17100 اور المعیز 2 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔زیریں سندھ میں النور ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 16950 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے مال بھی 10 ٹن 15 ٹن اس طرح کر کے بکتا ہے۔ .
Jul 23 2025 13:08:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور 16700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے۔ آر وائی کے 16750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فاطمہ شوگر ملز کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ حاضر بھی دکان دار بہت کم مال خرید رہے ہیں جبکہ فارورڈ بھی کوئ کام نہیں ہو رہا ہے۔ .
Jul 22 2025 17:28:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی یونائیٹڈ 16725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آروائے کے 16800/825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott