پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 14500 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ بکنگ آج 1075 ڈالر ہو گئی ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 13450 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ 30/35 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 1075 ڈالر ہو گئی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فل الحال ہندوستان میں کاشت 14.07% کم ہوئی ہے۔ پچھلے سال 28 جولائی تک 30.06 لاکھ ہیکٹرز کاشت ہوئی تھی۔ اس سال 28 جولائی تک 25.83 لاکھ ہیکٹرز کاشت ہوئی ہے۔ انڈیا تقریباً 42 لاکھ مربع میل کا ملک ہے اس لئے صحیح اعداد و شمار 15 اگست تک آئیں گے۔ تب جا کر صحیح تخمینہ لگے گا کہ کتنی کاشت ہوئی ہے۔