Clover Seed | اہم رپورٹ برسیم
Apr 18 2026
May 02 2023 16:51:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8600/8650 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہو رہی ہے۔ .
May 02 2023 15:21:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 218 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز والے مال کرمسن کے 217 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اچھے مال 226 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ نپر کمزور ہوئ ہے اور 695 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 217 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
May 02 2023 14:26:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 141 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 390 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ بکنگ نرم ہونے سے جزبات ٹھنڈے ہیں لوکل مارکیٹ میں۔ .
May 02 2023 13:51:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 100 روپیہ من تیز اوپن ہوئی ہے اور 8700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہمارے کچھ دوستوں نے مونگ کی کاشت کے علاقوں میں سروے کیا ہے امید ہے جون پہلے ہفتے میں ہاڑو مونگ کی فصل تھوڑی تھوڑی شروع ہو جاے گی۔ .
May 02 2023 13:35:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی کے ریٹ 100 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 13600 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے بکنگ کے ریٹ 1085 ڈالر فی ٹن موصول ہوے ہیں جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 284.50 کی سطح پر ہے۔ 1085 ڈالر والا ماش کراچی آکر تقریباً 13485 روپیہ من تک پڑتا ہے کراچی آکر۔ ماش ثابت میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Apr 29 2023 18:06:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 13600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 29 2023 17:29:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی مارکیٹ میں 220/221 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ شام میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے۔ جبکہ کرمسن مسور ہلکی کوالٹی 218/219 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کرمسن اچھے مال 225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Apr 29 2023 16:33:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 141/142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ بلنگ مزید 5 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 390 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ میں بھی خریدار دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ آگے اگست میں رشیا کی نئ کراپ شروع ہو جائے گی۔ .
Apr 29 2023 15:57:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8650 روپیہ من تک کام ہوئے تھے تاہم ابھی 8600 روپیہ من کی مارکیٹ ہے۔ سٹکاسٹ ساتھ ساتھ مال بھی نکال رہے ہیں۔ مال کھائے پے جا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہاڑو مونگی 25/30 دن بعد آمدن شروع ہو جائے گی۔ .
Apr 29 2023 12:23:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی مارکیٹ میں 221/22 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ کرمسن مسور ہلکی کوالٹی 220 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اچھی کوالٹی کے مختلف ریٹ ہیں 225/228 جیسے حالات ہیں جیسی کوالٹی ویسا ریٹ۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Apr 29 2023 12:04:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 13550 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 13600 میں آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے بکنگ کے ریٹ 1090 ڈالر فی ٹن موصول ہوے ہیں۔ جو لگ بھگ 13500 تک پڑتا ہے کراچی آکر۔ انٹر بنک میں ڈالر گزشتہ روز 284 کی سطح پر کلوز ہوا ہے۔ ہفتہ اتوار کو بنکوں کی ٹریژری بند ہوتی ہے جس کی وجہ سے انٹر بنک کے ریٹ ہفتہ اتوار کو نہیں موصول ہوتے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماش ثابت میں تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں کیونکہ کیونکہ اگلے دو تین ماہ بھرپور ڈیمانڈ کے ہیں۔ .
Apr 29 2023 11:50:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 141/142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ماہرین کے خیال کے مطابق ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔ دوسری جانب بکنگ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمزور ہوئ ہے اور 395 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 124.39 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Apr 29 2023 11:23:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Apr 28 2023 13:49:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال انتہائ کم ہیں۔ خالی ریٹ زیادہ ہونے کی نیچے گاہکی کم ہو گئ ہے۔ .
Apr 28 2023 13:32:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 218 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور کراچی مارکیٹ میں 222 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مسور ثابت کرمسن اچھے مال مشین کلین 225/226 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Apr 28 2023 13:01:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 141/142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Apr 27 2023 17:56:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 222 جبکہ کرمسن 225/226 جیسے حالات ہیں۔ زیادہ تر انویسٹرز مسور سے نکل کر کالے چنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ .
Apr 27 2023 16:25:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 141/142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے گاہکی ہے تھوڑی تھوڑی۔ .
Apr 27 2023 16:24:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام میں 13500/13550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر پے۔ .
Apr 27 2023 15:53:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 8600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 27 2023 13:57:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 222 کرمسن مشین کلین 225/226 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 27 2023 11:37:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 13500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ 1090 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13560 روپیہ من کا پڑتا پے۔ انٹر بینک میں ڈالر 284.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Apr 27 2023 11:08:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 141 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ گاہک ہے بیچ کم ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 27 2023 10:29:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Apr 26 2023 16:55:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم ریسرچ کر رہی ہے کہ ہاڑو مونگ کب تک شروع ہو گی پھر اس حساب سے مندہ تیزی کا تعین ہو گا۔ امید ہے اگلے دو تین روز تک مکمل معلومات ہماری ٹیم کے پاس آ جائیں۔ جیسے ہی ہمارے پاس مکمل معلومات آئیں گی ہم فورآ اپنے صارفین کیلئے اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Apr 26 2023 16:38:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے مال 13250 جبکہ گودام کے مال 13350 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عید سے پہلے تقریباً 25 کنٹینر پورٹ پر آے تھے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کچھ مال پورٹ پر لگیں گے۔ تاہم انٹر نیشنل مارکیٹ کافی گرم ہے۔ آج برما میں 1070 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 13300 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 285 روپیہ کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سب بنکوں سے کھانے پینے والی اشیاء کیلئے ڈالر کی ترسیل بہتر ہوئی ہے۔ یعنی ڈالر مل رہے آسانی سے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مئ جون جولائی گرمیوں کے سیزن میں ماش ثابت کی کھپت پاکستان میں بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Apr 26 2023 16:29:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 222 روپیہ کلو جبکہ کرمسن مسور 225 سے 229 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کئی چھٹیوں کے بعد آج مارکیٹ اوپن ہوئی ہے کام کاج تھوڑا سست ہی تھا۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کہ کیونکہ کراچی کے گوداموں میں مال اتنے زیادہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے 8 ہزار ٹن نپر بک ہوا ہوا ہے جو 6 مئ کو آسٹریلیا سے نکلے گا جبکہ کراچی پورٹ پر مئ کی آخری تاریخوں یا جون کی شروع کی تاریخوں میں پاکستان پہچے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ اس وقت 720/30 ڈالر فی ٹن کے لیول پر ہے جبکہ کینیڈا سے پاکستان کیلئے تھوڑی بہت بکنگ 750/55 ڈالر میں ہوئی تھی مئ جون شپمنٹ۔ تاہم ابھی کینیڈا سے انڈیا بھی خریدار ہے اور کینیڈا بکنگ 775/80 ڈالر کے لگ بھگ ہو گئی ہے نمبر ون کوالٹی کی جو کراچی آکر تقریباً 240 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عید سے پہلے تقریباً 100 کنٹینر کے لگ بھگ بک ہوے تھے۔ کنٹینر میں 25 ٹن کے قریب مال ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے ابھی اگر کینیڈا سے بکنگ کرائیں گے تو کم از کم تین چار ماہ پاکستان آنے تک وقت درکار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مئ جون جولائی مسور سالم کے زبردست گاہکی کے مہینے ہوتے ہیں کیونکہ دال چاول میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ کراچی کے گوداموں میں سپلائی اتنی زیادہ نہیں ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ شورٹ اپ ہو جائے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مسور کی خریداری یہاں کر لینی چاہیے آئندہ آنے والے دنوں میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Apr 26 2023 16:02:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں کچھ بہتر ہوئی ہے 140 روپیہ کلو تک خریدار بن جاتا تھا جبکہ بیچ 141 سے کم نہیں آ رہی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے جو 40 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر آیا تھا اس میں سے تقریباً 25 ہزار ٹن مال فروخت ہو گیا ہے جبکہ 15 ہزار ٹن مال شیڈ میں پڑا ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کینیڈا کی وائٹیرا کمپنی کا بھی ایک 20 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر لگا ہے عید سے پہلے۔ یہ جہاز چائنہ کیلئے بک ہوا تھا لیکن چائنہ کی کمپنی نے یہ جہاز چھوڑ دیا اس لئے وائٹیرا نے یہ جہاز پاکستان منگوا لیا ہے۔ تاہم وائٹیرا فل الحال مال فروخت نہیں کر رہا ہے اس نے کسٹم سے 3 ماہ کیلئے شیڈ بک کرا لیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ سے بھی 200 کنٹینر کا کام ہوا ہے پاکستان کیلئے 410 ڈالر میں جو کراچی آکر تقریباً 128/129 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو رشیہ سے بکنگ ہو رہی ہے وہ 3/4 ماہ بعد ہی پاکستان پہنچے گی۔ فل الحال ییلو پیس میں ملا جلا رجحان ہے۔ وقتی طور پر مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Apr 26 2023 12:15:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 223 روپیہ کلو کرمسن مسور مشین کلین 226/227 روپیہ کلو جبکہ وی آی پی مال 228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 26 2023 12:12:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 139/140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ بکنگ رشیا سے 410 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں مئ جون شپمنٹ کے جو کراچی پورٹ پر 129 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott