Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Dec 06 2025
Jun 21 2025 17:50:07 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے 206 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ شدید دباؤ میں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے کالا چنا کا آسٹریلیا سے 565 ڈالر اکتوبر شپمنٹ کرکے جہاز بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 177.12 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے تاہم یہ مال نومبر دسمبر میں ہی آئیں گے۔ .
Jun 21 2025 15:02:46 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سہ پہر کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے 208 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 21 2025 13:18:14 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور پیر منگل پیمنٹ پر 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کٹنگ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ شدید دباؤ میں ہے دوسری جانب بکنگ ڈھیلی ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ .
Jun 21 2025 12:06:15 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 212/212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 20 2025 16:41:24 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں رات کے اوقات میں 211 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے تاہم ابھی 2 روپیہ کلو بازار بہتر ہے اور پیر منگل پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک کا گاہک ہے۔ جہاں یہ کٹنگ والے سودے نپٹ جائے گے بازار تیز ہو جائے گا۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jun 19 2025 22:38:42 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 212/213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ کٹنگ والے سودوں کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ لوکل میں جہاں کٹنگ والے سودے نپٹے بازار میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی ڈھیلی ہے 680/690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں یہ بھی پڑتا 213.5/216.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور ستمبر میں مال آئے گا۔ آسٹریلیا اس سال چنے کی کراپ کی بمپر بیجائ کی وجہ سے فل حال جزبات ٹھنڈے ہیں۔ ٹریڈرز نیو کراپ میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کا جو ٹرینڈ ہے وہ انڈیا کے اوپر منحصر ہے۔ کیونکہ انڈیا سب سے بڑا کنزیومر ہے۔ انڈیا مال تو خریدے گا لیکن ٹھنڈا کر کے خریدے گا۔ انڈیا میں جو پرائس کنٹرول مانیٹری ادارے ہیں وہ لانگ ٹرم کے لیے مارکیٹ کو فورکاسٹ کرتے ہیں۔ اگر آسٹریلیا ریٹ کم ہوتے ہیں تو انڈیا اپنے کالے چنے کی مینیمم سپورٹنگ پرائس 2025 کی جو کہ 5600/5700 ہے اس کو نیچے لانے کے لیے مال خریدے گا اور جو بھی نیچے کر کے ملے گا خریدتا ہی جائے گا۔ جو بھی سستے ریٹوں والا کالا چنا ہو گا وہ لانگ ٹرم کے لیے اپنے پاس سٹاک زخیرہ کر لیں گے۔ وہ اپنی دالوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے یہی حربہ استعمال کرتے ہیں۔ .
Jun 19 2025 18:42:53 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 213/213.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال کٹنگ والے سودے ہیں بازار میں۔ .
Jun 19 2025 17:56:47 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سہ پہر کے اوقات میں 213 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے تاہم ابھی 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ کافی نرم ہوئی ہے جن ٹریڈرز نے اوپر ریٹس میں مال لیے تھے ان ریٹس میں تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jun 19 2025 12:18:40 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 214/214.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم فل حال ابھی مارکیٹ میں کٹنگ والے سودے ہیں۔ مارکیٹ 9 مئ کو 230 تک ریٹ چلا گیا تھا وہاں پر فارورڈ میں 45 دن کر کے بہت زیادہ کام ہوئے تھے۔ 225 سے 238 تک اوپر ہر ریٹ میں 45 دن کر کے کام ہوئے تھے جو ابھی کٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ نرم ہے جس کی وجہ سے انویسٹر رکا ہوا ہے مزید مال نہیں خرید رہا ہے۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہے اور 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کٹنگ کے بعد مارکیٹ کی صورت حال واضح ہوگی۔ .
Jun 18 2025 22:17:50 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے 213/213.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم یہ کٹنگ والے سودے ہیں۔ فل حال کٹنگ والے سودوں کی وجہ سے لوکل مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی ڈھیلی ہوئ ہے 700 ڈالر کا لیول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز مزید خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم جہاں کٹنگ والے سودے نپٹ گئے لوکل بازار میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔ کیونکہ طاقت لگا کر جن ٹریڈرز نے مال خریدے ہیں انہیں نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott