Sorghum | جوار
Feb 07 2026
Feb 20 2023 17:51:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 201 سے 205 نپر 200 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ بنیادی وجہ یہ ہے کہ پورٹ پر 12000 ٹن مسور پڑی ہوئی ہے جو تھوڑا تھوڑا کر کے کلئیر ہو رہی ہے۔ اس کے علاؤہ ایک جہاز کالا چنا کا ہے پورٹ پر جبکہ ییلو پیس کا جہاز بھی ہے پورٹ پر۔ اس کے علاؤہ 5 مارچ کو ییلو پیس کا ایک جہاز پورٹ پر آے گا جبکہ 8 مارچ کو کالا چنا کا بھی ایک جہاز پورٹ پر آے گا جس کی وجہ سے ایمپورٹرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ڈیمانڈ کی بات کی جائے تو فیصل آباد منڈی آج بمپر ڈیمانڈ تھی لیکن کراچی مارکیٹ میں بھاؤ نہیں بڑھ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جب مال پکے ہاتھوں میں چلا جائے گا مارکیٹ مضبوط ہو جائے گی کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ سے ابھی وارہ نہیں ہے صرف پیمنٹ کی تنگی کی وجہ سے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ .
Feb 20 2023 17:31:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 154 جہاز جبکہ حاضر ڈیلیوری 159 روپیہ کلو کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ایک دو ہفتے سے پشاور کے راستے مال آرہے تھے جو پورے خیبرپختونخوا اور پنجاب تک کی ڈیمانڈ کو پورا کر رہے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر بند ہو گیا ہے اور پشاور میں مال بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے آج فیصل آباد لاہور گوجرانولہ کی طرف سے کراچی میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی ہے۔ طور خم بارڈر کتنے دن بند رہے گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جو جہاز پورٹ پر آیا تھا وہ کسٹم کے شیڈ میں چلا گیا ہے ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 35/40% مال ریلیز ہوے ہیں جن ایمپورٹرز کو انٹر بنک سے ڈالر مل گئے ہیں باقی جب تھوڑے تھوڑے ڈالر ملتے جائیں گے مال ریلیز ہوتا جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرا 36000 ٹن والا جہاز 5 مارچ تک پورٹ پر آے گا یہ جہاز 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بک ہوا تھا جس کا کراچی پورٹ پر پڑتا 136/137 روپیہ کلو تک ہے۔ تاہم جب جہاز لگے گا اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن ہو گی یہ اس وقت ہی پتا چلے گا۔ چونکہ افغانستان سے پشاور کے راستے طور خم بارڈر پر مال آنا شروع ہو گیا تھا اس لئے کراچی کے ملرز ضرورت کے حساب سے ہی خریداری کر رہے تھے۔ ابھی بارڈر بند ہونے کی وجہ سے اگر خیبرپختونخوا اور پنجاب کی گاہکی نکلی تو مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 5 مارچ کو جو جہاز لگے گا اگر ایمپورٹرز کو ڈالر ملنا شروع ہو گئے تو وہ اس ریٹ میں ییلو پیس بیچیں گے کیونکہ جس ایمپورٹر کو ڈالر مل جاتا ہے اس کو اچھا منافع ملتا ہے۔ لیکن ایک بات ہے اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہونا شروع ہو گیا پھر الگ بات ہو گی۔ .
Feb 20 2023 16:40:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12450 جیسے حالات بن گئے ہیں مال تھوڑا تھوڑا آ رہا ہے پورٹ پر اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ بڑے ہیں اس لیے اس میں انویسٹرز نہیں ہیں۔ صرف ملرز ہی ضرورت کے مطابق خریداری کرتے ہیں۔ .
Feb 20 2023 16:39:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ 100 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 8400 سے 8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پشاور سائیڈ پر طور خم بارڈر بند ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کی وجہ سے مارکیٹ ادھر ہی کھیل رہی ہے۔ جہاں تگڑی گاہکی آئ مونگ بھی بہتر ہو جائے گی۔ فل الحال کوئی ایمپورٹ بھی نہیں ہو رہی ہے۔ اور پاکستان کی ہاڑو فصل بھی جون میں آے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ 15 مئی تک مندہ نہیں ہے۔ پھر اس کے بعد نئی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ .
Feb 20 2023 12:55:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12400 روپیہ من ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔فیصل آباد منڈی میں 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 13200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 20 2023 12:49:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر 200 جبکہ کرمسن 205 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ میں پیمنٹوں کی تنگی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل فیصل آباد منڈی میں بہت اچھی گاہکی تھی۔ دکان داروں نے تگڑی خریداری کی ہے ۔ .
Feb 20 2023 12:40:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور جہاز والے مال کے 154 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر مالوں کے 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 261/262 ہے۔ .
Feb 20 2023 12:06:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 150 روپیہ من کمزور اوپن ہوئ ہے اور پرانی 8400 جبکہ نئ 8300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں انڈیا میرٹا میں مونگ 81 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں۔ جو پاکستانی مارکیٹ کے حساب سے 9700 روپیہ من بنتی ہے۔ .
Feb 18 2023 18:43:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 200 جبکہ کرمسن مسور کے بھاؤ 200 سے 205 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور آسٹریلیا اور کینیڈا سے ابھی جو جہازوں میں مال آیا ہے دونوں کی کوالٹی ناقص ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ تاہم کینیڈا میں مسور 720/30 ڈالر ہے جبکہ آسٹریلیا میں 700 ڈالر ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً بالترتیب 208 اور 200 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چھانٹی کر کر کے اچھا مال ملے تو لینا چاہیے۔ دوسری جانب آج افغانستان کے علاقے قندھار میں ڈالر بلیک مارکیٹ میں 7/8 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 کا ہو گیا ہے۔ تاہم انٹر بنک میں ڈالر 263 کے لگ بھگ ہے۔ گزشتہ چار پانچ روز سے ایمپورٹرز کو ڈالر ملنے کی رفتار نسبتاَ بہتر ہوئی ہے۔ جمعرات اور جمعہ والے دن ایمپورٹر کو اچھی خاصی تعداد میں ڈالر ملے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مال ریلیز ہونے کی رفتار بھی بہتر ہوئی ہے۔ .
Feb 18 2023 18:42:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی جہاز کا مال 155 حاضر ڈیلیوری 160 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین چار دنوں میں ایمپورٹرز کو بنکوں سے ڈالر ملنے کی رفتار نسبتاَ بہتر ہو گئی ہے۔ .
Feb 18 2023 17:13:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12400 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 18 2023 17:12:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 8550 جبکہ پرانی 8650 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 45 دن کی پیمنٹ پر 9000 کا خریدار ہے۔ مجموعی طور پر مونگ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 18 2023 13:48:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری کے 160 روپیہ کلو تک ہیں۔ جبکہ جہاز کے مال میں 155 جیسے بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ ملا جلا رجحان ہے فل الحال۔ .
Feb 18 2023 13:26:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ کلو تک ہیں۔ 200 کا خریدار ہے جبکہ بیچنے والے 202 مانگتے ہیں۔ کرمسن مسور کے بھاؤ 200 سے 205 تک ہیں۔ جیسا مال ویسا ریٹ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کے بحران کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Feb 18 2023 12:00:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 100/150 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12300/12350 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے .
Feb 18 2023 11:39:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 8500 نئ 8400 جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 8500 جیسے حالات ہیں۔ مونگ تنزانیہ 7300 مونگ کابلی 7900 مونگی برازیل 8200 جبکہ مونگی ارجنٹینا 8600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ نیچے ِ ِبکرا سست ہے۔ تاہم سٹاکسٹ کھل کر بیچ نہیں دیتے ہیں۔ .
Feb 17 2023 15:06:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 17 2023 14:59:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو کمزور ہے اور نپر 202 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ کرمسن اچھے مال 205/206 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے گاہکی خاموش ہے۔ .
Feb 17 2023 14:50:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 155 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں جہاز والے مالوں کے۔ جبکہ حاضر مالوں کے 161/162 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز دوبارہ تھوڑی تھوڑی خریداری کر رہے ہیں جہاز والے مالوں کی۔ ڈالر انٹر بینک میں 263 روپیہ کے لیول پر ہے۔ .
Feb 16 2023 16:50:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 207/8 جبکہ نپر مسور 203/4 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے کراچی میں پیمنٹ کی تنگی دیکھنے میں آ رہی ہے ریٹیل میں گاہکی بھی کم جس کی وجہ سے مارکیٹ خاموش ہے۔ .
Feb 16 2023 16:46:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ 100 روپیہ من کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 12200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھوڑے تھوڑے مال ا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ہی فروخت ہو رہے ہیں۔ .
Feb 16 2023 16:43:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 8400 جبکہ پرانی کے ریٹ 8500 پہ رکے ہوئے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
Feb 16 2023 16:13:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 162 جیسے حالات بن گئے ہیں کل کی پیمنٹ پر۔ جبکہ جہاز کے مال کے ریٹ 156 تک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے مال میں ہو سکتا ہے ایک دو روپیہ کلو کی مزید نرمی ہو سکتی ہے۔ جب جہاز کے مال کی ڈیلیوری کی سپیڈ تیز ہو جائے گی تب حاضر اور جہاز کے مال ریٹ ایک ہی ہو جانے ہیں۔ حاضر میں مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Feb 16 2023 12:59:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر ڈلوری مالوں کے 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 264/265 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 16 2023 12:15:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن 208/210 جبکہ نپر 206 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 16 2023 12:12:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 18 کنٹینر کی آمدن تھی آج 3 کنٹینر لگے ہیں۔ جو تھوڑا تھوڑا مال لگتا ہے ِبک جاتا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 12650 جبکہ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 13200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 16 2023 11:34:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے پرانی 8500 جبکہ نئ 8400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Feb 15 2023 18:54:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسو ثابت کرمسن 208/210 جبکہ نپر 205/206 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ شام میں فیصل آباد منڈی میں مسور میں ڈیمانڈ تھی۔ .
Feb 15 2023 17:08:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور حاضر 166 جبکہ جہاز والے مال 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 15 2023 17:06:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 8300 نئ جبکہ پرانی 8400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے ِبکرا نرم ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott