Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Jan 24 2026
Mar 17 2023 20:33:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا نمبر ون کوالٹی رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 168 کا خریدار بن گیا ہے۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) کا 164.50 کا گاہک ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے چند ایمپورٹرز آج تھل پنجاب کے سروے پہ پہنچیں ہیں۔ امید ہے یہ ڈیلیگیشن تین دن تک تھل میں ہی رہے گا۔ ان ایمپورٹرز کا سروے کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فصل کو چیک کیا جاے کہ فصل کی کیا پوزیشن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی انتہائی کوشش ہے کہ جیسے ہی کراچی کے ایمپورٹرز کالا چنا کی فصل کا سروے مکمل کر لیں ہم اپنے صارفین تک مکمل صورت حال کی اپڈیٹ پہنچا دیں۔ ان شاءاللہ جیسے ہی سروے مکمل ہو گا ہم ایک تفصیلی اپڈیٹ دیں گے۔ .
Mar 17 2023 15:14:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290 سے 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو ہلکے مال 270 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی سارٹیکس مال 285/290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی مال اچھے ہیں۔ ان کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 310/320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 475 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ میکسیکو 9 ایم ایم جارج برانڈ کے 460 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 17 2023 14:49:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی مال سوموار پیمنٹ پر 167 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 16 2023 18:23:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290 سے 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی 290/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 310/315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ میکسیکو 9 ایم ایم جارج برانڈ کے 480 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 16 2023 17:39:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 4 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 166 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی (ملنگ کوالٹی) 162 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی کے مال کراچی مارکیٹ میں کم ہیں۔ اس کے علاؤہ یہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوتے ہیں اس لئے انویسٹرز بھی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تھل پنجاب نئی فصل کا 6900/7000 روپیہ من کا خریدار ہے مئی کے سودوں کا۔ اس حساب سے اگر دیکھا جائے تو مئ کے سودوں کا ریٹ 175 روپیہ کلو بنتا ہے اسی لئے انویسٹرز کراچی والے مال کو لینا شروع ہو گئے ہیں۔ تھل پنجاب میں 6900/7000 روپیہ من کا گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال بھی تھل کی فصل اتنی نظر نہیں آ رہی ہے جو 2023/24 کی کھپت کو پورا کرے اس لئے ہمیں اس سال بھی آسٹریلیا سے ہی ایمپورٹ کرنا پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب سے انٹر بنک میں ڈالر کے مسائل بنے ہیں۔ چھوٹے ایمپورٹرز جو کنٹینرز کی شکل میں ایمپورٹ کرتے تھے ان کا کام تقریباً ختم ہو گیا ہے اب بڑے ایمپورٹر ایمپورٹ کرتے ہیں جہازوں کی شکل میں اور اتنی زیادہ رقم خرچ کر کے اگر معقول منافع نہ ملے تو ایمپورٹرز کام نہیں کرتے۔ پورٹ پر گزشتہ دنوں جو دو جہاز لگے تھے ان میں لوڈنگ چل رہی ہے۔ اگلا جہاز آنے تک پہلے والے مال کھاے پیئے جائیں گے۔ اگلا جہاز جو پہلے سننے میں آ رہا تھا 15 ہزار ٹن کا ہے آج ہماری ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہ جہاز 30 ہزار ٹن کا ہے۔ لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اسٹاکسٹ بھی متحرک ہو گئے ہیں ان ریٹوں میں خریداری کر رہے ہیں۔ کیونکہ نئی فصل کا ریٹ 7000 روپیہ کھل گیا ہے۔ کسان کے نقط نظر سے دیکھا جائے تو یہ کوئی بہت بڑا ریٹ نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال ڈالر 180 کا تھا جو اب 285 کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل 150 والا 300 کا ہو گیا ہے۔ جبکہ کھاد وغیرہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہو گئی ہے اس لئے ایک تو فصل ہی کم ہے دوسری اہم بات یہ ہے موجودہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوں گے اس سال۔ اس لئے حاضر ریٹ میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ کی بات ہے مئ میں مارکیٹ دوبارہ تیز ہو جائے گی اور کالا چنا میں اچھی مزدوری ملنے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 16 2023 13:51:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 5 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہے 285 سے 300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی 285/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سندھ میں بھی تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہے 200/300 توڑے آمدن ہے۔ 10000/10900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 310/315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ میکسیکو 9 ایم ایم جارج برانڈ کے 480 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 16 2023 11:23:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی 162 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ سی ایچ کےایم کوالٹی 158 اور جہاز والے مال کے 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برابر سی مارکیٹ ہے۔ مال مل بھی جاتا ہے اور ِبک بھی جاتا ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Mar 15 2023 17:33:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں رشین چیکو کا گاہک کم ہے۔ کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی مال صاف کر کے ِبک رہے ہیں 290/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سندھ میں بھی تھوڑی تھوڑی آمدن ہو رہی ہے 200/300 توڑے آمدن ہو جاتی ہے۔ 10000/11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 310/315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 15 2023 16:29:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر 1 کوالٹی شام کے اوقات میں کنٹینر والے مال 162 جیسے حالات ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 158/159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ آج کراچی پورٹ پر کالا چنا 35 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Mar 15 2023 14:07:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی مال صاف کر کے ِبک رہے ہیں اچھے مال 288 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 310/315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 15 2023 12:54:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ آسٹریلین کالا چنا کا ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور نمبر ون کوالٹی 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نمبر ون کوالٹی کا فرق سی ایچ کے ایم کے مقابلے میں پہلے دو روپیہ کلو تھا اب فرق 3 روپیہ کلو کا ہوگیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی مارکیٹ میں مال کم ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 160 تک کام ہوے ہیں جبکہ 20 دن کی پیمنٹ پر 162 تک کام ہوے ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 284/85 کی سطح پر ہے۔ جب بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ .
Mar 14 2023 17:59:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/305 سوڈان کوالٹی 5 روپیہ کلو مارکی کمزور ہوئ ہے اور اچھے مال 290 روپیہ کلو تک کام ہو اسٹریلیا 6/7/8 310/315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 14 2023 16:53:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں ڈیڑھ دو روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 162/162.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے فل الحال۔ .
Mar 14 2023 12:04:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں تقریباً 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 164.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز رات کے اوقات میں 165.50 تک کام ہو گئے تھے۔ نمبر ون کوالٹی مال مارکیٹ میں کم نظر آ رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے امانتیں بھی بیچ دیں کہ جہاز آئے گا تو کوورنگ کر لیں گے لیکن جہاز میں کوالٹی ہلکی نکل آئ اب کراچی میں نمبر ون کوالٹی کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے نمبر ون کوالٹی کا فرق جو پہلے سی ایچ کے ایم کے مقابلے میں دو روپیہ ہوتا تھا اب نمبر ون زیادہ فرق سے بھی بکنا شروع ہو سکتا ہے کیونکہ نمبر ون کوالٹی مارکیٹ میں کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک 15000 ٹن کا جہاز آسٹریلیا سے 6 مارچ کو لوڈ ہو کر کراچی کیلئے نکلا ہوا ہے جو امید ہے کہ 25 سے 28 مارچ تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گا۔ اس جہاز میں سارا مال سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت کراچی سے تقریباً 20000 سے 25000 بوری روزانہ لوڈ ہو رہی ہے۔ .
Mar 14 2023 12:01:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/305 سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب لوکل مارکیٹ حیدر آباد منڈی میں 100/200 توڑے کی آمدن تھی۔ ہلکے مال 10000/11000 جبکہ مشین کلین مال 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 13 2023 20:49:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید تیز ہوا ہے اور 165.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Mar 13 2023 19:14:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں ایک روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 164 کا گاہک بن گیا ہے۔ 165 ہی سمجھنا چاہیے اس وقت۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا چونکہ ایمپورٹ کے پڑتے سے 20 روپیہ کلو نیچے بکنا شروع ہو گیا تھا اس لیے آج ملرز کے علاؤہ انویسٹرز نے بھی خریداری شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ .
Mar 13 2023 18:19:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/305 سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Mar 13 2023 17:42:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں کم ہو کر 162 تک کام ہوے تھے تاہم شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 163 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Mar 13 2023 13:35:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/295 جبکہ اچھے مال 300 اور کلر سارٹیکس مال 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 284 روپیہ تک ہے۔ نیچء ڈیمانڈ اچھی ہے مال ِبک رہے ہیں۔ دوسری جانب سندھ سے بھی تھوڑی تھوڑی آمدن ہو رہی ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 1 گاڑی کی آمدن تھی. فارمر ڈریس 11000 جبکہ مشین کلین 12000 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 13 2023 11:52:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 164 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پیمنٹ کے بحران کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایمپورٹرز کا پڑتا کافی مہنگا ہے تقریباً 181/82 روپیہ کلو تک پڑتا ہے لیکن مارکیٹ فل الحال پڑتے سے کافی نیچے ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک تھل کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل میں فصل بھی کوئی اتنی اچھی نہیں ہے۔ ہمیں پورا سال ہی آسٹریلیا سے ایمپورٹ کی ضرورت رہے گی۔ .
Mar 10 2023 14:50:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں جہاز والا مال 168 جبکہ کنٹینر والے مال 169 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کراچی پورٹ پر 70 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 284 کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو تقریباً پاکستان کی زیادہ تر منڈیاں بند ہوتی ہیں صرف کراچی لاہور اور اسلام آباد کھلا ہوتا ہے اس لئے کام کاج کم ہوتا ہے۔ .
Mar 10 2023 14:45:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/293 جبکہ اچھے مال 300 اور کلر سارٹیکس مال 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 282/284 روپیہ تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل امپورٹرز کے ڈاکیومنٹ 285 روپیہ تک کلئیر ہوئے ہیں۔ ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز ڈال کر 293 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ مال ِبک رہے ہیں۔ سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 09 2023 17:42:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 282 روپیہ تک تھا۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ مال ِبک رہے ہیں۔ سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 320/330 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا مال ختم ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ و .
Mar 09 2023 17:00:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 169/170 روپیہ کلو جیسے بھاؤ تھے۔ پنجاب کے ملرز نے کافی خریداری کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ بہتر ہے۔ ڈالر تیز ہے ایمپورٹرز کا پڑتا 183/84 روپیہ کلو کا ہے۔ مضبوط ایمپورٹرز مال سیل نہیں کر رہے ہیں۔ .
Mar 09 2023 14:17:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 288 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 320/330 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا مال ختم ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 09 2023 13:10:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں دو روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے انویسٹرز بھی ایکٹو ہوے ہیں اور ملر بھی خریدار بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم لگ رہی ہے .
Mar 09 2023 11:49:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا نمبر ون کوالٹی کے ریٹ میں 2/3 روپیہ کلو تیز اوپن ہوے ہیں اور 168 کا خریدار بن گیا ہے۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 166 کا گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 283/288 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ بعض بنک 283 بتا رہے ہیں جبکہ بعض بنک 288 بھی بتا رہے۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر ایک جہاز بھی لگا ہے جس میں 15392 ٹن نمبر ون جبکہ 6350 ٹن سی ایچ کے ایم کوالٹی مال ہے۔ تقریباً 21742 ٹن ٹوٹل مال لگا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی کا پڑتا تقریباً 178/80 کا بنتا ہے اور آج ریٹ 168 ہے ایمپورٹر کو اس ریٹ میں مال فروخت کر کے نقصان ہے۔ مارکیٹ صرف سٹے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے کیونکہ 10 مارچ کے سودے بکے ہوئے ہیں اور جن کے پاس پیمنٹ نہیں ہے وہ اپنا مال بیچ رہے ہیں۔ جیسے ہی دس تاریخ کے سودے سیٹل ہو جائیں گے مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ اس ریٹ میں کالا چنا خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ .
Mar 07 2023 17:54:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہے۔ سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 320/345 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا مال ختم ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 07 2023 16:49:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مزید کم ہوے ہیں اور 165 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے 10 مارچ کے سودے لئے ہوئے ہیں اور ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں ہے ان کے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مضبوط ایمپورٹرز فل الحال مال نہیں بیچ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے 586 ڈالر میں ایمپورٹ کی ہے اور انکا پڑتا ہی 176 روپیہ کلو تک ہے۔ یہ صرف جنہوں نے دس مارچ کا سٹہ لیا ہوا ہے پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ مال بیچ رہے ہیں۔ دس مارچ کا سٹہ نمٹنے کے بعد مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott