پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں جامپور کوالٹی مال 11500 سے 12000 روپیہ من ریٹ ہے ریگولر کوالٹی مالوں کا جبکہ اچھے کھرے مال 12500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ڈیمانڈ کم ہے۔ دوسری جانب کل لائنوں پر بارشیں ہوئ ہیں۔ مرچ ثابت شہزادی کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 9000 سے 10000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ہفتہ 10 دن تک کنری منڈی میں آمدن شروع ہو جائے گی۔