Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 27 2026
Jul 26 2025 14:24:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 117.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے اوپر ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز لوکل میں مال فروخت کر کے بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ .
Jul 26 2025 13:14:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور آمدن والے مالوں کے 193.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویسل تو پورٹ پر لگ گیا ہے تاہم مزید کچھ دنوں تک ڈیلوری ملنا شروع ہو جائے گی۔ 28 تاریخ کو نپر ویسل کی بھی پورٹ پر آمدن ہے اسکے علاؤہ بھی کالا چنا، ییلو پیس، برسیم کی بھی بلک میں آمدن ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹ کا پریشر بن سکتا ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 614 ڈالر میں اگست سپتمبر شپمنٹ کرکے بھی ویسل بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 190 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 26 2025 12:37:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 9100 سے 9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے جہاں بارشیں ختم ہو گئی تو مارکیٹ میں کھل کر آمدن شروع ہو جائے گی۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Jul 25 2025 16:36:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت جہاز والے کے کراچی مارکیٹ میں 118.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا سے ایک ویسل بک ہوا ہے 349 ڈالر میں جو کراچی پورٹ پر 111.20 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اگر انٹر بینک ڈالر امپورٹ ریٹ 284.5 روپیہ ہو تو۔ یہ ویسل 14000 میٹرک ٹن کا ہے۔ .
Jul 25 2025 16:18:12 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور آمدن جہاز والے مالوں کے 193.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5/7 دن تک ڈلوری بھی ملنا شروع ہو جائے گی۔ زیادہ تر جہاز والے مال میں ہی کام ہو رہے ہیں کیونکہ حاضر مال بھی نہیں ہیں اور ریٹ بھی اونچا ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے کیونکہ آگے پورٹ پر مال لگنا ہے۔ مسور کرمسن مسور نپر ییلوپیس کالا چنا برسیم جس کی وجہ سے پیمنٹ پریشر بن سکتا ہے۔ پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے اگر مارکیٹ تھوڑی بہت نیچے آئے تو وہاں خریداری کرنی چاہیے۔ ابھی رکا چاہیے۔ .
Jul 25 2025 16:01:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ بکنگ 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10791 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر پہلے نیچے 284.16 پیسے تک چلا گیا تھا ابھی 284.90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ ماش میں اب کافی سارے ملز امپورٹ میں چلے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریڈرز کے لیے اب لوکل میں اتنا گیپ نہیں بچا ہے۔ ملرز بکنگ کے ساتھ ہی چلتے ہیں۔ لوکل اگر بازار بہتر ہو گا تو ملرز لوکل بیچ کر بکنگ میں جاتے جائیں گے۔ .
Jul 24 2025 18:12:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال حاضر میں کام کاج کم ہیں۔ .
Jul 24 2025 17:58:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئی ہے اور 10575/600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ بھی 10 ڈالر مزید بہتر ہے اور 875/880 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بہتر ہونے کی وجہ سے لوکل میں امپورٹرز نے بیچ کم کردی ہے۔ .
Jul 24 2025 17:52:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی حاضر میں 206/07 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مال نہیں ہیں۔ کرمسن جہاز والے مال 194.5 جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 24 2025 17:35:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں مونگ کی بمپر بیجائ ہوئی ہے لیکن راجھستان مہاراشٹر اور کرناٹکا میں شدید بارشیں ہیں جسکی وجہ سے فصل متاثر ہوسکتی ہے۔ کرناٹکا میں نئی خریف مونگ کی آمدن شروع ہوگئی ہے اور 8620 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ فلحال یہ ریٹ زیادہ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott