پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ حیدرآباد مارکیٹ میں 6400/6500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6600 سے 6800 پہ رکے ہوئے ہیں۔ پرچون میں کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تھل پنجاب کے علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جو فصل کی نشوونما کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم ہماری ٹیم امید ہے عید الاضحی کے بعد مونگ ثابت کی کاشت کے علاقوں کا دورہ کرے گی ان شاءاللہ اس کے بعد ہی فصل کی صحیح صورت حال واضح ہو گی۔